ایمز ٹی وی (بین الاقوامی )بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشنرعبدالباسط نے سبز ہلالی پرچم بلند کیاجبکہ نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن یوم پاکستان کی تقریب آج شام کو ہوگی پرچم لہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشنر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاکستان کا قیام کسی معجزے سے کم نہیں ہے اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ پاکستان کو قائداعظم کے تصورات کے مطابق بنائےں۔ پاکستانی ہائی کمیشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ باہمی احترام وبنیاد پر تعلقات چاہتا ہے کشمیر سمیت تمام مسئل کا حل ضروری ہے مسائل کے حل سے دونوں ملکوں کے تعلقات امن کی راہ پر آجائینگے آج دنےا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں صبح سویرے پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔