ایمز ٹی وی (بین الاقوامی)بھارت کی خفیہ ایجنسیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے ایک دہشت گرد گروہ پٹھانکوٹ کے راستے بھارت میں داخل ہوے ہے جو ہولی کی تقریبات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتے ہے۔ ممکنہ حملوں کے خطرے کے پیش نظر پنجاب، آسام اور نئی دہلی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خفیہ ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان سے پٹھانکوٹ کے راستے دہشت گروں کا 6 رکنی گروہ داخل ہو چکا ہے جو نئی دہلی، آسام اور پنجاب میں ہولی کی تقریبات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ اس وارننگ کے بعد تینوں ریاستوں میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ دہشت گرد ہوٹلوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ گروہ کا مبینہ سربراہ آسام میں پہلے بھی بعض مدارس کا دورہ کر چکا ہے۔ ایجنسیوں نے یہ بھی خدشہ ظاہرکیا کہ گروپ آئندہ ہفتے پنجاب میں اسمبلی انتخابات کے موقع پر بھی حملے کر سکتا ہے۔
بھارت کی جانب سے پاکستان پر ایک اور بڑا الزام
- 24/03/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1328 K2_VIEWS
Leave a comment