ھفتہ, 23 نومبر 2024


بنگلادیش کی عدالت نے اسلام کا ریاستی مذہب کا درجہ ختم کرنے کی درخواست خارج کردی

ایمز ٹی وی ( انٹرنیشنل) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیکیولر ازم کے حامی شخص کی جانب سے ہائیکورٹ میں اسلام کو ریاستی مذہب قرار دیئے جانے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بنگلادیش میں کئی مذاہب ہیں اس لئے اسلام کو ریاستی مذہب کا درجہ ختم کیا جائے۔ عدالت نے درخواست پر سماعت کے بعد ٹھوس دلائل نہ دیئے جانے پر درخواست مسترد کردی۔ سیکیولرز ازم کے حامی درخواست گزار سبراتا چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالتی حکم سے مایوسی ہوئی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment