ھفتہ, 23 نومبر 2024


امریکہ کی شہریوں کو ترکی کے جنوبی حصے سے نکل جانے کی ہدایت

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل)امریکی محکمہ دفاع نے اپنے شہریوں کو ترکی کے جنوبی حصے سے نکل جانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے یہ اقدام احتیاطی طور پر لیا گیا ہے کسی خطرے کی وجہ سے نہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کک نے ریاست ورجینیا کے شہر آرلنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ وزیر دفاع ایش کارٹر نے وزیر خارجہ جان کیری سے مشورے کے بعد امریکی اہلکاروں اور انکے اہلخانہ کو ہدایت کی ہے وہ اڈانا شہر میں قائم امریکی قونصل خانہ، انچِرلِک کا فوجی اڈہ اور دوسرے دو مقامات فوری طور پر خالی کر دیں۔ ان ہدایات کی وجہ جنوبی ترکی میں سلامتی کی مخدوش صورت حال اور ممکنہ دہشت گرد حملے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment