ایمزٹی وی (انٹرنیشنل)ریاض سعودی عرب میں کام کرنے والے 101 چینی باشندے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شہروں تہاما اور بیشا میں دو سیمنٹ فیکٹریوں میں کام کرنے والے 101 چینی باشندوں نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔ جنوبی سعودی عرب میں قائم سیمنٹ فیکٹریوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سفر بن ظفیر نے بتایا کہ شعبہ دعوت وارشاد کے چار علماءاور دو چینی مسلمانوں نے بتایا کہ فیکٹری میں کام کرنے والے 101 چینی باشندے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے خواہش مند ہیں۔ بعد ازاں تہاما کی سیمنٹ فیکٹری میں 70 جب کہ بیشا فیکٹری میں 31 افراد نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا۔
Leave a comment