ھفتہ, 23 نومبر 2024


اپوزیشن کا برطانوی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) پاناما لیکس میں برطانوی وزیراعظم کی جانب سے آف شور کمپنی کے ذریعے مالی فوائد حاصل کرنے کے معاملے پر اپوزیشن نے ڈیوڈ کیمرون سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن رہنما جرمی کاربن نے آف شور کمپنی کے ذریعے مالی فوائد حاصل کرنے کے معاملے پر وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں کیونکہ انھوں نے آف شور کمپنی کا معاملہ کئی برسوں تک چھپائے رکھا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پاناما لیکس نے دنیا بھر کے حکمرانوں، سیاستدانوں اور دیگر شخصیات کی جانب سے خفیہ طریقے سے دولت بنانے اور ٹیکس چھپانے کے لئے آف شور کمپنیوں سے متعلق ایک کروڑ 10 دستاویزات جاری کی تھیں جس میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا نام بھی شامل تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment