ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے شہر ملواکی میں 26 سالہ خاتون پیٹرس پرائس اپنی گاڑی میں 2 بچوں کے ہمراہ ہائی وے سے جارہی تھیں اور پچھلی سیٹ پر بیٹھا ان کا بیٹا اصلی پستول سے کھیل رہا تھا کہ اچانک اتفاقی گولی چل گئی جو پیٹرس پرائس کی کمر میں جالگی جس کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔ حادثے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں تاہم اس وقت تک پیٹرس پرائس دم توڑ چکی تھیں پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ پیٹرس پرائس اپنے بوائے فرینڈ کی کار چلا رہی تھیں جو پیشے کے اعتبار سے سیکیورٹی گارڈ تھا اور گاڑی کے پچھلے حصے میں اس کی لوڈڈ پستول موجود تھی جس سے کھیلتے ہوئے 2 سالہ بچے سے اچانک گولی چل گئی جب کہ گولی پیٹرس پرائس کی کمر میں لگی جس نے ان کی ریڑھ کی ہڈی کو متاثر کیا اور زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی واضح رہے کہ 2 ماہ قبل فلوریڈا میں بھی اسی قسم کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں دوران ڈرائیونگ پچھلی سیٹ پر بیٹھے 4 سالہ بچے سے اچانک گولی چلنے سے خاتون ہلاک ہوگئی تھی۔
Leave a comment