ایمز ٹی وی ( انٹرنیشنل)کولمبین پولیس نے معروف پانامہ بزنس فیملی کے سربراہاں میں سے ایک کو گرفتار کر لیاہے، اس کا امریکہ میں منشیات کی کمائی منی لانڈرنگ کرانیوالوں میں شمار ہوتا ہے، پولیس چیف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ44 سالہ ندال احمدویکڈ حاتم کو بوگوٹا ایئر پورٹ پراس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ وہاں اترا تھا۔ سرکاری پراسیکیوٹر نے کہا ہے ملزم سے وارنٹ پر دستخط لیکر اسے امریکہ ڈیپورٹ کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایاکہ ویکڈ حاتم کے پاس سپین، کولمبیا اور پاناما کی قومیت ہے فراڈ اور منی لانڈرنگ کے مقدمات میں فلوریڈا کی عدالت کو مطلوب ہے، ویکڈ فیملی کا سامان تعیش، ڈیوٹی فری شاپ اورریئل اسٹیٹ کا وسیع کاروبار ہے، امریکا نے جمعرات کو اسے منشیات کی دولت کمانے اورکالادھن صاف کرنے کے الزام میں بلیک لسٹ کردیا ہے۔ امریکہ کے محکمہ خزانہ نے ویکڈ منی لانڈرنگ آرگنائزیشن کے کولیڈرز قراد دیتے ہوے ویکڈ حاتم اور66 سالہ عبدل محمد ویکڈ فیئر کو امریکیوں کے ساتھ کاروبار کرنے سے روک دیے ہیں اور ان کے امریکا میں اثاثے منجمند کر دیے ہیں، ان کے خاندان کے سرکردہ ممبرز اور ان کے کاروبار بشمول گروپو ویزاہ اور لا ریوریا لگژری گڈز گروپس،سی بالبوا بینک اینڈ ٹرسٹ اور دو سرکردہ اخبارات کو بلیک لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔
Leave a comment