ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) تارکین وطن کے معاہدے کے بعد یورپی یونین ترکی سے آنکھیں پھیرنے لگا ، یورپی یونین نے یورپ میں فری ویزے کی سہولت کے لیے انسداد دہشت گردی قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ کر دیا ، ترکی نے اینٹی ٹیرر ازم قوانین میں تبدیلی کو ناممکن قرار دے دیا ترکی اور یورپی یونین کے درمیان ویزا فری یورپ معاہدہ کی امیدیں دم توڑ رہی ہے ۔ دو ماہ پہلے یوپی یونین نے تارکین وطن کے بحران سے نمٹنے کے لیے ترکی سے معاہدہ کیا کہ پناہ گزینوں کو واپس لینے کی صورت میں ترکی کے شہریوں کو ویزے کے بغیر یورپ کے سفر کی سہولت دی جائے گی ۔ ترکی کی طرف سے معاہدے پر عمل در آمد اور بیشتر شرائط پوری کرنے کے بعد یورپی یونین نے انقرہ سے انسداد دہشت گردی قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ کر دیا ہے دوسری طرف ترکی کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ لہر کے بعد اینٹی ٹیرر ازم قوانین میں تبدیلی ناممکن ہو گی ۔ اس سے پہلے ترک صدر طیب اردگان نے دھمکی دی تھی کہ اگر یورپی یونین نے معاہدے کی پاسداری نہ کی تو تارکین وطن پر دوبارہ یورپ کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔
ویزا فری یورپ معاہدہ، ترکی کی امیدیں دم توڑنے لگیں
- 12/05/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1298 K2_VIEWS
Leave a comment