ھفتہ, 23 نومبر 2024


دہشتگردوں کی پاکستان اورافغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں،جان کربی

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران دہشتگردوں کو پاکستان اور افغانستان کے لیے خطرہ قرار دیا جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکہ کے پاکستان کے ساتھ سنجیدہ نوعیت کے تعلقات ہیں جان کربی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے دونوں ممالک کے درمیان محفوظ پناہ گاہیں قائم کی ہوئی ہیں،دہشت گردوں کا پیچھا کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کررہے ہیں، دہشت گرد افغانستان اور پاکستان کی عوام کے دشمن ہیں امریکہ کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات حال ہی میں تناؤ کا شکار ہوئے ہیں،امریکی حکومت کی جانب سے فروری میں اعلان کیاگیا تھا کہ وہ پاکستان کوآٹھ F-16 طیاروں کے ساتھ ساتھ لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کے بنائے ہوئے جدید ریڈاراوردیگرفوجی سامان فراہم کرےگا، یہ معاہدہ 699 ملین ڈالر میں طے پایا تھا کانگریس کی طیاروں کی خریداری پر مالی معاونت کرنے پر اعتراض کیا گیا تھا جس کے بعد امریکہ نے پاکستان کو طیاروں کی مکمل رقم دینے کا کہا تھا یاد رہے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین ری پبلکن سینیٹر باب کورکر نے کہا تھا کہ وہ اپنی اثرورسوخ کا استعمال کرکے پاکستان کو امریکی فنڈز کی فراہمی روکیں گے جس سے پاکستان کو پیغام ملے گا کہ اسے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں مزید کام کرنےکی ضرورت ہے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ طورخم بارڈر کو آمدورفت کے لیے کھلا دیکھنا چاہتے ہیں واضح رہےطورخم بارڈر کو پاکستان اور افغانستان کی فورسسز کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بندکردیاگیا تھا، پاکستان کی جانب سےسرحد پر غیر قانونی نقل وحرکت کو روکنے کے لیے خاردار باڑ لگانے پر افغانستان نے مخالفت کی تھی.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment