ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) بولیویا کے شہر لاپاز میں ملازمتوں سے برطرفی کے خلاف مزدوروں کا حکومت مخالف احتجاج،ریلی کے دوران دھماکے سے ایک مزدو ہاتھ سے محروم ہوگیا تفصیلات کے مطابق بولیویا کے شہر لاپاز میں مزدوروں کی جانب سے ملازمتوں سے برطرفی کے خلاف احتجاج کیا گیا، مزدوروں نےحکومتی فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا،مزدورحکومت کی ڈاؤن سائزنگ کے عمل کے خلاف ڈٹ گئے لاپاز میں مزدوروں کی حکومت کے خلاف نکالی جانے والی ریلی میں دھماکے سے ایک مزدور باتھ سے محروم ہوگیا.جس کے مظاہرین مشتعل ہوگئے ریلی میں موجود مزدوروں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کے شیل فائر کیے اور لاٹھی چارج کیا، جس سے کئی مزدور زخمی ہوگئے،پولیس نے متعدد ورکروں کو حراست میں لے لیا مزدور یونین کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ ڈاؤن سائزنگ کے فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے.
بولیویا :ملازمتوں سے برطرفی کیخلاف مزدور سراپا احتجاج
- 19/05/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1338 K2_VIEWS
Leave a comment