ھفتہ, 23 نومبر 2024


بھارت اورایران کا معاہدہ ، پاکستان کو تشویش

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل)  پاکستان کا معاشی گھیراؤ اورگوادر پورٹ کو متاثرکرنے کیلئے بھارتی حکومت نےایک اور قدم اٹھالیا، ایران کے ساتھ چاہ بہار بندرگاہ کی توسیع سمیت بارہ منصوبوں پر دستخط کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت اورایران نے چاہ بہاربندرگاہ میں توسیع کے منصوبے پر دستخط کردیئے ہیں، اس موقع پرتہران میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدرحسن روحانی نے کہا کہ چاہ بہارمنصوبہ ایران بھارت تعاون کی بڑی مثال ہے۔ایرانی صدر نے کہا کہ حالیہ دور میں ایران اوربھارت کے معاشی تعلقات ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہوئے ہیں اوراس کی بڑی مثال چاہ بہاربندرگاہ کا منصوبہ ہے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے خطاب میں دورہ ایران کو تاریخی قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر سے باہمی تعلقات،علاقائی صورتحال اورعالمی امورپربات چیت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ایران اورافغانستان کے ساتھ ٹرانسپورٹ اورٹرانزٹ کے تین ملکی معاہدوں پردستخط کریں گے دوسری جانب تجزیہ کاروں کے مطابق چاہ بہار بندرگاہ کی توسیع گوادرپورٹ کی اہمیت کو کم کرنے کیلئے کی جارہی ہے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت اپنا سامان ایرانی بندرگاہ کے ذریعے اپنے ساحلوں پر اتارنا چاہتا ہے۔ اسی طرح یورپی ممالک اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے بھی براہ راست سامان چاہ بہار پر اتارکربھارت تجارت کے مواقع بڑھانے کا خواہش مند ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment