اتوار, 24 نومبر 2024


فرانس میں متنازع لیبر قوانین کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) فرانس میں متنازع لیبر قوانین کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،ورکرز نے ملک بھر میں ہڑتال اور پہیہ جام کررکھا ہے. تفصیلات کے مطابق فرانس میں متنازع لیبرقوانین کےخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،احتجاجی ورکرزنےملک بھر میں پہیہ جام کردیا ہے،جبکہ ملک بھر کے دس سے زائد جوہری توانائی پلانٹس کے کارکن بھی ہڑتال میں شریک ہوچکے ہیں. یاد رہےگذشتہ ہفتے فرانس میں صنعتی مزدوروں کے احتجاج کےباعث ریفائنریز میں پیٹرول کی پیدوار میں کمی آئی تھی جس سے ملک میں پیٹرول کی قلت کاخدشہ پیش ہوگیاتھا. لیبراصلاحات کےخلاف مزدور یونین کے حکومت مخالف احتجاج کی انیس نیوکلئیر پاور پلانٹس کے ملازمین نے حمایت کا اعلان کیا تھا. حکومت کی جانب سے احتجاج کرنےوالے مظاہرین پرلاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شیل برسائے تھے ،جس میں دس سے زائد ملازمین زخمی ہوگئے تھے. واضح رہے فرانسیسی صدرکا کہنا ہے لیبر قوانین میں مجوزہ ترامیم واپس نہیں لی جائیں گی.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment