ھفتہ, 23 نومبر 2024


سعودی دارالحکومت ریاض میں ٹریفک حادثہ، 15 افراد جاں بحق اور 60 زخمی

ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل)خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد جائے حادثہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 5 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

سعودی ہلال احمر کے ترجمان کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب کہ تصادم کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث بس مکمل طور پر جل گئی تاہم حادثے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سعودی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں ہونے والے ٹریفک حادثات لوگوں کی اموات کی بڑی وجہ ہیں جب کہ ہر روز تقریباً 17 افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment