ایمزٹی وی (انٹرنیشنل)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے حالیہ دورہ امریکا میں بھارت امریکہ تعلقات میں مزید گرم جوشی دیکھنے میں آئی وہیں بھارت میزائل ٹیکنالوجی کنڑول ریجیم کا حصہ بھی بنا دیا گیا۔ نیوکلئیرسپلائرگروپ میں شمولیت کیلئے میزائل ٹیکنالوجی ریجیم کا رکن بن گیا ہے، ایم ٹی سی آر کا حصہ بننے کے بعد بھارت کے لیے نیوکلیئر سپلائیر گروپ میں شمولیت کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ بھارتی سفارتکار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول ریجیم کے ارکان گروپ میں بھارت کی شمولیت پر راضی ہوگئے ہیں، ارکان کی جانب سے بھارتی شمولیت پر اعتراض کا آج آخری دن تھا، جس کے بعد بھارت خود بخود گروپ کا حصہ بن جائے گا۔ بھارت کا ایم ٹی سی آر رکن بن جانے سے پاکستان پرسنگین اثرات ہوں گے، دنیا کے مختلف ممالک بھارت کو میزائل بنانے کے لئے حساس مواد بآسانی فراہم کریں گے، جو پاکستان کے لئے خطرناک ہے۔ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا میزائل ٹیکنالوجی کنڑول رجیم کا حصہ بن جانا نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے اسٹریٹیجک توازن کے لئے بھی نقصان دہ ہے بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے ایم ٹی سی آر کی رکنیت کے لیے پچھلے سال درخواست دی تھی لیکن کچھ ممالک کی جانب سے بھارت کی شمولیت کی مخالفت کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران اس بات کا اعلان کیا تھا کہ امریکا، ہندوستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی حمایت کرے گا۔
Leave a comment