ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) اورلینڈو نائٹ کلب حملے کے بعد صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ نے صدراوباما سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ امریکی صدربراک اوباما نے اورلینڈو نائٹ کلب میں فائرنگ کو دہشتگردی اور نفرت انگیز عمل قراردیا ہے۔ ری پبلکن پارٹی کے متوقع صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے واقعہ کے بعد صدربراک اوباما سے استعفی دینے کا مطالبہ کردیا، ڈونلڈٹرمپ نے ٹوئٹ میں صدراوباما کو کمزور حکمران قرار دیا۔ ڈیمو کریٹک پارٹی کی متوقع صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہلیری کلنٹن اگر اسلام کو ریڈیکل نہیں کہتیں تو انہیں صدارتی انتخابات سے دستبردارہو جانا چاہیئے۔ ہلری کلنٹن نے اورلینڈوفائرنگ کے بعد بدھ کو وسکونسن میں انتخابی مہم ملتوی کردی، انتخابی مہم میں صدربراک اوباما کو بھی شرکت کرنا تھی۔ دوسری جانب اورلینڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے پچاس افراد کی ہلاکت کو صدربراک اوباما نے دہشتگردی اورنفرت کا عمل قراردے دیا، اوباما نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں پوری امریکی قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔
Leave a comment