اتوار, 24 نومبر 2024


بھارتی انتہا پسندوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی

ایمزٹی وی( انٹرنیشنل) بھارتی شدت پسندوں کو ڈونلڈ ٹرمپ انسانیت کا نجات دہندہ لگنے لگا، وہ پاکستان پر حملے کے لیے ٹرمپ کی مدد کے منتظر ہیں۔ شدت پسند تنظیم ہندو سینا نے ڈونلڈ ٹرمپ کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی۔ اس موقع پر ہندو سینا کے رہنما وشنوگپتا کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کا صدر بنا تو پاکستان پر حملہ کرنے میں بھارت کی مدد کرے گا۔ وشنوگپتا نے ڈونلڈ ٹرمپ کو انسانیت کا نجات دہندہ بھی قرار دیا۔ وشنو کا کہنا تھا کہ ٹرمپ بہت جلد دنیا کا بادشاہ بننے والا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment