اتوار, 24 نومبر 2024


کابل میں ایک اور خودکش دھماکہ 8 افراد ہلاک 40 زخمی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) کابل کے شمال مشرقی علاقے بدخشاں کی مارکیٹ میں خودکش دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ہیں،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارلخلافہ کابل کے شمالی علاقے بدخشاں میں ایک مارکیٹ میں خود کش حملہ کیا گیا ہے دھماکے میں 40 افراد زخمی ہو گئے ہیں اور 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خودکش بمبار نے دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں لگا رکھا تھا اور بدخشاں کی مصروف ترین مارکیٹ کے قریب پہنچ کر دھماکہ کر دیا،دھماکے میں 60 سے زائد افراد زخمی ہو گئے اور ہر طرف انسانی اعضاء پھیل گئے، مارکیٹ کی دکانوں اور قرب کھڑی کاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر مادادی کاروائیاں شروع کردی ہیں،زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کوابتدائی طبی امداد دی جارہی تھی تاہم 8 افراد جانبر نہ ہو سکے جب کہ شدید زخمیوں میں سے 10 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ افغان فورسز نے خودکش حملے کے بعد علاقہ کا محاصرہ کرکے ابتدائی شواہد جمع کرنا شروع کردیے ہیں اور مشکوک افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،سی سی ٹی وی کیمروں اور ٹرانسپورٹر سے مبینہ خودکش حملہ آور کے شہر میں داخل ہونے اور دھماکے کے مقام تک پہنچنے کی تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں۔ یاد رہے افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور کی بلوچستان کے علاقہ نوشکی میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد سے افغانستان کے دارلحکومت میں کابل میں خود کش حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے،ملا اختر کی ہلاکت سے افغان طالبا اور افغان حکومت کے درمیان ہونے والے امن مزاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment