ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) لیبیا میں اسلحے کے گودام میں دھماکے سے کم از کم تیس افراد لقمہ اجل بن گئے۔ غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لیبیا کے مغرب میں واقع اسلحہ ڈپو میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاہم وقت گزرنے کیساتھ ساتھ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ اسلحہ ڈپو جنگجو گروہ کے زیرِ قبضہ تھا تاہم مقامی افراد کیساتھ جھڑپوں کے بعد جنگجو اسلحہ ڈپو کو چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب مقامی افراد نے گودام میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم دھماکہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
لیبیا میں اسلحے کے گودام میں دھماکہ، 30افراد ہلاک
- 22/06/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1415 K2_VIEWS
Leave a comment