ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) برطانیہ یورپی یونین میں شامل رہے گا یا الگ ہو گا یہ فیصلہ کرنے کے لیے ریفرنڈم آج ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون یورپ کے ساتھ رہنے کے لیے زور دے رہے ہیں جبکہ سابق میئر آف لندن بورس جونسن یونین سے الگ ہونے والوں میں پیش پیش ہیں۔ تازہ ترین سروے کے مطابق 53 فیصد افراد یورپی یونین کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں جبکہ 46 فیصد الگ ہونا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے برطانیہ میں رہائش پذیر پاکستانی بھی مختلف رائے رکھتے ہیں۔ لندن کے موجودہ میئر صادق خان یورپ کے ساتھ رہنے کے پرزور حامی ہیں۔ لیبر پارٹی کی ایم پی جو کاکس کے قتل کے بعد یونین کے ساتھ رہنے والوں کی حمایت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
برطانیہ یورپی یونین میں شامل ہو گا یا نہیں؟ ریفرنڈم آج ہو گا
- 23/06/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1483 K2_VIEWS
Leave a comment