اتوار, 24 نومبر 2024


اٹلی ٹرین حادثہ، 23افراد ہلاک

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) اٹلی کے جنوبی علاقے میں دو مسافر ٹرینوں میں ٹکر کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے،حادثہ کوراٹو اور اینڈریا کے علاقوں کے درمیان پیش آیا. تفصیلات کے مطابق اٹلی کےجنوبی علاقے میں ایک ہی پٹری پرسفر کرتی دو ٹرینیں ٹکراگئیں،حادثے میں تیئس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ درجنوں زخمیوں کواسپتال پہنچایاگیاہے. مقامی صوبے کے نائب سربراہ گیوسیپ کوراڈو نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بدقسمتی سے ہلاکتوں کی تعداد23 تک پہنچ چکی ہے. حادثے کے بعد چند بوگیوں میں آگ لگ گئی جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حادثہ دیہی علاقے میں پیش آنے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آئیں. فائر بریگیڈ کے ترجمان نے بتایا کہ دیہی علاقے کے بالکل وسط میں حادثہ پیش آنے کے سبب امدادی کاموں اور لوگوں کو بچانے میں مشکلات پیش آئیں. وزارت ٹرانسپورٹ نے واقعے کی تحقیقات کےلیے دو افراد کو جائے وقوع کی جانب روانہ کردیا تاہم ابھی تک اس بات کا علم نہیں ہو سکا کہ ٹرینوں میں کتنے افراد سوار تھے اور آخر دونوں ٹرینیں ایک ہی لائن میں ایک دوسرے کی جانب کیوں جارہی تھیں. وزیر اعظم میٹیو رینزی نے کہا کہ جب تک ہمیں حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہو جاتا اس وقت تک تحقیقات جاری رہیں گی. یاد رہے کہ اٹلی میں اس سے قبل ٹرین کا بڑا حادثہ 2009 میں ہوا،حادثے کے نتیجے میں آگ لگنے کے سبب 30 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئی تھی.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment