اتوار, 24 نومبر 2024


سابق وزیر داخلہ تھریسا مے نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیا۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ملکہ برطانیہ الزبتھ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا جس کے بعد وزیر داخلہ تھریسامے نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھال لیا۔واضح رہے کہ تھریسا مے برطانیہ کی تاریخ میں دوسری خاتون وزیراعظم ہیں۔ڈیوڈ کیمرون نے استعفیٰ دینے سے قبل ہی گزشتہ روز باضابطہ طور پر ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ (وزیراعظم ہاؤس) خالی کردیا تھا۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ہونے والے ایک ریفرنڈم میں برطانوی عوام کی جانب سے یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرنے کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے عہدے سے سکبدوش ہونے کا اعلان کیا تھا۔سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا نئی وزیراعظم کو مشورہ ہے کہ ہمیں یورپی یونین کا حصہ بننے کے لیے کوشیشں کرتے رہنا چاہیئے کیونکہ ہم اس سے ملکی سلامتی اور تجارتی فائدے اٹھاسکتے ہیں۔ واضح ریے کہ ڈیوڈ کیمرون یورپی یونین کا حصہ رہنے کے حق میں تھے اور انہوں نے برطانیہ کے یورپی یونین کے ساتھ رہنے کے لیے ملک میں ریفرنڈم کروایا تھا۔تھریسامے نے برطانیہ کی 13ویں برطانوی وزیراعظم کی حیثیت سے ملکہ برطانیہ الزبتھ سے عہدے کا چارج لیا، اس موقع پر ڈیوڈ کیمرون نے اپنے خاندان کے ساتھ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر آخری فوٹو شوٹ بھی کروایا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment