ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) فرانس میں قومی دن کے موقع پر شاندار ملٹری پریڈ ہوئی جہاں آسمان بھی رنگوں میں نہا گیا۔ فرانس کے قومی دن کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر صدر فرانسس اولاں ،آرمی چیف کے علاوہ متعدد عالمی رہنماؤں نے بھی شرکت کی، فرانس میں بیستائل ڈے کو قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ شان سے چلتا گھڑسوار دستہنہ شاہی قافلہ ہے نہ کسی فلم کا سین ہے، فرانس کے وزیر اعظم کی انٹری بھی کسی بادشاہ کی آمد سے کم نہیں تھی، فرانس کے قومی دن پر شاندار پریڈ ہوئی، ہر پرفارمنس نے لوگوں کو دنگ کر دیا ۔ پریڈ میں شامل تین ہزارفوجیوں نے پہلی جنگ عظیم میں شامل چھیتر ملکوں کے جھنڈے اٹھائے، ٹینک کے دستوں نے سلامی دی ، زمین پر کرتب ختم ہوئےتو فضائی مظاہروں کی باری آئی، طیاروں نےفضا میں لال،سفید نیلا رنگ بکھیر کر فرانسیسی پرچم بنایا۔ یاد رہے کہ سن سترہ سونواسی میں آج ہی کی تاریخ کو بیسٹائل قلعہ فتح کیا گیا تھا، یہ کامیابی انقلاب فرانس کا آغاز ثابت ہوئی تھی۔
پیرس میں شاندار فوجی پریڈ، آسمان رنگوں میں نہاگیا
- 15/07/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1324 K2_VIEWS
Leave a comment