پاکستان (15338)
فیصل آباد :جی سی یونیورسٹی کے قریب ڈکیتی کرتے ہوئے پکڑے جانیوالے دو نوعمرلڑکوں سبحان اور فہد سے تفتیش کی گئی تو انکشاف ہوا کہ وہ دونوں انٹرمیڈیٹ کے طالب علم ہیں دو نوں نے پہلے بھی کئی معمولی ڈکیتیاں کی ہیں ،انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ بھارتی فلموں سے متاثر ہو کر شوقیہ ڈاکو بنے ہیں،پولیس نے ان سے ہزاروں روپے نقدی اور اسلحہ برآمد کر کے کارروائی شروع کردی ہے
راولپنڈی: وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کے اضافی گیس بل کی مد میں 50کروڑ روپے واپس ایڈجسٹ کیے جاچکے ہیں۔غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا، جن 15 ہزار صارفین کو گیس کے اضافی بل گئے تھے انھیں اس کی واپسی شروع کر دی گئی ہے اب تک اس مد میں 50کروڑ روپے واپس ایڈجسٹ کیے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق 2 حکومتوں سے ورثے میں سنگین مسائل ملے ہیں مگر ہم عوامی مسائل حل کریں گے اور اب کسی بھی ادارے کو پی ا?ئی اے اور اسٹیل ملز نہیں بننے دیں گے۔
۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے، نوازشریف کی صحت کی خرابی کے بارے میں اطلاعات ملی تھیں اور شکایت آئی تھی کہ نواز شریف کا سانس پھول رہاہے، اسپتالوں میں نوازشریف کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے اور اس حوالے سے سابق وزیراعظم کےعلاج سے متعلق پنجاب حکومت کو ہدایات دی ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو22 جنوری کوپی آئی سی منتقل کیاگیا، نوازشریف کو کڈنی کا بھی مسئلہ ہے، نوازشریف کی فیملی اصرار کررہی ہے کہ انھیں علاج کے لیے لندن بھیجاجائے، نوازشریف پاکستان میں علاج نہیں کراناچاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے حکومت کی نیت صاف ہے اور ہر طرح کا علاج و معالجہ کرانے کی پیش کش کی گئی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ان کے علاج میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی تاہم نواز شریف درخواست مسترد ہونے پر عدالت سے ناراض ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان جب لفٹر سے گرے تو باہر جانے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہاں علاج کرواو¿ں گا جب کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے جتنے اسپتال بنائے انہیں کسی پر اعتبار نہیں۔
۔ سرگودھا: نیوزی لینڈ میں پر امن نمازیوں پر فائرنگ افسوسناک ہے ، مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والے خود دہشت گردی پہیلارہے ہیں ،مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ، اقوام متحدہ اور عالمی برادری ان واقعات کا نوٹس لے ۔