اسلام آباد: این سی او سی نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز کا تناسب بڑھ رہا ہےجسے روکنے کی ضرورت ہے
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےسخت اقدامات تجویز کرتے ہوئے بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی کی سفارش کی ہے۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ بیماری میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے لہذا زیادہ خطرے والے علاقوں میں پابندیاں بڑھائی جائیں۔
اجلاس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات پیشگی شروع کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی تاہم 16 نومبر کو وفاقی وزیر تعلیم این سی او سی میں صوبائی وزرائے تعلیم کے ساتھ ملاقات کریں گے، مشاورتی مباحثے کے بعد سفارشات صوبوں کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔
بین الصوبائی وزرا ءتعلیم کانفرنس کاخصوصی اجلاس
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث این سی او سی نے ایک بار پھر ملک میں بڑے اجتماعات پر پابندی کی تجویز دی ہے، ملک میں تیزی سے بڑھتے کورونا کے مثبت کیسز کے باعث زندگیاں بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سرکاری اور پرائیویٹ پرائمری اسکولوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بچوں نے وزیر سے بات چیت میں اسکول واپس آنے پر خوشی کا بھرپور اظہار کیا ۔
وفاقی وزیر تعلیم نےبچوں کی حفاظت کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا
وفاقی وزیر نے پرائمری کلاسز کے بچوں کوا سکول واپس آنے پر خوش آمدید کہا ۔احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا ۔
جبکہ دوسری جانب وفاقی سیکرٹری تعلیم فرح حامد خان نے بھی پرائمری سکولوں کا دورہ کیا، دورے کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا ۔
کراچی: حکومت کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے اعلان اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اقدامات کے باعث ذخیرہ اندوز پریشان ہوگئے ہیں۔
ذخیرہ اندوزوں ممکنہ کارروائی کے خطرے کے پیش نظرذخیرہ شدہ چینی کے ذخائر کو مارکیٹ میں سپلائی کرنا شروع کردیا ہے، جو تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں پربھی اثرانداز ہوئی ہیں، آج ملک کی سب سے بڑی اجناس کی تھوک مارکیٹ جوڑیا بازار میں فی 100 کلوگرام چینی کی بوری کی قیمت 200 روپے کی کمی سے 7ہزار300روپے پر آگئی ہے جو اس سے قبل 7ہزار 500روپے میں فروخت کی جارہی تھی تاہم خوردہ سطح پر اب بھی 79 تا80 روپے فی کلو گرام کے حساب چینی فروخت کی جارہی ہے۔
تھوک مارکیٹ میں بدھ کو چینی کی فی کلو گرام قیمت میں 2روپے کی کمی واقع ہونے سے توقع ہے کہ ریٹیلرز کی جانب سے بھی جمعرات کو فی کلوگرام چینی کی قیمت میں 2 تا 3روپے کی کمی واقع ہو اور فی کلوگرام چینی کی قیمت گھٹ کر 77 تا78 روپے کی سطح پرآجائے گی۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)حتساب عدالت میں نیب کی جانب سے شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف دائر کرائے گئے 4 ریفرنسز کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے چاروں ریفرنسز میں سنگین غلطیاں سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے، کئی صفحات دو مرتبہ ریفرنسز کا حصہ بنائے گئے ہیں جب کہ ریفرنسز میں سے بعض اہم صفحات بھی غائب ہیں۔ احتساب عدالت کے رجسٹرار نے شریف خاندان کے خلاف 3 جب کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس نیب کو واپس کردیئے ہیں اور ہدایت جاری کی ہے کہ ریفرنسز سے تمام غلطیاں دور کی جائیں۔ واضح رہے کہ نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی کی رپورٹ پر مہیاکردہ مواد پر ریفرنس تیارکیے تھے جس میں نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز میں سے ایک ریفرنس ایون فیلڈ پراپرٹیز پارک لین لندن میں فلیٹ نمبر 16 اور 16 اے ، دوسرا 17 اور 17 اے، دوسرا ریفرنس جدہ میں ہل میٹل کمپنی اورعزیزیہ اسٹیل کمپنی سے متعلق اور تیسرا ریفرنس فلیگ شپ انوسٹمنٹ لمیٹڈ و دیگر 15 کمپنیوں سے متعلق دائر کیا تھا جب کہ چوتھا ریفرنس اسحاق ڈار کے آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق دائر کیا گیا تھا