ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے
متحدہ کے رہنما عدالتوں کا سامنا کرتے ہیں ، نہ تو ہم میں سے کوئی فرار ہوا اور نہ ہی ایم کیو ایم کے رہنما فرار ہوتے ہیں ۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی ڈرائی کلین مشین موجود نہیں ہے ،ہم عدالت سے ڈرائی کلین ہو کر نکلتے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے متحدہ کی ایک خاتون کارکن کو میڈ یا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس خاتون کے نو سالہ بچے کو تشدد کر کے مار دیا گیا اور اب بھی خاتون کو دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں ،عدالت بچے کی ماں کو انصا دلوائے ۔
ایمز ٹی وی(ننکانہ صاحب)بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں کو چھونے سے خواجہ سراءزندگی کی بازی ہار گیا۔
محلہ پرانا ننکانہ کا خواجہ سراءعمران عرف عمرانو گھر کی چھت پر کپڑے تار پر ڈال رہا تھا اچانک پاس سے گزرنے والی لیسکو کی 11kvوولٹ کی تاروں کو گیلا کپڑا چھو جانے سے اسے بجلی کا شدید جھٹکا لگا اور وہ موقعہ پر ہی دم توڑ گیا اہل محلہ کا کہنا ہے کہ عمران عرف عمرانو کی موت لیسکو حکام کی غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے کیونکہ بجلی کے مین تار عمران عرف عمرانو کے گھر کی چھت سے صرف دو انچ کے فاصلہ پر ہیں۔
ایمز ٹی وی(کراچی) وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو فون کرکے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار کی گرفتاری پر تبادلہ خیال کیا۔
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کے بعد سندھ کی سیاست میں ہلچل مچ گئی
جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلی سید مراد علی شاہ کو فون کیا اور خواجہ اظہارالحسن کی گرفتاری پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسپیکر کی اجازت کے بغیر کسی رکن پارلیمنٹ کی گرفتاری غیرقانونی ہے، اگر پولیس افسر قصور وار ہوا تو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔
12مئی کے ملزمان کے شبہے میں خواجہ اظہار کے گھر چھاپہ مارا، معطل ایس ایس پی ملیر
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قانون کی حکمرانی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے اور اگر پولیس افسر گرفتاری کے ذمہ دار ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کریں۔
ایمزٹی وی (کھیل) قومی ہاکی پلیئرز عیدالاضحی پربھی دل بھرکرگوشت نہیں کھا سکیں گے، ہیڈ کوچ خواجہ جنید احمد کے مطابق پرفارمنس اور فٹنس بہتر بنانے کیلیے خوراک کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہے، ہرکھلاڑی کو ڈائٹ پلان دے دیا گیا، گوشت کھانے سے پیاس زیادہ لگتی اوراس سے ٹریننگ میں مسئلہ ہوتا ہے۔
پلیئرز کو پابند کیا گیاکہ وہ عید کے موقع پر کم سے کم گوشت کا استعمال کریں، ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے دیے گئے ڈائٹ پلان پر عمل نہ کرنے کی صورت میں پلیئرز کی فٹنس متاثرہوسکتی ہے جس کا نتیجہ فائنل ٹرائلز میں ٹیم کے حتمی انتخاب میں حصہ نہ بننے کی صورت میں نکلے گا۔
تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر ہرکوئی زیادہ سے زیادہ گوشت کھانے کا خواہشمند ہوتا ہے لیکن عوام کے برعکس ایشین چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں میں مصروف ہاکی کھلاڑی اس بار زیادہ گوشت نہیں کھا سکیں گے، اس حوالے سے کیمپ کمانڈنٹ و قومی ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ ہرکھلاڑی کو ڈائٹ پلان دیدیا گیااور وہ عید کی چھٹیوں میں بھی اس پرعمل کرنے کے پابند ہوں گے۔
میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی عیدکی چھٹیوں پرگھر چلے گئے ہیں لیکناس دوران بھی ٹریننگ اور خوراک کے استعمال کا خیال رکھیں گے، زیادہ گوشت کھانے سے کھلاڑی کو پیاس زیادہ لگتی اورٹریننگ میں مسئلہ ہوتا ہے، ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے دیے گئے ڈائٹ پلان پر عمل نہ کرنے کی صورت میں پلیئرز کی فٹنس متاثر ہو سکتی ہے جس کا نتیجہ ایشین ٹرافی کے فائنل ٹرائلز میں ٹیم کا حتمی انتخاب نہ ہونے کی صورت میں نکلے گا۔ایک سوال پر خواجہ جنید نے کہاکہ کھلاڑیوں کے ساتھ ’واٹس ایپ‘ کے ذریعے رابطہ ہے،انھیں جس معاملے میں بھی مدد کی ضرورت ہوتی ہے اس کے بارے میں بتا دیا جاتا ہے۔