ایمز ٹی وی(کراچی) پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ 4 ستمبر کو صدر کا انتخاب ہوگا جو تقدیر میں ہوگا قبول کروں گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے مزار قائد پر حاضری دی۔ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری بھی ان کے ساتھ تھے۔
ڈاکٹر عارف علوی اور قاسم سوری نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور قوم کا مشکور ہوں جو مجھے صدر کے لیے نامزد کیا۔ 4 ستمبر کو صدر کا انتخاب ہوگا جو تقدیر میں ہوگا قبول کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں کراچی شہر کا مشکور ہوں، لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔ قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر کی حیثیت سے آئے اس لیے پروٹوکول دیا گیا۔
اس موقع پر قاسم سوری نے کہا کہ کوشش کریں گے پروٹوکول اور اسٹیٹس کو کا خاتمہ ہو۔ ہماری کوشش ہے پاکستان میں امیر اور غریب کا فرق ختم ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ طبقاتی نظام کے خاتمے کے لیے جو ہوسکا کریں گے، کوئی پروٹوکول نہیں لیا، مزار قائد کے دروازے سے پیدل چل کر آئے۔
ایمز ٹی وی(پشاور) مردان کی عبدالولی یونیورسٹی میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں بہیمانہ طور پر قتل کیے جانے والے مشعال خان قتل کیس کے 2 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی۔
مشعال قتل کیس میں گرفتار 2 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ملزم صابر مایار اور اظہار اللہ عرف جونی کی درخواست ضمانت کو خارج کردیا گیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے ملزمان کا ٹرائل 2 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے پراسیکیوشن کو 15 دن میں چالان پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
واضح رہے کہ مردان کی عبدالولی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے مشعال خان کو گزشتہ سال 13 اپریل کو طالب علموں کے جم غفیر نے یونیورسٹی کمپلیکس میں اہانت مذہب کا الزام عائد کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولی مار کر قتل کردیا تھا۔
مشعال خان قتل پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا اور سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ جو مشعال کے ساتھ ہوا، کسی اسلامی ملک میں اس کی گنجائش نہیں ہے۔
کیس مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ایک ملزم عمران کو سزائے موت جبکہ 5 ملزمان کو 25، 25 سال قید کی سزا کا حکم دیا تھا۔
مشعال خان قتل کیس میں 57 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جن میں سے 26 ملزمان کو باعزت بری کردیا گیا ہے جبکہ دیگر 25 ملزمان کو 4، 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
اس وقت کی خیبر پختونخواہ کی حکومت اور مشعال کے اہلخانہ نے بری ہونے والے ملزمان کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا تھا۔
ایمز ٹی وی(اسلام آباد) وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی سلامتی کی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل باجوہ نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی۔
ملاقات میں ملک میں پائیدار امن اور استحکام کے عزم کا اظہار کیا گیا جبکہ خطےمیں امن کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن جیتنے، نئی حکومت بننے اور عمران خان کے بطور وزیر اعظم حلف اٹھانے کے بعد دونوں اہم ترین شخصیات کی یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔
انٹرٹینمںٹ: بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ تسلیم کرتی ہیں کہ بالی وڈ میں ’کاسٹنگ کاوچ‘ کلچر موجود ہے۔
بھارتی اخبار کو انٹرویو میں عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ نوجوان فنکاروں کو مواقع دینے کے عوض جنسی استحصال کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ بالی وڈ میں کام حاصل کرنے کے لئے ہر کسی کو اپنے حصے کی جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ بااثر لوگ نئے آنے والوں کی جدوجہد کو اپنے مفاد کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے کسی بھی ناخوشگوار تجربے سے گزرنے والے نوجوانوں کو اپنے عزیزوں کے ساتھ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بھی مطلع کرنا چاہیے۔
اس سے قبل بالی وڈ اداکارائوں رچا چڈھا، راردھیکا آپٹے، کالکی اور سویرا بھاسکر نے بالی وڈ میں جنسی استحصال پر مبنی تجربات شیئر کئے تھے۔
.
بھارت میں چمگادڑ سے پھیلنے والے وائرس نپاہ کے نئے کیسز سامنے آگئے، وائرس سے ریاست کیرالہ میں3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مزید 8 اموات بھی وائرس کی وجہ سے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
بھارتی حکام کے مطابق ضلع کالی کٹ میں 20سال کے 2 بہن بھائی کی موت نپاہ وائرس سے ہوئی جبکہ اسپتال میں ان کی دیکھ بھال کرنے والا نرسنگ اسسٹنٹ بھی وائرس سے موت کا شکار ہوااور دونوں بہن بھائیوں کے والد کابھی اسپتال میں علاج جاری ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کے گھر کے کنویں میں وائرس پھیلانے والی چمگادڑ موجود تھی جبکہ ریاست میں ہیلتھ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور لوگوں کو احتیاط کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نپاہ وائرس مخصوص چمگادڑ فروٹ بیٹ سے پھلوں کے ذریعے پھیلتا ہے، اس کی ابھی تک کوئی ویکسینیشن نہیں ہےاور اسی نپاہ وائرس سے2001 اور 2007 میں بھارت میں ہی 50لوگوں کی موت ہوئی تھی جبکہ پہلی بار1998 میں ملائیشیا اور سنگاپور میں سامنے آنے والے نپاہ وائرس سے 100سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
پنجاب: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ صرف 2 مہینے کی بات ہے نوازشریف آپ کی خدمت کے لیے واپس آئیں گے۔
چشتیاں میں مریم نواز نے مسلم لیگ ن ورکرزکنونشن سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف نے جنوبی پنجاب ،پورےپاکستان کی خدمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چشتیاں میں بہترین سڑکیں بنی ہوئی ہیں ،چشتیاں میں اعلیٰ معیار کا دانش اسکول بھی نظر آیاجس سے معلوم ہوتا ہے کہ شہبازشریف اورمسلم لیگ ن نے عوام کی دن رات خدمت کی ہے۔
مریم نوازکا کہنا تھا کہ مخالفوں کےپاس نہ لوڈشیڈنگ اورنہ دہشت گردی کا ایشوبچا جس پر وہ سیاست کرسکیں،نوازشریف نے بجلی ٹھیک کرنے کا وعدہ کیا تھا ،یہ نوازشریف کی خدمت ہےکہ رمضان میں عوام کو لوڈشیڈنگ کاسامنا نہیں کرناپڑا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ توکہتےہیں ہم اگلے5سال یہ کریں گے۔نوازشریف نےتو10ہزار میگاواٹ بجلی پہلے ہی بنادی ہےاور جب پاکستان اوپر کی طرف جارہا تھا تو نوازشریف کو وزیراعظم ہاؤس سےباہرکردیا گیا اور کہا گیا کہ تم نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کا ایشو لائے اور اقامہ پر نوازشریف کو باہر نکالا گیا، مخالفوں کے پاس کوئی سیاسی ایشو نہیں تھا تو کرپشن کا ایشو نکال کر لائےجبکہ آج بھی نوازشریف نے 4 گھنٹے کھڑے ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے ۔
مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،جب کرپشن ثابت نہ کرسکے تو پھر ہمارے خلاف فتوی ٰ دیے گئےجبکہ این اے 120 میں عوام نے نوازشریف کے حق میں فیصلہ دیا۔
عراق میں تعینات پاکستانی سفارتخانہ کے کمیونٹی اتاشی نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کو خط ارسال کیا ہے جس میں سی اے اے کو متنبہ کیا گیا ہے پاکستان سے عراق نسوار کی آمد روکی جائے۔
پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ڈی جی سی اے اے کو لکھے گئے خط کی کاپی موصول ہوگئی ہے اور خط کا متن ہے کہ پاکستان کے تمام ایئرپورٹس سے عراق آنے والے مسافروں کو نسوارکے استعمال کی روک تھام کی جائے بصورت دیگر انہیں عراق پہنچنے پر حراست میں لے لیا جائے گا۔
ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ نسوار کے خلاف سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے آگاہی مہم بھی شروع کردی گئی ہے جس میں مسافروں کو بتایا جارہا ہے کہ عراق پہنچنے پر نسوار برآمد ہونے کی صورت میں انہیں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
یاد رہے کہ عراق سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وہاں کی مقامی انتظامیہ نے کئی پاکستانیوں کو نسوار رکھنے کے جرم میں گرفتار بھی کیا ہے اور ان کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی گئی ہے۔
نسوار زمین میں اگنے والی تمباکو کی پتیوں سے بنی مصنوعات ہے یہ بغیر دھویں والے تمباکو کی ایک مثال ہے۔ نسوار کا ااستعمال ابتدائی طور پر امریکہ سے شروع ہوا اور یورپ میں 17 ویں صدی سے عام استعمال ہوا۔ یورپی ممالک میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے باعث حالیہ برسوں میں اضافہ ہوا ہے۔
عام طور پر اس کا استعمال ناک، سانس یا انگلی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور کینیڈا میں اس کی شروعات ہونٹ کے نیچے رکھ کر استعمال کرنے سے ہوئی۔ ہیٹی کے مقامی لوگوں سے 1496ء-1493ء میں کولمبس کے امریکہ دریافت کے سفر کے دوران رامون پین نامی راہب نے اسے سیکھا اور عام کیا ۔
نسوار کا استعمال ہمارے خطے میں زیادہ تر افغانستان، پاکستان، بھارت، ایران،تاجکستان، ترکمانستان اور کرغزستان میں ہوتا ہے، پاکستان میں عموماً اسے پشتون ثقافت کا حصہ سمجھا جاتا ہے تاہم ایسا نہیں ہے بلکہ ملک کے دیگر حصوں میں رہنے والے بھی نسوار کثیر تعداد میں استعمال کرتے ہیں اور یہاں اسے نشہ آور یا منشیات تصور نہیں کیا جاتا۔
کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی سعید غنی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے کلفٹن کے اسکولوں میں بیت الخلا کا کام جان بوجھ کر رکوایا۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی سعید غنی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کلفٹن کے اسکولوں میں بیت الخلا کی تعمیر کا کام ہم نے رکوایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اسکولوں کے کام کو سیاسی بنانے کی کوشش کی اور ایک ایم پی اے نے اسکول ٹھیک کرنے کے نام پر پی ٹی آئی کے ہینڈ بل تقسیم کئے جس پر میں نے اعتراض کیا اور بچیوں کے اسکولوں کا کام رکوا دیا۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ یہ بات جھوٹ ہے کہ لاڑکانہ کو 90 ارب روپے دیئے گئے بلکہ شہر کو زیادہ سے زیادہ 28 ارب روپے دیئے گئے، ہماری حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے، ماضی میں اوطاقوں کے لئے اسکول بنا کر دیئے گئے، 1947 سے لے کر 2008 تک لاڑکانہ میں صرف ایک ڈگری کالج تھا لیکن اب 4 ہوگئے ہیں۔
رہنما پی پی نے کہا کہ کراچی دنیا کا واحد شہر ہے جہاں ہاتھوں سے سیوریج لائنیں بند کی جاتی ہیں، یہ واحد شہر ہے جہاں ہندو اور عیسائی بھی زکوۃ اور فطرانہ دیتے تھے لیکن خدا کا شکر ہے کہ شہر میں امن ہے، اب کراچی کے عوام ایم کیوایم کو سمجھ چکے ہیں اسی لئے مہاجروں نے ان کے جلسے کو مسترد کردیا، ایم کیو ایم نے کراچی کے لئے 25 ارب روپے مانگ لئے لیکن مردم شماری پر بات نہیں کی۔ یہ بات طے شدہ ہے کہ انتخابات سے قبل یہ تمام لوگ پی آئی بی، بہادرآباد اور پی ایس پی سمیت دیگر ایک ہی ہوں گے لیکن اس کے باوجود عوام انہیں انتخابات میں شکست سے دوچار کریں گے۔
کراچی: شہر قائد میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے جب کہ پارہ 42 ڈگری تک جاپہنچا۔
کراچی میں آج بھی شدید گرمی کی لہربرقرارہے، دوپہر 1 بجے کراچی کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جب کہ گرمی کی شدت (ہیٹ انڈیکس)45 ڈگری محسوس کی جارہی ہے اور ہوامیں نمی کا تناسب 15 فیصد سے بھی کم ریکارڈ کیا گیا۔ سمندری ہوائیں بند ہیں جبکہ شمال کی جانب سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔ شدید حبس اور گرمی کے باعث شہریوں کا جینا عذاب ہوگیا ہے۔ جب کہ اتوار کے روز شہر کا درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانے کاامکان ہے۔
شدید گرمی، ہوا، پانی کی بندش اورکے الیکٹرک کی جانب سےفنی خرابیوں کے نام پر طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے رمضان المبارک کے ابتدائی ایام میں لوگوں کیلئے مشکلات بڑھادیں۔ گرم موسم کے باعث شہر میں ویرانی اور سڑکوں پر سناٹا چھایاہوا ہےشہریوں نے گرمی سے بچنے کیلئے خود کو گھروں تک محدود کرلیاہے۔
محکمہ موسمیات19 سے23مئی تک ہیٹ ویو الرٹ جاری کرچکا ہے، گزشتہ روز بھی کراچی کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں جانےسے گریز کرنےکامشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مجبوراً جانا بھی پڑے تو چھتری استعمال کریں اورسرپرگیلاکپڑارکھیں۔ جب کہ صوبائی حکومت نے صورت حال سے نمٹنے کیلئے کراچی کی مقامی انتظامیہ کو خصوصی ہدایت کررکھی ہیں اس کے علاوہ ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ ہے۔
دوسری جانب اندرون سندھ کے بھی کئی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرارہے، چھور میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ، حیدرآباد میں 41، سکھر میں 41، دادو میں 40، موہن جودڑومیں 40، مٹھی میں 40، لاڑکانہ میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
چین: یوں تو پولیس کا کام امن و امان برقرار رکھتے ہوئے مجرموں کا تعاقب کرنا ہے لیکن اکثر اوقات پولیس اہلکار فرض شناسی کی ایسی مثال قائم کردیتے ہیں کہ دیکھنے والے بے اختیا ر تعریف پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
چین میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب سیلابی پانی میں بہہ جانے والی ایک گاڑی میں رکھے ہزاروں ڈالر کی رقم ڈھونڈنے کیلئے پولیس اہلکار میدان میں آگئے۔
پولیس اہلکار وں نے پانی میں اْتر کر پیسوں کی تلاش شروع کردی اور پھر 20ہزار ڈالر پانی سے ڈھونڈ نکالے۔
بعد ازاں پولیس نے یہ رقم اس کے مالک کے حوالے کردی۔