ھفتہ, 23 نومبر 2024


ایمز ٹی وی(کراچی) فیڈرل بی ایریا کے علاقے عزیز آباد اور لیاقت علی خان (مکا) چوک کے قریب رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی جبکہ جناح گراؤنڈ آنے جانے والے تمام راستوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ لندن اور ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے 9 دسمبر کو یومِ شہدا کے طور پر منانے کے اعلان اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے پیش نظر رینجرز کی بھاری نفری نے یادگار شہداء کے گھیرے میں لے لیا ہے۔

رینجرز کی بھاری نفری نے یاد گار شہدا اور جناح گراؤنڈ سے متصل تمام سڑکوں کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر بند کردیا جبکہ اطراف کے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔


رینجرز کی جانب سے لیاقت علی خان چوک سے اللہ والی چوک تک کسی گاڑی کو آنے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی جبکہ رہائشی علاقوں میں پولیس کی اضافی نفری موجود ہے۔
خیال رہے متحدہ لندن اور ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے 9 دسمبر کو شہدا کے دن کے طور پر منانے کا اعلان کیاگیا ہے، ایم کیو ایم پاکستان نے جناح گراؤنڈ میں پروگرام کے لیے انتظامیہ سے اجازت طلب کررکھی ہے جبکہ لندن قیادت نے بھی جناح گراؤنڈ میں شہدا کے حوالے سے پروگرام ترتیب دیا ہے

ایمز ٹی وی(کراچی)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کہتے ہیں ضمنی الیکشن کے نتائج نے ثابت کردیا کہ عوام کو مائنس ایم کیوایم فارمولا قبول نہیں ۔ متحدہ پر لگنے والے تمام الزامات جھوٹے ثابت ہوگئے ۔جناح گراؤنڈ میں شرکاء سے خطاب میں الطاف حسین بولے عسکری ونگ تمام جماعتوں میں موجود ہیں ۔ عسکری ونگ مسلم لیگ ن میں بھی موجود ہیں ۔ خدارا ایم کیوایم کا مینڈیٹ تسلیم کیا جائے ۔ متحدہ کے قائد نے الیکشن میں کامیابی پر تین روزہ جشن کا اعلان کردیا ۔

عوام نے فیصلہ سنادیا کہ ایم کیوایم کروڑوں مظلوموں کی نمائندہ ہے ، یہ کہنا تھا متحدہ کے قائد کا ۔ الطاف حسین کہتے ہیں ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو نفرت کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے ۔

ضمنی الیکشن میں کامیابی پر الطاف حسین نے تین روزہ جشن کا اعلان کردیا ۔ ساتھ کارکنوں کو ہدایت بھی کہ کسی جماعت کے دفتر کے سامنے کوئی مظاہرہ نہ کیا جائے

ایمز ٹی وی (نیشنل) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو جناح گراؤنڈ میں جسلہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایک بار پھر تحریکِ انصاف کو جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی دعوت دی، ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ تحریک انصاف کےشاہراہ پاکستان پر جلسہ کرنے پر بھی غیر مشروط تعاون کرنے کو تیار ہیں۔

الطاف حسین نے کہا کہ بارہ اپریل کو جماعت اسلامی کے جلسہ عام کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھائی چارے اور یکجہتی کے جذبے کو فروغ دیتے ہوئے جیو اور جینے دو کی پالیسی اختیار کرنے چاہیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے جناح گراؤنڈ سے واپسی پر کریم آباد کے کیمپ پر خطاب میں کہا کہ جناح گراؤنڈ پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے چھوٹا پڑ جائے گا، یہ کیسا استقبال تھا جو کارکنوں پر ڈنڈے برسائے گئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بندوق برداروں سے پیچھا چھڑائے، کارکنوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کراچی آیا، انہوں نے الیکشن میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ بھی کیا۔۔

ایمز ٹی وی (کراچی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ایک طرف دعوت دیتے ہیں تو دوسری جانب ڈنڈے برسواتے ہیں۔کریم آباد میں خطاب کے دوران کپتان کا کہنا تھا کہ جناح گراؤنڈ میں یہ کیسا استقبال تھا کہ ہم پر ڈنڈے برسائے گئے۔کپتان نے کارکنوں کو تلقین کی کہ آپ کو کبھی بدلہ نہیں لینا نہ ہم نے بندوق والوں کا مقابلہ بندوق سے کرنا ہے۔ کپتان نے کہا کہ خوف کی فضا زیادہ دن قائم نہیں رہ سکتی، 19 اپریل کو تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ہو گا۔ این اے 246 کے امیدوار عمران اسماعیل کے کیمپ پر 2 مرتبہ حملہ کیا گیا لیکن وہ مشکلات کے باوجود کھڑے رہے،ہماری جماعت امن کی جماعت ہے، کراچی میں بھی کام کریں گے۔ انہوں نے ساتھ دینے اور خواتین کی ہمت بڑھنے کیلئے اپنی اہلیہ ریحام خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ کریم آباد میں کارکنوں سے خطاب سے پہلے کپتان نے فاختہ بھی آزاد کی۔اور شاندار استقبال پر کراچی والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

ایمز ٹی وی(کراچی) متحدہ کے قائد نے عمران خان کو جناح گراؤنڈ آمد پر پیشگی خوش آمدید کہا ہے، کہتے ہیں کہ صحت مند جمہوریت پروان چڑھانے کیلئے سیاسی جماعتوں کو اختلافات پر برداشت کا جذبہ رکھنا چاہئے، دونوں جماعتوں کو اشتعال انگیزی سے پرہیز کرنا چاہئے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جناح گراؤنڈ آمد پر پيشگی خوش آمديد کہتا ہوں، خان صاحب یہ بھی آپ کا گراؤنڈ ہے، این اے 246 میں ضمنی انتخاب ہے، دو ملکوں کی جنگ نہیں، سياسی جماعتوں کو اختلافات پر برداشت کا جذبہ رکھنا چاہئے، اس طرح صحت مند جمہوريت پھل پھول سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کا ضمنی الیکشن معنی رکھتا ہے، دونوں جماعتوں کی جيت پاکستان کی جيت ہوگی، مخالفین اشتعال انگيزی سے پرہيز کريں، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کا اتحاد ہوگیا تو مبارک دیتا ہوں