Reporter SS
ایمزٹی وی (تعلیم / اسلام آباد)پی ٹی آئی ہزارہ ریجن کے سیکرٹری ایجوکیشن مظہراقبال راہی کا کہنا ہے کہ عمران خان اس ملک میں جس تبدیلی کیلئے جدوجہدکررہے ہیں وہ تبدیلی صرف تعلیم کے راستہ پر چل کر آئے گی۔
این ٹی ایس ٹیسٹ لینے سے تعلیمی معیار بہتر ہوگا ۔
پی ٹی آئی کاحاضراساتذہ سے این ٹی ایس ٹیسٹ لینے کا اقدام خوش آئندہے۔
اس طرح تعلیمی معیار بہتر ہو گا۔
ایمز ٹی وی (تعلیم/شکار پور )اسکولوں اور محکمہ تعلیم میں بدعنوانیوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر شکار پور کے دفتر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی درسگاہوں میں محکمہ تعلیم کا عملہ انتہا ئی سست روی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
اسکولوں میں اسا تذہ کی غیر حا ضر ی کا نو ٹس لیتے ہو ئے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت جا ری کر تے ہوئے کہاہے کہ گھوسٹ اساتذہ اپنی حا ضری سو فیصد بنا نے اور اپنے فرائض بخو بی سر انجا م دینے کے پا بند بنا ئیں ۔
بصورت دیگرغیر حاضر اساتذہ کے ساتھ سخت کاروائی کی جائے گی۔
ایمز ٹی وی(تعلیم/کراچی)فیڈرل اردو یونیور سٹی اور چین یونیور سٹی کے درمیان مفاہمتی معاہدے پر دستخط ہوئے۔
اس معاہدے میں دونوں جامعات کے درمیان پروجیکٹس، اساتذہ اورطلباءکے تبادلے اور اسپلٹ ڈگری پروگرامز کا انعقاد کیا جا سکے گا اوراساتذہ اورطلباءکے لئے چین میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع حاصل ہوں گے۔
واضع رہے کے وفاقی جامعہ اردو اور چین کی ساﺅتھ ویسٹ یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ ہواہے ۔
اس موقع پر کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائر یکٹر ڈاکٹر کامران اورساﺅتھ ویسٹ یونیورسٹی کی نا ئب صدر پروفیسر شائلنگ ہو نے اس معاہدے کے تحت شروع ہو نے والے پروجیکٹس کے لیے مخلصانہ کو ششوں کو بروئے کا ر لانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ایمز ٹی وی( صحت) صحرائے تھر میں سردی کی لہر کے ساتھ پھر سے موت کا رقص شروع، غذائی قلت سے13 بچے جاں بحق اور سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے۔ سال 2106کے دوران ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 745ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صحرائے تھر میں سردی کی لہر شروع ہونے کے ساتھ پھر سے بچوں پر موت کا رقص جاری ہے۔ بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ وقفے کے بعد پھر سے شروع ہو گیا ہے۔
گذشتہ تین روز کے دوران 13بچے غذائی قلت و بیماریوں کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ جس کے بعد سال 2016کے 12ماہ کے دوران مجموعی طور ہلاکتوں کی تعداد 745ہو گئی، جبکہ محکمہ صحت تھرپارکر کی جانب سے رواں سال کے دوران 473 بچوں کی اموات کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔
تھرپارکر سردی کی لہر شروع ہونے کے باعث غذائی قلت کے باعث پیدا ہونے والے کم وزن کے بچے دم توڑ رہے ہیں۔ دور دراز دیہاتوں میں کچے جھونپڑوں میں موجود تھری مکینوں کے حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔
حکومت سندھ کی جانب سے اسلام کوٹ اور چھاچھرو کی اسپتال سمیت دیگر صحت مراکز کی بہتری کے اعلانات پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا ہے۔ بچوں کی انتہائی نگہداشت کا وارڈ سینکڑوں بچوں کی اموات کے بعد بھی تکنیکی عملے سے محروم ہیں۔
تھرپارکر کے مکینوں نے سندھ حکومت اور فلاح و بھبود کا کام کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ تھرپارکر میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی کاروایاں شروع کرتے ہوئے بچوں کی اموات پر قابو پایا جائے۔
ایمز ٹی وی( تعلیم/میرپور خا ص) ثا نوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق گیارہویں جماعت پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل ہیو مینٹیزریگولر اور پرائیویٹ اور کامرس گروپ کے سالانہ امتحانات اور دسویں وبارہویں جماعت کے تمام گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2016کے نتائج کا اعلان 31دسمبر کو سہ پہر3بجے کیا جائے گا۔
نتائج بورڈآفس کی اافیشل ویب سائیڈ پر بھی دیکھے جا سکیں گے
ایمزٹی وی(کراچی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا تھا کہ بلاول اور زرداری کے علاوہ بختاور بھٹو بھی آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گی لیکن اب بختاوربھٹو نے اس کی تردید کردی اور کہاکہ ’یہ سچ نہیں ہے‘۔
سکھرمیں میڈیا نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ ’بلاول بھٹو اپوزیشن لیڈر ہوں گے اور میں ان کی مدد کروں گا جبکہ آصف علی زرداری بھی بلاول کی پارلیمانی معاملات پر رہنمائی کریں گے ، بلاول کی بہن بختاور بھٹو بھی آئندہ عام انتخابات میں لڑیں گی
خورشید شاہ کا یہ اعلان سامنے آنے کے بعد بختاو ربھٹو بھی خاموش نہ رہ سکیں اور مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں خورشید شاہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھاکہ ’یہ سچ نہیں‘۔
Not true. https://t.co/6viI6J88lH
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) December 29, 2016
ایمزٹ وی(کراچی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سابق وزیر داخلہ سند ھ ڈاکٹر ذوالفقا ر مرزا کے گھر پہنچ گئے ۔
ذرائع مطابق تحریک انصاف کے کپتان عمران خان سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ذوالفقار مرزا کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے انکے گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے مرزا سے ملاقات کی اور مرحومہ کی مغفرت اوربلند درجات کیلئے دعا بھی کی۔
اس موقع پر ذوالفقار مرزا نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ”آپ کے آنے سے خوشی ہوئی “۔ ملاقاتوں کو سلسلہ بند نہیں ہونا چاہئیے جس پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ تعزیت میرا فرض تھا ۔انہوں نے ذوالفقار مرزا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ملک میں بڑی تبدیلی دیکھ رہاہوں۔انتخابات سےقبل ہماری پارٹی کی توجہ سندھ پرزیادہ ہوگی۔
ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی اہلیہ فہمیدہ مرزا نے عمران خان سے کہا کہ آپ نےکینسرہسپتال کاسنگ بنیادرکھ کربڑاکام کیاہے۔شوکت خانم ملک کاسب سےبڑاکینسرہسپتال ہے۔
یاد رہے عمران خان ان دنوں کراچی کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز شوکت خانم کینسر ہسپتال کراچی کا سنگ بنیاد بھی رکھا تھا ۔ دورے کے دوران وہ ممکنہ طور پر لیاری بھی جائیں گے اور نبیل گبول سے ملیں گے ۔
ایمزٹی وی(رحیم یار خان)رحیم یار خان کے علاقے شفیع ٹاﺅن میں پولیس لائنز کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں2پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رحیم یار خان میں سی ٹی ڈی کے دفتر کے باہر پولیس وین کے قریب دھماکا کیا گیا ۔ نامعلوم افراد نے پولیس پر فائرنگ بھی کی جس سے 2اہلکار زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آورکا ہدف انچار ج سی ٹی ڈی چودھری اشرف تھے ،نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جسے ہی وہ اپنے گاڑی میں بیٹھے تو حملہ آور نے خود کو اڑا لیا تاہم گاڑٰی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔مشکوک شخص کو دیکھتے ہی اہلکاروں نے فائرنگ کی جس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ملزم خودکش دھماکا کرنا چاہتا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔
دھماکے سے قریبی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔
پولیس کے مطابق جائے حادثہ سے کٹی ہوئی ٹانگ بھی ملی ہے ۔زخمی ہونے والے پولیس اہلکار نماز جمعہ کے دوران مسجد کی سیکیورٹی پر مامور تھے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایمزٹی وی(پنجاب)رحیم یار خان میں پولیس لائن کے قریب مشکوک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑالیا ،واقعے میں 2اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
ڈی پی او ذیشان اصغر کے مطابق دھماکا شفیع ٹائون میں واقع سی ٹی ڈی کے دفتر کے باہر کھڑی موبائل کے پاس ہوا ہے،دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مشکوک شخص پر پولیس نے فائرنگ کی ،جس پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ،خود کش حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے
ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیدیا ہے
میلبورن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں اننگز اور 18رنز کی شکست کے بعد گفتگو میں ان کا کہناتھا کہ پرفارم نہیں کررہاتو ٹیم میں شامل رہنےکا بھی کوئی حق نہیں،اب مستقبل کے حوالے سے سوچنے کا وقت آگیا ہے۔
پاکستانی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان کےلیے دورہ آسٹریلیا بھیانک خواب بن گيا،مصباح الحق نے مزید کہا کہ سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنی مایوس کن پرفارمنس ہوگی۔
ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا کہناتھاکہ اسکور تو اچھا کیا لیکن بولنگ اچھی نہ کرسکے۔