ھفتہ, 30 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) میلبورن ٹیسٹ میں شکست سے دوچار ہونے والی ٹیم کی کارکردگی نے سابق کپتانوں کو غصہ دلادیا۔

سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ میلبورن میں آسٹریلیا کی جیت میں پاکستانی ٹیم کا زبردست حصہ ہے،وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کی شکست بدترین ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس اب ڈیڑھ دو سیشن کی ماربن کر رہ گئی ،کھلاڑیوں کو اینگل طوتے کی طرح رٹانے پڑیں گے۔

رمیز راجہ نے مزید کہا کہ پل میں تولہ پل میں ماشہ ، اس ٹیم پر تبصرہ بہت مشکل ہے،دوران کمنٹری کان پکڑلیتا ہوں، بولنگ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

سوئنگ کے سلطان کا کہناتھاکہ کھلاڑیوں کی باڈی لینگویج ہی بتارہی تھی کہ میچ کا بچنا مشکل ہے ، میچ بچانے کا مطلب ہار مان لینا ہوتا

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس)آسٹریلیا نے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کواننگز اور 18رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ، دوسری اننگز میں میزبان ٹیم کینگروز کی برتری ختم کرنے میں ناکام رہی اور گرین شرٹس کو رواں سال 5ویں سیریز میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ۔

کپتان مصباح الحق اور یونس خان ایک بار پھر بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔پہلی اننگز میں 9وکٹ 443رنز پر اننگز ڈیکلیئر کرنے والی پاکستان کرکٹ دوسری اننگز میں صرف163رنز ڈھیر ہوگئی ۔

آسٹریلیا نےمیچ میں ایک ہی باری کھیلی اور 8وکٹ پر 624رنز بنا کر گرین شرٹس کو میدان میں اترنے کی دعوت دی اور تین میچوں کی سیریز میں 2-0سے فتح حاصل کرلی۔

دوسری اننگز میں پاکستان ٹیم کے اوپنرز کوئی اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور سمیع اسلم 2 اور بابر اعظم صرف 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، مصباح الدین صفر، یونس خان 24 اور اسد شفیق 16 رنز پر ڈریسنگ روم پہنچ گئے ۔

گرین شرٹس کی طرف سے اظہر علی اور سرفراز احمد 43،43رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ، اظہر علی نے پہلی اننگز میں 205رنز ناٹ آئوٹ بھی بنائے تھے،دیگر کھلاڑیوں میں محمد عامر 11جبکہ وہاب ریاض اور یاسر شاہ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے،پہلی اننگز میں اچھا کھیلنے والے سہیل خان دوسری باری میں 10رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے اسٹارک اورہیزل ووڈ نےمیچ میں 5،5لائیون اور براڈ نے 4،4 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز میچ میںآج آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 465رنز 6وکٹ پر دوبارہ شروع کی ، تو اسٹیون اسمتھ اور مچل اسٹارک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور میں تیزی سے اضافہ کیاتھا، دونوں نے ساتویں وکٹ پر 154رنز کی شراکت بھی قائم کری ہے۔

قومی ٹیم کو آج کی پہلی کامیابی مچل اسٹارک کی وکٹ پر ملی، جو برق رفتار 84 رنز اسکور کرکے سہیل خان کا تیسرا شکار بنے،اس کے بعد آٹھویں وکٹ نیتھن لیون کی یاسر شاہ نے حاصل کی، وہ 12 رنز بنا کر آئوٹ ہوئےتھے۔نیتھن لیون کے آئوٹ ہوتے ہی کینگروز کپتان نے اپنی اننگز 624رنز 8 وکٹ پر 181رنز کی برتری کے ساتھ ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کردیا تھا

 

 

ایمزٹی وی(تجارت)بیجنگ یں پاکستان اور چین کے مابین لاہور سے مٹیاری کے درمیان پہلی ہائی کپیسٹی ٹرانسمیشن لائن کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس پر ڈیڑھ ارب ڈالر لاگت آئے گی۔یہ لائن لاہوراورمٹیاری کے درمیان پاکستان کی پہلی ہائی کپیسٹی ٹرانسمیشن لائن ہوگی۔

معاہدے پر پاکستان کی طرف سے سیکرٹری پانی و بجلی محمد یونس جبکہ چین کی جانب سے چیئرمین سٹیٹ گرڈ آف چائنہ نے دستخط کیے۔معاہدے کے موقع پر پاکستانی سے صوبائی وزراءااعلیٰ موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین ڈیڑھ ارب ڈالرکی مالیت سے مٹیاری سے لاہورکے درمیان ٹرانسمیشن لائن بچھائےگا، منصوبے کے تحت 4ہزار میگا واٹ بجلی کی فراہمی ممکن ہو گی جبکہ ٹرانسمیشن لائن سے جنوبی اور شمالی قومی گرڈ کو منسلک کیا جائے گا ۔یہ لائن لاہوراورمٹیاری کے درمیان پاکستان کی پہلی ہائی کپیسٹی ٹرانسمیشن لائن ہوگی۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب اسٹیٹ گیسٹ ہاﺅس بیجنگ میں منعقد کی گئی جس میں سندھ ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے وفاقی وزراءاور وزراءاعلیٰ بھی موجود تھے جبکہ چین کے اعلیٰ عہدیداران بھی اس موقع پر تقریب میں شریک تھے

 

 

ایمزٹی وی(تجارت).قیمت پر کنٹرول ملتے ہی سی این جی مالکان مافیا بن گئے، پہلے جھٹکے میں ہی سی این جی کی قیمت ساڑھے تین روپے فی کلو تک بڑھادی گئی، سندھ میں سی این جی کی نئی قیمت ستر سے اکہتر روپے فی کلو ہو گئی جبکہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے سی این جی کی قیمت میں اضافہ مسترد کر دیا۔ اس حوالے سے سی این جی مالکان کا کہنا ہےکہ پانچ سال سے قیمت نہیں بڑھائی گئی تھی جس کی وجہ سے انہیں نقصان ہورہا تھا، ڈی ریگولیٹ ہونے کے بعد مرضی کی قیمت پر بیچنے کا اختیار ہے لیکن سی این جی ہر جگہ ایک قیمت پر فروخت کی جارہی ہے جو شاید کارٹل بننے کا اشارہ ہے۔

 

سی این جی قیمتوں میں من مانیاں 

وزارت پیٹرولیم نے سندھ میں سی این جی کی قیمت 20دسمبر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا، اعلامیے کو نو دن گزرے ہیں اور مالکان نے سی این جی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے اضافہ کردیا ہے۔

 

 

جنکہ دوسی جانب کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے سی این جی کی قیمت میں مذکورہ اضافہ مسترد کردیا ہے، اتحاد کے چیئرمین ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ ہفتے کو ایسوسی ایشن کا اجلاس بلایا ہے، اضافہ واپس نہیں لیا گیا تو ٹرانسپوٹر ہڑتال کا اعلان کردیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزارت پیٹرولیم سی این جی کی قیمت ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ واپس لے ۔

 

 

ایمزٹی وی(بزنس)وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی این جی کو پہلے حکومت ریگولیٹ کرتی تھی مگر اب ایسا نہیں ہے ،اگر سی این جی مالکان سی این جی قیمت زیادہ بڑھائیں گے تو لوگ پیٹرول استعمال کریں گے ۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سی این جی پیٹرول کی جگہ ایک متبادل فیول کے طور پر استعمال ہوتی ہے اور اس کی قیمتوں کو پہلے حکومت ریگولیٹ کرتی تھی مگر اب اسے ڈی ریگولیٹ کر کے سی این جی مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے

۔انہوں نے کہا کہ میں پیٹرول اور ڈیزل بھی ڈی ریگولیٹ کرنے کے حق میں ہوں ،سی این جی کی قیمت زیادہ ہوگی تو لوگ اسے چھوڑ کر پیٹرول استعمال کریں گے ۔

 

ایمزٹی وی(بزنس)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی تیاری کا کام شروع کرتے ہوئے نجی شعبے سے ٹیکس تجاویز طلب کرلیں۔ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کے فنانس2017/18 بل کی تیاری شروع کردی ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آر نے15 جنوری 2017 تک نجی شعبے سے بجٹ تجاویز طلب کی ہیں اور کہا ہے کہ بجٹ تجویز کے ساتھ اس کی منطق اور اس کے اثرات بھی تحریری طور پر لکھ کر بھیجے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ایف پی سی سی آئی(کراچی،اسلام آباد اور لاہور)سمیت دیگر تمام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، اسٹاک ایکس چینجز، آل پاکستان بار ایسوسی ایشن، پاکستان بزنس کونسل، امریکن بزنس کونسل آف پاکستان، آل پاکستان یونائیٹڈ ریٹیلرز ایسوسی ایشن، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹس سمیت دیگر تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ 15 روز میں اپنی بجٹ تجاویز غور کیلئے ار سال کردیں۔

 


ایمزٹی وی(کراچی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کراچی میں شوکت خانم اسپتال کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال کراچی 2019ءتک مکمل ہو جائے گا تاہم اگلے الیکشن کے بعد ملک میں دل کا ہسپتال بھی بنائیں گے ۔

چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر کا علاج بہت مہنگا ہے اور غریب آدمی یہ علاج نہیں کرا سکتا ، بیرون ملک جائیں تو پتہ چلتا ہے کہ کینسرکا علاج کس قدر مہنگا ہے تاہم شوکت خانم ہسپتال میں 75فیصد مریضوں کا علاج مفت ہو رہا ہے ۔

عمران خان نے بتایا کہ جب کینسر ہسپتال بنانے لگے تو 20میں سے 19ڈاکٹروں نے کہا کہ یہ ہسپتال نہیں بن سکتا تاہم جب بھی مشکل کام کیلئے انسان نکلے تو کشتیاں جلا کر نکلے ۔’’کراچی میں کینسر ہسپتال کے قیام سے کراچی والوں کا خواب پورا ہو رہا ہے‘‘۔

 

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم /کراچی) نیشنل یونیور سٹی اسلام آباد میں منعقد مقابلے " آل پاکستان ڈی آئی سی ای -نسٹ2016 ء"میں جامعہ کراچی کے شعبہ کیمسٹری اور اپلائیڈ فزکس کے طالبِ علم عمیر احمدخان اور دیگر جن میں امجد الیاس ،شعیب اور کاشف ریا ض شامل ہیں نے فزیکل اینڈ ایگریکلچر سائنسسز کی کیٹیگری میں تیسری پو زیشن حاصل کی ہے۔

مقابلے میں پاکستان کی60سے زائد جامعات نے شرکت کی اور 4کیٹیگریز میں 300پروجیکٹس نما ئش لے لئے پیش کیے گئے۔

 

 


ایمز ٹی وی(تعلیم/ٹنڈوالہ یار) آئی بی اے کے ٹیسٹ پاس کرنے والے اُ میدواروں نے ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہرہ کیا ۔یہ مظا ہرہ آفر آڈر جاری نا کر نے کے خلاف کیا گیا ۔
مظاہرین نے اپنے ہا تھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

اس حوالے سے مظاہرین کا کہنا ہے کے مئی2015میں سندھ کے لئے ہیڈ ما سٹرز کی2ہزار سیٹوں کے لئے اشتہار دیا گیا اور20دسمبر2015 آئی بی اے کی جانب سے ٹیسٹ لیا گیا جس میں 1080اُمیدواروں کامیاب ہوئے اور تمام اُمیدواروں سے انٹر ویو بھی لیا گیا لیکن اب تک تقری خطوط جاری ہیں کئے گئے ہیں۔ا

 

 

ایمز ٹی وی(تعلیم/کراچی) انٹرمیڈیٹ سال ِاول پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے امتحانات برائے 2016ءکی مارک شیٹس تیار ہیں۔

اعلیٰ ثانوی بورڈ کے ناظم امتحانات محمد عمران خان کے مطابق کالجوں کے نمائندے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بروز جمعرات 29 دسمبر2016سے بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے مارک شیٹس حا صل کر سکتے ہیں۔