Reporter SS
ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل اپنے صارفین کو بہت ساری مصنوعات کے ذریعے سروس فراہم کر رہا ہے، ان میں گوگل اسٹریٹ ویو بھی شامل ہے، جس کے ذریعے گوگل 2007 سے دنیا کے 45 ممالک کے 3 ہزار شہروں کی بہترین پینارامک تصاویر شائقین سے شیئر کر چکا ہے۔
اس دوران ان ممالک کی 5 لاکھ میل سڑکوں کو ان پینارامک تصاویر کا حصہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کینیڈا سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر جان ریفمین نے گوگل اسٹریٹ ویو کے لیے کیے گئے بہترین پینارامک تصاویر کے کچھ اسکرین شاٹس اپنے بلاگ میں شیئر کیے، تاہم ان کی جگہوں کا ذکر نہیں کیا۔
ان تصاویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا کس حد تک خوبصورت ہے۔
۔ انہوں نے گھنٹوں بیٹھ کر گوگل اسٹریٹ ویو کے آرکائیوز پر ان پینارومک شوٹس کو ڈھونڈ
انہوں نے مزید کہا کہ بہترین تصاویر حاصل کرنے کے حصول میں وہ گوگل کی فوٹیجز سالوں سے دیکھ رہے ہیں۔
جو تصاویر انہوں نے جمع کی وہ دنیا بھر سے لی گئی
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)فلسطینی صدرمحمودعباس نے کہا ہے کہ نئی یہودی بستیوں کی تعمیرغیرقانونی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی صدرمحمودعباس نے کہا ہے کہ نئی یہودی بستیوں کی تعمیرغیرقانونی ہے،اسرائیل نے غیرقانونی تعمیرات بندکیں تومذاکرات بحال کرنے کوتیارہیں ،نئی یہودی بستیوں کی تعمیرغیرقانونی ہے۔
واضح رہے امریکہ اور اسرائیل کے مابین یہودی بستیوں کے معاملے پر سرد جنگ جاری ہے،دونوں طرف سے لفظی تیر برسائے جارہے ہیں۔
ایمزٹی وی(کراچی) موسم کی خرابی کے باعث پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے جس کے باعث اندرون و بیرون ممالک جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔
کراچی میں دُھند کے باعث پی آئی اے کا فلائیٹ شیڈول متاثر ہونے سے لندن اور جدہ سے کراچی آنے والی پی کے 788 اور 732 کو مسقط میں اتار لیا گیا، کراچی میں شدید دھند سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور حدنگاہ صرف 50 میٹررہ گئی جب کہ دھند سے 3 پروازیں منسوخ اور 7 تاخیر کا شکار ہوئیں جب کہ بے نظیر ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے سے اندرون و بیرون ممالک جانے والی 11 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
پنجاب میں لاہور سمیت کئی مقامات پر دھند نے پھر ڈیرے ڈال لئے ہیں اور حد نگاہ 40 میٹر سے کم رہ گئی ہے جس سےٹریفک سست روی کا شکار ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم سورج طلوع ہونے کے بعد دھند میں کمی آنا شروع ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا سلسلہ آئندہ چند روزتک جاری رہے گا۔
ایمز ٹی وی(تعلیم/کراچی) جامعہ کراچی میں ایوننگ پروگرام میں بیچلرز، ماسٹرز ،پوسٹ گریجویٹ پروگرام،سرٹیفیکیٹ کورسز ،اور ڈپلو مہ پروگرام داخلہ برائے 2017کے لیے فارم جمع کرانے کی تار یخ میں 30دسمبر 2016تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔
داخلہ فارم 1700 / =رو پے میں صبح 9:00سے شام4:00تک جامعہ کراچی سلور جو بلی گیٹ پر واقع یوبی ایل کائونٹر سے حا صل اور جمع کرائے جا سکتے ہیں ۔جبکہ شام 4:00 تا6:00بجے تک یوبی ایل کائونٹریونیورسٹی کیمپس برانچ سے حا صل اور جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
واضع رہے کہ ڈونر نشستوں پر داخلے کے لیے فار م جمع کرانے کی تاریخ میں بھی 30دسمبر2016 تک توسع کر دی گئی ہے۔ داخلہ فارم داخلہ کمیٹی کے آفس میں بھی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) سال 2016 پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ میں اہم باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس نے ایک سال کے دوران کئی اتار چڑھاؤ دیکھے۔
رواں سال اس وجہ سے بھی تاریخی حیثیت رکھتا ہے کہ پرانی فلم انڈسٹری کے زوال کے بعد جس تسلسل سے امسال تقریباً 30 فلمیں ریلیز ہوئی ایسا 70 کی دہائی کے بعد سال 2016 میں دیکھا گیا تاہم کثیر تعداد میں ریلیز ہونے والی ان فلم میں سے ایک ادھ ہی معیار پر پوری اتر سکیں۔
2016 میں ریلیز ہونے والی فلموں میں ہو من جہاں، بچانا، مالک، ہجرت، ماہ میر، ہوٹل، عکسبندھ، سوال سات سو کروڑ ڈالر کا، عشق پازیٹیو، ریوینج آف دا ورتھ لیس، بلائینڈ لوو، ڈانس کہانی، تیری میری لوو اسٹوری، جانان، ایکٹر ان لاء، زندگی کتنی حسین ہے، عبداللہ دی فائنل وٹنس، جیون ہاتھی، لاہور سے آگے، رحم، دوبارہ پھر سے، 8969، سلیوٹ، 3 بہادر 2 ریوینج آف بابا بلام اور سایہ خدائے ذوالجلال شامل ہیں۔
زرائع کے مطابق رواں سال پانچ فلمیں بہترین قرار پائیں جن میں سے ایکٹر ان لاء سر فہرست رہی ،جاناں دوسرے مالک تیسرے ،ماہ میرچوتھے اور دوبارہ پھر سے پانچویں نمبرپر رہیں ۔رواں سال ریلیز ہونے والی فلموں کا بطور جائزہ لینے کے بعد یہ بات باخوبی کہی جاسکتی ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو مستحکم ہونے میں ابھی ایک عرصہ درکار ہے۔
رواں سال پاکستانی فلموں نے باکس آفس پرتقریبا 20 فیصد کاروبار کیا جو گذشتہ برس کے مقابلے میں گھٹا ہے۔ تاہم 2016 کا سورج پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے تشویش اور سوالات لے کر غروب ہورہا ہے جس نے ثابت کیا ہے کہ مبالغہ آرائی سے حقائق نہیں چھپ سکتے مگر اعتماد زائل ہوگا۔
ایمزٹی وی(کراچی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کراچی پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 3روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ شوکت خانم ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔
عمران خان اپنے دورے کے دوران معروف نعت خواں جنید جمشید مرحوم کے گھربھی جائیں گے اور انکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کریں گے ۔وہ عبدالستار ایدھی مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کریں گے ۔
اس کے علاوہ وہ کراچی میں پارٹی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور پارٹی امور کا جائزہ لیں گے ۔
ایمزٹی وی(فلپائن)ایشیائی ملک فلپائن میں باکسنگ میچ کے دوران دو دھماکوں سے 10بچوں سمیت 32افرادزخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کے وسطی جزیرے لیٹی میں باکسنگ میچ کے دوران دو دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں وہاں موجود 32افراد زخمی ہو گئے ۔اس میچ کا انعقاد رومن کیتھو لک فیسٹول کی چھٹی کے موقع پر خصوصی طور پر کیا گیا تھا ۔
زخمی افراد میں سے 16کو طبی امداد دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا جبکہ دیگر 16افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لا یا گیا جن کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔فلپائن پولیس کی ترجمان جینزین اینسکو نے بتا یا کہ ظاہری طور پر دھماکے میں استعمال ہونے والا 81ایم ایم مورٹر کارٹیج اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے جو کہ گھر میں بنائے گئے بموں کا ہے ۔ابھی تک کسی نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم پولیس حملہ آوروں کا پتہ لگانے کے لیے کارروائی کر رہی ہے ۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد)وزیر اعظم پاکستان نوازشریف آج مظفر آباد کا دورہ کریں گے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف آج مظفر آباد کیلئے روانہ ہونگے جہاں انہیں آزاد کشمیر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی ۔ وزیر اعظم کشمیر کونسل کے اراکین سے ملاقات بھی کریں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سیاسی مخالفین کو کارکردگی سے جواب دینے کےلئے ملک کے مختلف علاقوں کے دوروں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ کل چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کیا تو آج مظفر آباد جانے کا اعلان کردیا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزرات داخلہ نے دہشتگرد کے 40 مزید مقدمات کارروائی کیلئے پاک فوج کو منتقل کردئیے ہیں،مقدمات وزیراعظم کی منظوری کے بعد پاک فوج کے ادارے جیگ برانچ کو بھیجے گئے ہیں۔
آرمی چیف نے دہشتگردوں کی موت کی توثیق کردی
تفصیلات کے مطابق پنجاب اورخیبرپختونخواحکومتوں نے و زارت داخلہ مقدمات کو ارسال کیے جن کاوزرات داخلہ کی اعلی سطحی کی کمیٹی نے جائزہ لیتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف سے منظوری لے کر دہشتگردی کے 40مقدمات پاک آرمی کی جیگ برانچ کے حوالے کرد ئیے ہیں۔ جبکہ وزرات داخلہ نے جج ایڈووکیٹ جنرل برانچ کوخط لکھا ہے کہ مقدمات پر فوری طور پر کارروائی کی جائے ۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بلاول نے اچھی اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے،پیپلز پارٹی کے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول نے اچھی اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے،پیپلز پارٹی کے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا،عام آدمی کو درپیش مسئلے کے پیچھے کرپشن کی لعنت ہے،تحریک انصاف نہ ہوتی توآئندہ نسلیں ان کے بچوں کی غلامی کرتیں،نواز شریف پاناماایشو قوم کی نگاہوں سے اوجھل کردینا چاہتے تھے۔
ترقی کے مخالفین کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے
انہوں نے کہا ہے کہ پانامالیکس پرقوم کے جائزسوالات پروزیراعظم مسلسل جھوٹ بولتے رہے،وزیراعظم نے جمہوریت اورجمہوری اقدار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،آیندہ انتخابات میں ن لیگ کو دھاندلی کا ہتھیاراستعمال نہیں کر نے دیں گے،خیبرپختونخوا میں نظام کی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی،پانامامقدمے کافیصلہ چنددن کی سماعت کامحتاج ہے۔