Reporter SS
ایمزٹی وی(کوئٹہ) آواران کے علاقے جھاؤ میں نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے ڈی پی او اور اسسٹنٹ کمشنر کے قافلے پر حملہ کیا گیا تاہم دونوں حکام محفوظ رہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی پی او اور اسسٹنٹ کمشنر آواران معمول کی گشت پر تھے کہ جھاؤ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ان کے قافلے پر حملہ کردیا۔ پولیس اور لیویز اہلکاروں نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں 5 اہلکار زخمی ہوئے۔ قاتلانہ حملے میں ڈی پی او اور اے سی محفوظ رہے۔
وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ڈی پی اور اے سی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طبی امداد دینے کا حکم دیا ہے۔
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کے اشتراک سے ’پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کی انٹرپرینوئل انسٹیٹیوٹس میں تبدیلی ‘ کے موضوع پر 2؍ روزہ انٹرنیشنل کانفرنس آج 17؍ دسمبر 2016ء صبح ساڑھے آٹھ بجے داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے آڈیٹوریم میں شروع ہوگی ۔
کانفرنس میں ملکی و غیرملکی ماہرین تعلیم اور شرکاء مختلف سیشنز میں حصہ لیں گے ، پینل بحث و مباحثہ اور سفارشات پیش کی جائیں گی
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق داخلہ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ کلیم لسٹ اور ویژول اسٹڈیز،ماسٹرز پروگرام اورڈاکٹر آف فارمیسی صبح وشام میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔
ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست اورکلیم لسٹ میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس21 تا23 دسمبر2016 ء تک جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال نزد پوسٹ آفس میں صبح 9:30 تا دوپہر 01:00بجے تک جمع کراسکتے ہیں
ایمزٹی وی(پشاور) وفاکروگے تووفاکریں گے،جفا کرو گے تو جفا کریں گے،مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کابدلہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کابدلہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں لے لیا،مسلم لیگ ن کے رکن اورنگ زیب نلوٹھانے اسپیکر کونام سے مخاطب کیا،گزشتہ روز شاہ محمود قریشی نے اسپیکر کو جناب ایازصادق کہہ کر مخاطب کیا تھا،اسپیکر کوجناب اسدقیصرکہنے پرتحریک انصاف کے اراکین بھی بیک وقت بولنے لگے، اورنگ زیب نلوٹھا نے خطاب کے دوران وفاکروگے تووفاکریں گے،جفا کرو گے تو جفا کریں گے شعر بھی پڑھا۔
اس موقع پرجے یو آئی(ف) کے رکن اسمبلی مفتی سید جانان نے مداخلت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایوان کاتقدس اوراپنی روایات ہیں ،اسلام آبادکی تلخ کلامی کویہاں نہیں آنے دیاجائے، آج یہ دن ان باتوں کانہیں ہے ۔
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) جامعہ اردو نے داخلوں میں توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی، بی ایس اور ماسٹرز (صبح) کے داخلوں کی تاریخ میں 20دسمبر 2016تک توسیع کردی گئی ہے
ایمزٹی وی(تعلیم/ کرا چی)دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ ٹیسٹ میں پاس اور میرٹ لسٹ کے تحت اہل طلباء کےانٹرویوز کا سلسلہ جاری ہے اور انتظامیہ نے مقامی طلباء کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پراسپیکٹس کے شقوں کے تحت سیلف فنانس فارن اسکیم کی محدود نشستوں پر مقامی طلباء کو داخلے دینے کا اعلان کیا ہے جو کہ داخلہ پالیسی کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہے ۔
وہ تمام امیدوار جنہوں نے این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کیا ہو اور داخلہ قابلیت کے معیار کیلئے اہل قرار دیئے گئے ہوں وہ جامعہ کے تمام شعبہ جات کیلئے 19؍ دسمبر تک درخواست دے سکتے ہیں ۔حیدرآباد، پری انٹری ٹیسٹ مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ آف ٹیکنالوجی جامشورو میں بروز پیر 17 دسمبر 2016ءصبح کو 9بجے لیا جائے گا
ایمزٹی وی(تعلیم/ لاہور)پنجاب یونیورسٹی میں سقوط ڈھاکہ کے موضوع پر بغیر اجازت سیمینار کرانے پر طلباءگروپ اور سیکیورٹی گارڈز میں جھڑپ اور پتھراﺅ ہوا جس پر پولیس کی نفری طلب کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ جھڑپ اسلامی جمعیت طلباءکے کارکنوں اور سیکیورٹی گارڈز کے درمیان بغیر اجازت سقوط ڈھاکہ کے موضوع پر سیمینار منعقد کرانے پر ہوئی۔ طالب علموں کی جانب سے منعقدہ سیمینار جاری تھا کہ اس دوران یونیورسٹی انتظامیہ وہاں پہنچ گئی اور کہا کہ چونکہ یہ سیمینار یونیورسٹی حدود میں منعقد کیا جا رہا ہے اس لئے انتظامیہ سے اس کی اجازت لینا ضروری تھی تاہم ایسا نہیں کیا گیا اس لئے اسے روک دیا جائے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیمینار سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا کہ یہ کب ہو گا، کتنی دیر کیلئے ہو گا اور اس میں مقرر کون ہوں گے۔
طالب علموں نے موقف اختیار کیا کہ یہ ایک روٹین کا سیمینار تھا اور اس سے قبل بھی اس طرح کے سیمینار ہوتے رہے ہیں جن کیلئے انتظامیہ کی اجازت بھی نہیں لی جاتی رہی، یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ سے بات نہیں کی گئی۔ طلباءنے کہا کہ ہم اس جامعہ کے طالب علم ہیں اور ہمیں نصاب کے مطابق سرگرمی کرنے کیلئے اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم سقوط ڈھاکہ سے متعلق سیمینار کر رہے ہیں جس میں طالب علموں کو سقوط ڈھاکہ سے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے اور یہ سرگرمی بالکل نصاب کے مطابق ہے، غیر نصابی نہیں ہے۔
طلباءاور انتظامیہ اپنی اپنی ضد پر قائم رہے اور دونوں کے درمیان بات چیت کے 2 دور بھی ناکام ہوئے جس کے بعد طلباءنے پتھراﺅ شروع کر دیا اور جواب میں سیکیورٹی گارڈزگ نے بھی پتھراﺅ شروع کر دیا اور یوں پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگی۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) کموڈورزبیرشفیق اورکموڈورمحمدشفیق کوریئرایڈمرل کے عہدےپرترقی دی گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے 2کموڈورزکی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے جس میں کموڈور زبیر شفیق اور کموڈور محمد شفیق شامل ہیں ۔
ایئر ایڈمرل محمد شفیق نے 1988میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا ۔وہ نیوی وار کالج لاہور ، این ڈی یو او ر برطانیہ سے فارغ التحصیل ہیں ۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس) قومی ٹیم کے تجربہ کار بالر وہاب ریاض نوبال کی بیماری سے جان نہ چھڑا سکے جب کہ انہیں پچ خراب کرنے پر بھی وارننگ دی گئی۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض نوبال کی بیماری سے جان نہ چھڑا سکے، پیسر نے اپنے 26 اوورز میں 4 وکٹیں تو حاصل کیں لیکن 6 گیندیں پاﺅں کریز سے آگے نکلنے پر غیر قانونی قرار دی گئیں،انہوں نے ایک وائیڈ بال بھی کی،وہاب کے سوا صرف محمد عامر نے ایک نو بال کی، وہاب کو 20اوورز کے دوران پچ خراب کرنے پر وارننگ بھی دی گئی تاہم بعد میں وہ محتاط ہوگئے، کینگرو پیسر جوش ہیزل ووڈ کو بھی 8ویں اوور میں امپائر نے ہدایت کی کہ وہ ٹرف کو خراب کرنے سے باز رہیں۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس) مصباح الحق پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں بہترین ٹیسٹ کپتان ہیں اور یونس خان بہترین ٹیسٹ بلے باز، لیکن آسٹریلیا کیخلاف برسبین ٹیسٹ میں ان دونوں سمیت پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر اپنے ”اصل روپ“ میں نظر آئی ہے اور کھلاڑی خزاں کے پتوں کی طرح جھڑ رہے ہیں۔
یونس خان کو مرد بحران بھی کہا جاتا ہے لیکن آخری 3 ٹیسٹ میچوں کی 6 اننگز میں ان کی کارکردگی کو دیکھ کر آپ بھی سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ وہ مرد بحران ہیں یا پھر ”بحران پیدا کرنے والے مرد“۔
یونس خان نے آخری 3 ٹیسٹ میچوں کی 6 اننگز میں بالترتیب 0,2,1,2,11,0 رنز بنائے ہیں اور یوں مجموعی طور پر انہوں نے 6 اننگز کھیل کر صرف 16 رنز بنائے۔
اب یونس خان بھلے ہی پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں بہترین ٹیسٹ کرکٹرز میں اپنا نام شامل کر چکے ہیں لیکن مندرجہ بالا اعداد و شمار اب یہی تقاضا کرتے ہیں کہ انہیں آرام کرنا چاہئے۔