Reporter SS
ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزارت خارجہ کی ایڈیشنل سیکرٹری برائے اقوام متحدہ تسلیم اسلم کا اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کےلئے بہت سی قربانیاں دیں اور اب بھی امن و استحکام کےلئے کام کرنے کو تیار ہے لیکن دوسری جانب بھارت ناصرف ایٹمی دوڑ میں آگے بڑھنے کی کوشش میں ہے اور ایٹمی آبدوزیں تیار کررہا ہے بلکہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کی مسلسل خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے جبکہ بھارتی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات بھی علاقائی امن کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔
تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کے پاس خود کو دفاع کےلئے تیار رکھنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں اور پاکستان کی دفاعی صلاحیت برقرار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہارٹ ایشیا کانفرنس میں شرکت کرکے اس بات کا پیغام دیا کہ ہم علاقائی امن واستحکام کے لئے سنجیدہ ہیں ہمارے اس فیصلے سے ہارٹ ایشیا کو یرغمال بنانے کی بھارتی کوشش بھی ناکام ہوگئی۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)بننے کے بعد بھارتی میڈیا ک شہ سرخیوں میں ہیں۔بھارتی میڈیا نے جنرل نوید مختار کی بحیثیت ڈی جی آئی ایس آئی تقرری کو پاک فوج میں 'اہم ترین تبدیلی' قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی طاقتور ترین خفیہ ایجنسی میں نئے سربراہ کی تقرری سے اپنی ٹیم بنانا شروع کردی۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے جنرل نوید مختار کی تقرری کو پاکستانی فوج میں 'بڑی تبدیلی' قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی انٹیلی جنس شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔این ڈی ٹی وی نے اپنی خبر میں لکھا کہ جنرل نوید مختار پاکستان کی سب سے اہم ترین خفیہ ایجنسی کے نئے سربراہ ہوں گے اور ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ پاکستان کے اہم ترین عہدوں میں شمار کیا جاتا ہے، این ڈی ٹی وی نے اپنی خبر میں نوید مختار کی تعلیم اور بطور کور کمانڈر تقرری کا ذکر بھی کیا ہے۔
انڈین ایکسپریس نے جنرل نوید مختار کی تقرری کو فوج میں بڑی تبدیلی قرار دیتے ہوئے اپنی خبر میں لکھا کہ انٹیلی جنس شعبے میں وسیع تجربہ رکھنے والے نوید مختار ملک کی اہم ترین ایجنسی میں جنرل رضوان اختر کی جگہ لیں گے، اخبار کے مطابق نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی ٹیم بنانا شروع کردی ہے۔
بھارتی اخبار دی ہندو نے جنرل نوید مختار کی تقرری کو فوج میں ہونے والی بڑی تبدیلیوں کا حصہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ان کو انٹیلی جنس شعبے میں وسیع تجربے کی بنیاد پر ملک کی سے بڑی خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ عہدے پر فائز کیا گیا۔
بھارتی ٹی وی چینل ٹائمز نا نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے حوالے سے اپنی خبر میں لکھا کہ جنرل نوید مختار کو سویلین اور عسکری قیادت کا اعتماد حاصل ہے، وہ دونوں قیادتوں میں تعلقات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ٹائمز نا نے نوید مختار کی تقرری کو فوج میں بڑی تبدیلی قرار دیا۔
انڈیا ٹوڈے نے سادہ الفاظ میں اپنی خبر میں لکھا کہ نوید مختار پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی ہوں گے، اس سے قبل وہ کور کمانڈر کراچی تعینات تھے۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس) ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا مشکل ترین چیلنج ہے اور دونوں ممالک کے بالرز کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا ایک مشکل چیلنج ہے لیکن ہم نے پوری تیاری کررکھی ہے، نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کو بھلا کرمیدان میں اتریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم میں کم تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں ہم اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، ہم نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کی کمزوریاں جاننے کے لئے کافی محنت کررکھی ہے جب کہ مقابلے کے لئے کنڈیشنز سے بھی ہم آہنگ ہوچکے ہیں، ٹیم کا مڈل آرڈر شدید مشکلات سے دوچار ہے تاہم مجھ سمیت یونس خان، اسد شفیق اور سرفراز کو رنز بنانے ہوں گے بابر اعظم کو ان کی صلاحیتوں کی وجہ سے ڈراپ نہیں کرسکتے۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیاں ہونے والی سیریز میں اصل مقابلہ بالرز کے درمیان ہوگا، برسبین میں ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں پاکستانی مایہ ناز اسپنر یاسر شاہ کا کردار اہم ہوگا جب کہ پاکستانی بلے بازوں کو مچل اسٹارک اور ہیزل ووڈ سے خبردار رہنا ہو گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 دسمبر سے برسبین مین کھیلا جائے گا تاریخ کا چوتھا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع گا
ایمز ٹی وی(تعلیم/بھمبر) سینئر وزیر چو ہدری طا رق فا روق نے بھمبر میں آئی ٹی سینٹر کے افتتاح کے موقع پر خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ انفاق ویلفیئر ٹر سٹ اورخد مت خلق نیکی کا کا م کر رہا ہے۔
را جہ فا روق حیدر خا ن کی سربرا ہی میں نظا م ٹھیک کر نے کی کوشش کر رہے ہیں، این ٹی ایس نظام نا فذ کر رہے ہیں ۔
ما ضی میں ادارے کا م نہیں کر سکے کیو نکہ سیاسی بنیا دوں پر لو گوں کو آگے لایا گیا ،میرٹ کے نفاذ میں اپنے کا رکنوں کی طرف سے بھی مخا لفت کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔
لیکن ہم میر ٹ کو تر جیح دے رہے ہیں ہم جدید تعلیم سے دور ہیں آئی ٹی میں ترقی کیلئے ہمیں محنت کرنا ہو گی ،ہمارے سیکر ٹر یز ،سر براہا ن شعبہ جا ت اور وزراء تک کمپیو ٹر کی اہمیت سے واقف نہیں ہیں ۔
نظا م کو بہتر بنانے کیلئے عوام کی مدد کی ضرورت ہے سیاسی بنیادوں پر تعلیمی ادا رے بنا ئیں گے تو بہتری نہیں آسکے گی ۔
ایمز ٹی وی (تجارت)پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو باقاعدہ تنخواہ دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عذرا افضل کی زیر صدارت پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران پاکستان اسٹیل کے خسارے اور ملازمین کی تنخواہوں کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی کے شرکاءنے اتفاق کیا کہ پاکستان اسٹیل کے خسارے میں ملازمین کا کوئی کردار نہیں ہے۔ کمیٹی کی چیئرپرسن نے کہا کہ وزارت خزانہ پاکستان اسٹیل کے ملازمین کیلئے تنخواہ بندوبست کرے۔ کمیٹی کے رکن عارف علوی نے کہا کہ جو بے قصورہیں ان کو تنخواہیں نہیں مل رہیں اور جنہوں نے پاکستان اسٹیل کو ڈبویا ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ پی اے سی نے پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو باقاعدہ تنخواہ دینے کی ہدایات جاری کر دیں۔
ایمزٹی وی(تجارت)پاکستان اسٹیل مل کو دیوالیہ کرنے کے بعد سستے داموں زمین بیچنے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عذرا افضل کی زیر صدارت پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سی ای او سٹیل مل نے بتایا کہ 3 ماہ میں نجکاری کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران اسٹیل مل کی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان سٹیل مل کی کل زمین 19 ہزار ایکڑہے اور اس کی مالیت کا تخمینہ بھی لگا یا گیا ہے جس کے مطابق ایک ایکڑ زمین کی قیمت 70 لاکھ روپے ہیں۔ا سٹیل مل انتظامیہ کے اس انکشاف پر عارف علوی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سٹیل مل کو بند کر کے اب زمین بھی بیچ رہے ہیں؟
اجلاس میں شریک رشید گوڈیل نے کہا کہ آپ قیمتی زمین کو سستے داموں بیچ رہے ہیں، میں ایک ایکڑ زمین کیلئے ایک کروڑ روپے سے بھی زیادہ دینے کو تیار ہیں
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) فلم اسٹار میرا نے کہا ہے کہ پاکستان کے لوگ جنگ نہیں بلکہ امن اور پیار چاہتے ہیں‘بھارت میں جاکر بھی ہمیشہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ ہی بلند کیا ہے اور ہمیشہ کرتی رہوں گی۔
بھارت کے شہر دہلی میں منعقد ہونے والے پانچویں دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بطور جج کے فرائض سرانجام دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ بھارت کے انتہا پسند ہندووں کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان کے لوگ جنگ نہیں بلکہ امن اور پیار چاہتے ہیں ۔
میری دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے پاکستان کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں اس لئے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ بطور سفیر جہاں بھی جاوں اپنی ارض پاک کا نام روشن کروں اور دنیا بھر میں اس مثبت تصویردوں۔
ایمزٹی وی(گوادر)پاک بحریہ نے گوادر بندرگاہ اور اقتصادی راہداری کیلئے خصوصی سیکیورٹی فورس تشکیل دیدی ہے جو اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کیساتھ مشترکہ طور پر فرائض انجام دیں گے۔ مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے سے معیشت کا ہر شعبہ ترقی کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے گوادر بندرگاہ اور اقتصادی راہداری کی حفاظت کیلئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے جسے TF-88 کا نام دیا گیا ہے۔ یہ فورس جاسوس طیاروں، ڈرونز ، جنگی جہازوں، جدید ہتھیاروں اور آلات سے لیس ہو گی اور اقتصادی راہداری اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن فرائض مشترکہ انجام دے گی۔
پاک بحریہ کی نئی ٹاسک فورس 88 کے قیام کی تقریب گوادر پورٹ پر ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات تھے جبکہ نیول چیف ایڈمرل ذکاءاور ائیر چیف مارشل سہیل امان بھی شریک ہوئے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک، چین اقتصادی راہداری منصوبہ معیشت میں بہتری کیلئے اہم ثابت ہو گا اور اس سے معیشت کا ہر شعبہ ترقی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر سی پیک کا تاج ہے اور اس سے پاکستان اور پورے خطے کو فائدہ ہو گا۔
جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ سی پیک اور اس کی سیکیورٹی میں نیوی کا کردار اہم ہے جبکہ میری ٹائم کو محفوظ بنانے کیلئے پاک بحریہ نے اہم کردار ادا کیا اس لئے میری ٹائم کے محفوظ ماحول کا سہرا پاکستان میری ٹائم کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے تقریب میں مدعو کرنے پر سربراہ پاک بحریہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ایمزٹی وی(کوئٹہ)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے کہاہے کہ مستقبل میں گوادر دنیا کا بہترین پورٹ سٹی ہوگا، جبکہ سی پیک میں دنیا کے کم از کم ساٹھ ممالک شامل ہوں گے، گوادر میں پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق میری ٹائم کانفرنس منعقد ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ سی پیک کسی زمین کے لئے نہیں بلکہ پورے خطے کے لئے ہے، یہ منصوبہ دنیا بھر کے لئے گیم چینجر ہے، جبکہ سی پیک کا ملکی جی ڈی پی میں سترہ فیصد حصہ ہوگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکااللہ کا کہنا تھا کہ سمندر قدرت کا پاکستان کو تحفہ ہے، سی پیک خطے کی معاشی ترقی میں انقلابی کردار ادا کرے گا، جبکہ گوادر بندرگاہ ملکی اور علاقائی استحکام کا باعث بنے گی۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) اداکارمعمررانانے کہاہے کہ پاکستا ن فلم انڈسٹری اپنے عروج کی طرف گامزن ہے ۔
یہ فلم وطن کی مٹی سے اظہار محبت اور 1965 کی جنگ کے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنائی گئی ہے ۔فلم میں 1965 کی جنگ کے یادگار واقعات اور وطن کی محبت سے سرشار پاک فوج کے شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
سایہ خدائے ذوالجلال حب الوطنی پر مبنی شاندار فلم ہے جو توقعات پر پورا اُتریگی ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزپریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انکے ہمراہ فلم کے پروڈیوسر ڈاکٹر توصیف رزاق،ہدایتکار عمیر فاضلی اورسینئر اداکار نیئراعجازبھی موجودتھے ۔
انکا کہنا تھا موضوعاتی فلموں کے ذریعے ہم نوجوان نسل کو حب الوطنی کا درس دے رہے ہیں ، ڈاکٹر توصیف رزاق کاکہناتھا جدیداورمعیاری پاکستانی فلمیں آنے سے سینما گھرو ں کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں۔
میری فلم سایہ خدائے ذوالجلال عام موضوعات سے ہٹ کرہے ۔انہوں نے کہا عوام جلسوں اور تحریکوں کیلئے تو باہر نکل آتے ہیں انہیں چاہیے کہ حب الوطنی پربننے والی فلمیں دیکھنے کیلئے بھی نکلیں۔فلم بنانے میں آئی ایس پی آر کا تعاون شامل ہے جن پرمیں انکا بے حد مشکور ہوں۔