جمعہ, 29 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(کراچی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہمارے 4تو کیا ایک بھی مطالبہ مانتی نظر نہیں آرہی تاہم 27دسمبر کے بعد نوازشریف کو لگ پتا جائے گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے ۔”ہم آپ سے جواب لیکر رہیں گے “۔

بلاول ہاﺅس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نوا ز کو بہت وقت دیدیا ،حکومت ہمارا نہیں پاکستان کے عوام کا مذاق اڑا رہی ہے ۔ وزیر اعظم نے اسمبلی کے فلور پر پاناما معاملے کی تحقیقات اپنے سے شروع کرنے کی پیشکش کی ۔”ہمارے چار مطالبات نہ مانے گئے تو شدید احتجاج کیا جائے گا “۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے درخواست نہیں کر رہے اپنے مطالبات پر عمل کرائیں گے ۔پنجاب میں امن و امان کی صورت حال سے ڈر ہے کہ حالات مزید خراب نہ ہو جائیں ۔ ”میں اپنے الفاظ سے نہیں مکرتااور نہ ہی وعدے سے پھرتا ہوں “۔تحریک چلانے کا کہا ہے تو تحریک چلے گی ۔نواز شریف جواب دینے پر راضی نہیں تو وہ جمہوری وزیرا عظم نہیں “۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ نوازشریف تین بار وزیر اعظم منتخب ہو چکے ہیں ۔ اگر ذوالفقار علی بھٹو ، بینظیر بھٹو ، یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں تو نوازشریف کیوں جواب نہیں دے رہے ؟ پاناما کیس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں ۔امیر المومنین نوازشریف میرے سوالوں کا جواب کیوں نہیں دیتے ؟

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے تسلیم کیا کہ میں سیاست میں نیا ہوں اور مجھے نہیں پتہ کہ لوگ کیسے سیاست کرتے ہیں مگر میں سچ کی سیاست کرتا ہوں ۔سب کے ساتھ ورکنگ ریلشن شپ رکھنا ضرور ی ہیں ۔”میاں صاحب منتخب وزیرا عظم ہیں انہیں جوا ب دینا ہو گا “۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سندھ میں احتساب شروع سے ہو رہا ہے مگر میں چاہتا ہوں کہ سب کے احتساب کیلئے مساوی نظام ہو، وزیر اعظم کسی بھی صوبے سے ہو سب کیلئے قانون ایک ہو۔

 

 


ایمزٹی وی(لاہور) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیرا عظم نوازشریف پانامہ لیکس میں پھنس گئے ہیں۔ قانو ن کےساتھ عوام کی عدالت میں بھی مقدمہ لے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ نیب ،ایف بی آر،اور ایف آئی اے نے تحقیقات کیں اور نہ ہی کمیشن تشکیل دیا گیا۔ عدالت کے لارجر بنچ نے کیس سن لیا ہے،صرف وزیر اعظم کے بچوں کے وکیل کے دلائل باقی تھے،کہ سماعت ملتوی ہوگئی۔

تحریک انصاف کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ عام انتخابات 2017 میں ہوں گے جس کےلئے عدالت میں کیس ہونے کے باوجود تحریک انصاف نے عوام رابطہ مہم کے ذریعے آگاہی مہم جاری رکھنے کے لیے جلسوں کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدرچودھری اعجاز کا کہنا تھا کہ حویلیاں طیارہ حادثے کو بھی عوام آگاہی مہم کا حصہ بنایا جائے گا۔ میاں نواز شریف کو مستعفی ہونا چاہئیے اور طیارے حادثے کے ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہئیے۔

 

 


ایم ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہالینڈ کی ایک کمپنی نے سائیکل میں ٹریڈ مل اس طرح سے سمو دی ہے کہ اب آپ ٹریڈ مل پر چہل قدمی کرتے ہوئے اپنے کام پر بھی جاسکتے ہیں۔

یہ موٹاپا اور کیلوریز گھلانے والی ٹریڈ مل ہی نہیں بلکہ منفرد سواری بھی ہے جو دیکھنے میں الیکٹرک بائی سائیکل کی طرح لگتی ہے لیکن درحقیقت یہ ایک سائیکل ہے جس پر ٹریڈ مل کی پٹی نصب ہے۔

20160524090341 DSCN9997

اگرچہ اسٹارٹ ہونے کے لیے اسے بیٹری کی طاقت درکار ہوتی ہے لیکن ایک بار چل پڑنے کے بعد یہ اپنے سوار کے پیروں کی حرکت سے بھی توانائی حاصل کرتی ہے اور یوں وہ گویا پیدل چلتے ہوئے اپنے منزل کی طرف گامزن ہوجاتا ہے۔

البتہ پیدل چلنے کے مقابلے میں اس کی رفتار خاصی زیادہ ہے اور یہ ایک گھنٹے میں 25 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔ اسے بنانے کا اصل مقصد ان لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ہے جو بہت مصروف رہتے ہیں اور جن کے پاس چہل قدمی یا جاگنگ کے لیے علیحدہ سے وقت نکالنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

ٹریڈ مل بائی سائیکل کی بدولت وہ ٹریڈ مل چلاتے دوران ہی کام پر بھی جاسکتے ہیں۔ اگرچہ یہ بہت مہنگی ہے اور ہالینڈ میں اس کی قیمت ایک ہزار 995 یورو (تقریباً 2 لاکھ 25 ہزار پاکستانی روپوں کے بقدر) ہے لیکن 2014 میں جب یہ ٹریڈ مل بائی سائیکل پہلی بار محدود تعداد میں پیش کی گئی تو کمپنی کو اس کے اتنے آرڈر موصول ہوئے کہ اسے جلد ہی بڑے پیمانے پر اس کی پیداوار شروع کرنا پڑی۔

اس وقت یہ دلچسپ سواری ہالینڈ کے علاوہ دوسرے یورپی ممالک میں بھی تیزی سے مقبول ہورہی ہے اور کمپنی کا منصوبہ دوسرے ملکوں میں بھی اس کے پیداواری یونٹ قائم کرنے کا ہے۔ علاوہ ازیں اس سائیکل کی مقبولیت دیکھتے ہوئے کمپنی نے امریکا میں بھی اس کی باقاعدہ فروخت کا آغاز کردیا ہے۔

فی الحال یہ کسی دکان پر دستیاب نہیں بلکہ اسے صرف کمپنی کی ویب سائٹ سے آن لائن ہی خریدا جاسکتا ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(لاہور)ہاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں فواد چوہدری اور اعجاز چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے ٹی آر طیارہ حادثے میں متعلقہ وزیر کے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کے حوالے سے اپنی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کے حوالے سے تمام مقدمہ عدالت کے سامنے رکھ دیا ہے اوراب یہ مقدمہ ملک بھر میں گلی گلی کریہ کریہ عوام کے سامنے رکھاجائے گا۔ اس سلسلے میں حکمت علمی طے کرنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے پنی جماعیت کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے اور پانامہ لیکس کے مقدمہ کے حوالے سے تمام صورتحال لے کر عوام کے پاس جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اے ٹی آر طیارہ حادثے کا معاملہ لے کر پی ٹی آئی کے چیئرمین اعظم سہگل نے استعفیٰ دے دیا ہے لیکن بات صرف ان کے استفعیٰ تک نہیں ہے ان کے ساتھ ساتھ ایوی ایشن کے متعلقہ وزیر کوبھی استعفیٰ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70برسوں میں طیاروں اور ٹرینوں کے کئی حادثات رونما ہوئے ان حادثات میں کبھی کسی ذمہ دار پر حادثات کی ذمہ داری نہیں ڈالی گئی اور نہ ہی ان حادثات کے ذمہ داروں کو سزائیں دی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اعظم سہگل کے استعفیٰ دینے کے اقدام کو سراہنے سے صرف بات ختم نہیں ہوجاتی انہوں نے کہا کہ حادثہ کا شکار ہونے والے طیارے کی کئی مرتبہ مرمت کی گئی جو پرواز کے لئے فٹ ہی نہیں تھا انہوں نے کہا کہ ایسے حادثات میں روایتی انداز اختیار نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر ریلوے غائب ہیں جو کبھی کبھار سامنے آئے ہیں اور وہ صرف سیاسی گفتگو کرتے نظر آتے ہیں انہو ں نے بھی کسی ترین حادثہ کے ذمہ دار کو سزائیں دی اور نہ ہی ذمہ داروں کا تعین کیا۔

 

 


ایمز ٹی وی ( صحت) صحت کیلئے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور صاف رہنے کے لیے غسل کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق سردیوں میں روزانہ غسل کرنا جلد کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے لہٰذا موسم سرما میں روزانہ نہانے سےگریز کرناچاہیے۔

لیکن سردیوں میں بعض افراد روز نہانے سے کتراتے ہیں لیکن اب طبی ماہرین نے بھی سردیوں میں روز نہانے کو جلد کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر رانیلا ہرش کا کہنا ہے کہ سردیوں میں روز نہانے سے جلد متاثر ہوتی ہے لہٰذا ایسے افراد جو موسم سرما میں بھی روز نہانا پسند کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اس عادت کو فوراً ترک کر دیں۔

ماہرین کے مطابق تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ہماری جلد میں خود کار نظام موجود ہوتا ہے جو جلد کو خود بخود صاف کرتا ہے اس کے علاوہ روز سردیوں میں نہانے سے جلد نہ صرف خشک ہو جاتی ہے بلکہ اس کی تہہ میں موجود ان مادوں کو بھی ختم کر دیتا ہے جو جلد کو موئسچرائزر اور تحفظ دینے میں مددگار ہوتا ہے۔

جِلد کے ماہرین کا کہنا ہے سردیوں میں روز نہانے سے جلد پر موجود بیکٹیریا کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے جو زہریلے مادوں سے جلد کو بچاتا ہے۔ اس کے علاوہ گرم پانی سے نہانے میں بھی ناخنوں کو نقصان پہنچتا ہے لہٰذا سردیوں میں روز نہانے ۔کی عادت کو ختم کر دینا چاہیے 

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ سندھ)وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے فاٹا کی شمالی وزیرستان ایجنسی میں گرلز اسکول کے گیٹ کے قریب بارودی مواد پھٹنے سے ایک بچی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپن وام میں اباخیل گرلز اسکول کے گیٹ کے باہر نصب کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کی وجہ سے اسکول بند تھا تاہم بچیاں وہاں کھیلنے جارہی تھیں کہ اچانک گیٹ کے باہر نصب بم پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق ٗ 3 زخمی ہوگئیں، جنھیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاگذشتہ ماہ کے آخر میں بھی شدت پسندوں نے مہمند ایجنسی میں ایک سرکاری اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا تھا

 

 

ایمزٹی وی(تجارت)سوئی سدرن کے سسٹم میں گیس کی قلت کے باعث سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم میں گیس کی قلت کے باعث سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ورلڈ بینک کا قرضہ دینے سے انکار

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز دوپہر 12 سے رات 12 بجے تک بند رہیں گے جب کہ کل بروز پیر سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستانی ادکارہ عروہ حسین اور گلوکار اداکار فرحان سعیدنے جب سے اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے، تب سے سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کو ان کی ایک ساتھ تصویر دیکھنے کوملتی رہتی ہیں ۔

اورہر طرف شادی کی خبروں کے علاوہ شادی کی تیاریاں بھی تیزی سے جاری ہیں،شادی کی تقریب 18دسمبر کو ہوگی۔

جس کیلئے اداکارہ عروہ حسین نے اپنی شادی کے لئے سوا دو لاکھ روپے مالیت کا عروسی جوڑا پسند کر لیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ عروہ حسین اور گلوکارہ فرحان سعید نے ڈرامہ سیریل ’’ اڈاری ‘‘ میں اکٹھے اداکاری کی تھی اور وہ اب حقیقی زندگی میں جیون ساتھی بننے جا رہے ہیں ۔

دونوں کی شادی رواں ہفتے ہو رہی ہے ۔عروہ حسین نے خصوصی طور پر اپنی شادی کے لئے عروسی جوڑا تیار کروایا ہے جس کی مالیت سوا دو لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے ۔

 

 

 


ایمزٹی وی(تجارت) ورلڈ بینک نے پاکستان کا 10کروڑ ڈالر کا قرضہ منسوخ کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کی طرف سے اعلان کیے گئے اس قرض سے اندرون سندھ گیس کی سپلائی کو بہتر بنایا جانا تھا اور اس پروجیکٹ پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے کام کرنا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی اس پروجیکٹ کے لیے ورلڈ بینک کی شرائط پوری نہیں کر سکی

 

 


ایمزٹی وی(لندن) پاک فوج کے میجر عقبہ حمید ملک نے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں پہلا پاکستانی اور انسٹرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

میجر عقبہ کا تعلق پاک فوج کی سندھ رجمنٹ سے ہے، انہون نے سینڈہرسٹ اکیڈمی سے شہزادہ ولیم کے ساتھ 2007 میں رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ سے ہی گریجویشن مکمل کی تھی اور اپنی بہترین کارکردگی کے باعث اعزازی تلوار (سورڈ آف آنر) بھی حاصل کی تھی۔

سینڈہرسٹ اکیڈمی سے تربیت مکمل کرنے کے بعد عقبہ پاکستان واپس آئے اور وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں حصہ لیا۔

رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں انہیں پلاٹون کمانڈر کا عہدہ دیا گیا ہے اور ان کی ذمہ داریوں میں انسٹرکٹر کی حیثیت سے نوجوان کیڈٹس کو پیشہ ورانہ تربیت دینا شامل ہے۔

میجر عقبہ ملک 1741 سے اب تک 275 سال میں برطانوی فوج میں کسی ریگولر کمیشننگ کورس کےلئے انسٹرکٹر اور کمانڈر کے طور پر خدمات فراہم کرنے والے پہلے مسلمان افسر بھی ہیں۔