جمعہ, 29 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)اداکارہ ماہرہ خان ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کامیابی کے بعد ٹی وی کمرشلز میں بھی ہاٹ کیک بن گئیں۔
ذرائع کے مطابق ٹی وی ڈراموں، لالی ووڈ اور بالی ووڈ میں فلمیں کرنے کے بعد اداکارہ ماہرہ خان کی ٹی وی کمرشلز میں بھی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے۔

ماہرہ خان کے تین کمرشل نجی ٹی وی چینلز سے آن ائیر ہیں۔ ذرائع کے مطابق ماہرہ خان ٹی وی کمرشل کے لیے منہ مانگا معاوضہ وصول کر رہی ہیں۔

ادھر اداکارہ ماہرہ خان کا موبائل فون کے لیے ایک اشتہار ہے جو کہ بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے اشتہار کی مکمل نقل کے طور پر سامنے آگیا ہے۔ دونوں اداکاراؤں کے اشتہارات میں ایک سا سیٹ، ایک موضوع اور ایک جیسے ڈائیلاگ شامل کیے گئے ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) 6 دہائیوں سے زائد پر محیط ہندی سینما کی تاریخ کا سب سے بڑا ستارہ اورٹریجڈی کنگ دلیپ کمارآج 94 برس کے ہوگئے۔

یوسف خان عرف دلیپ کمار پشاور کے علاقے قصہ خوانی میں 11 دسمبر 1922 کو پیدا ہوئے۔ ان کے والد لالہ غلام سرور پھلوں کے ایک تاجرتھے جن کے پشاوراورناسک کے قریب پھلوں کے باغات تھے۔ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ 1935 میں ممبئی میں کاروبار کے سلسلے میں منتقل ہوئے تھے بعد ازاں 1943 میں دلیپ کمار کی ملاقات بمبئی ٹاکیز کے مالکان دیویکا رانی اور ان کے شوہر ہمانشو رانی سے ہوئی جنھوں نے انہیں اپنی فلم کے مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرلیا۔ یوسف خان عرف دلیپ کمار نے 1944 میں فلم “جواربھاٹا” میں مرکزی کردار ادا کیا جو ان کا بالی ووڈ میں ڈیبیو ثابت ہوا اور تب ہی سے یوسف خان کا نام دلیپ کماربن گیا۔

1949 میں راج کپوراورنرگس کے ساتھ پیارکی تکون پر مشتمل کلاسک فلم انداز نے دلیپ کمار کو سپراسٹار بنا دیا جب کہ یکے بعد دیگرے آنے والی فلموں نے انہیں بے مثال کامیابی دی۔ دلیپ کمار کی مشہور فلموں میں کرانتی ،کرما،سنگ دل، امر، اڑن کھٹولہ، آن، انداز، نیا دور، مدھومتی، یہودی، کوہ نور، آزاد، گنگا جمنا اور رام اور شیام سمیت متعدد فلمیں شامل ہیں تاہم 1960 میں تاریخی فلم “مغلِ اعظم” میں شہزادہ سلیم کا کرداران کی زندگی کایادگارکرداربن گیا۔

بھارت کی فلم انڈسٹری کے کئی نامور فنکار انہیں اپنا آئیڈیل مانتے ہیں، اداکار نے بہترین اداکاری پر لاتعداد ایوارڈز بھی اپنے نام کیے جب کہ انہیں سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے والے اداکار کا بھی اعزاز حاصل ہے جس کی بدولت ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا۔
دلیپ کمارکی فنی خدمات کے پیشِ نظربھارتی حکومت کی جانب سے انہیں پدما بھوشن اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈزبھی عطا کیے تاہم آج کل شہنشاہ جذبات شدید علیل ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(نائجریا) نائجیریا کی ریاست اکوا ابم میں چرچ کی چھت گرنے سے کم از کم 60 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی ریاست اکوا ابم کے ایک چرچ میں دعائیہ تقریب جاری تھی کہ عمارت کی چھت اچانک نیچے آ گری جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر کم از کم 60 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

ئیجیرین حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت ریاست اکوا ابم کے گورنر بھی دیگر افراد کے ہمراہ چرچ میں موجود تھے تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ واقعہ کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں عمارت گرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، ملک بھر میں ہر سال کئی عمارتیں گرنے کے واقعات میں سینکڑوں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں، حادثات کی وجہ عمارتوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال ہے لیکن افریقی ملک میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے باعث ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی۔

 

 

ایمزٹی وی(استبول) ترکی کے دارالحکومت استنبول میں 2 بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور پولیس افسران سمیت 166 افراد زخمی ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق ترک حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکوں میں پولیس کو نشانہ بنا گیا ہے تاہم استنبول میں ہونے والے بم دھماکوں میں 29 افراد ہلاک ہوئے جن میں 2 شہری اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 27 ہے۔3B41AC1E00000578 4020812 image a 67 1481420810050

اس کے علاوہ پولیس افسران سمیت 166 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 6 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اے ایف پی کے مطابق دونوں دھماکوں میں 29 افراد ہلاک ہوئے۔

3B400AF900000578 4020812 At least 20 people are believed to have been injured during the a 5 1481413089456

دھماکوں کے حوالے سے ترک وزیر داخلہ سلمان سولو کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق پہلے دھماکے میں کار بم کے ذریعے پولیس کی بس کو نشانہ بنایا گیا ہے اور دوسرا دھماکا خودکش تھا۔

 

انہوں نے بتایا کہ بیشکتاش اسپورٹس اسٹیڈیم میں میچ ختم ہونے کے آدھے گھنٹے بعد پہلا دھماکا ہوا۔ بیشکتاش اسپورٹس اسٹیڈیم استنبول کے تقسیم اسکوائر کے قریب واقع ہے۔ اے ایف پی کے مطابق استنبول میں دو دھماکے ہوئے پہلا دھماکا اسٹیڈیم پر اور دوسرا قریبی پارک پر ہوا۔


یاد رہے کہ ترکی میں گزشتہ کچھ عرصے میں شدت پسندوں کی جانب سے حملوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس)سابق آسٹریلوی کرکٹرز نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کو پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر سے محتاط رہنے کا مشورہ دیدیا۔
سابق بلے باز مائیک ہسی نے محمد عامر کو شاندار صلاحیتوں کا مالک قرار دیدیا جبکہ مچل جانسن کا کہنا ہے کہ پچ پر گھاس ہوئی تو عامر کو کھیلنا مشکل ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر کی گھومتی گیندوں اور سوئنگ نے کینگروز کی نیندیں اڑا دیں۔ برسبین ٹیسٹ سے پہلے سابق آسٹریلوی کرکٹرز اسمتھ الیون کو عامر سے بچنے کے مشورے دینے لگے۔سابق آسٹریلوی کپتان مائیک ہسی کے مطابق محمد عامر ناقابل یقین اور شاندار صلاحیتوں کا مالک بالر ہے۔ مسٹر کرکٹ کہلانے والے مائیک ہسی کہتے ہیں عامر نے مشکل وقت دیکھا، فاسٹ بالر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی سے انہیں خوشی ہوئی۔ سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر مچل جانسن کو محمد عامر کے ہاتھوں لیڈز میں کلین بولڈ ہونا ابھی تک نہیں بھولا۔مچل جانسن کہتے ہیں محمد عامر کو دوہزار دس میں کھیلنا بہت مشکل تھا۔ برسبین میں پچ پر گھاس ہوئی تو عامر ان پلے ایبل ہو جائے گا

 

 


ایمزٹی وی(نئی دہلی)دہلی کورٹ نے بھارتی سابق ایئرچیف کو 14دسمبر تک ریمانڈ پر سی بی آئی کے حوالے کر دیاہے
۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق ایئر چیف ایس پی تیاگی کو ہیلی کاپٹر معاہدے میں 3600کروڑ روپے کی کرپشن کے کیس میں گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا جبکہ ان کے کزن سنجیو عرف جولی تیاگی اور تاجر گوتم کھیتان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا ۔جس کے بعد انہیں آج عدالت میںپیش کیا گیا ۔

 

ایمزٹی وی(پشاور)پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی شہید جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد ڈی ایس پی ریاض الاسلام کے فقیر آباد مسجد سے باہر نکلتے ہی نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ،

ڈی ایس پی ریاض الاسلام گولیاں لگنے سے موقع پر ہی شہید ہوگئے ہیں جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہے،بیٹے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد تین تھی جو پہلے سے مسجد کے باہر موجود تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹاگٹ کلنگ لگتا ہے،ملزموں کی تلاش کیلئے بھاری نفری نے علاقے کو گھیرلیا ہے،واقعہ چار سدہ روڈ پر پیش آیا۔

 

ایمزٹی وی(لاہور)چیف جسٹس آف پاکستان انورظہیر جمالی نےایوان اقبال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ سے لے کر تمام ڈسٹرکٹ جوڈیشری عدالتیں خود مختار ہیں ہم کسی کو خوش کرنے یا میڈیا کی مدد لینے کے لئے کوئی کام نہیں کرتے ، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ قائداعظم کے فرمان کو بھلا دیا گیا جس سے ملک میں لاقانونیت اور دہشتگردی کو فروغ ملا بدعنوانی اور رشوت ستانی ایک لعنت ہے اقربا پروری اور مفاد پرستی سے ریاست کا نقصان ہوتا ہے ملک کی ترقی کے لئے ہم سب کی سوچ ایک ہونی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ادارہ ماضی کی کوتاہیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھ سکتا ہے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ایک سوچ کے ساتھ پہلے خود پر قانون لاگو کریں اور عملی اقدامات کئے جائیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ لاہورپنجاب کی تہذیب وتمدن کامرکزہے اور لاہور ہائی کورٹ ملک کی قدیم ترین عدالت ہونے کے اعزاز کے ساتھ ساتھ اعلیٰ مقام حاصل ہے اسی کورٹ سے ماضی میں عظیم دان ملے اسی کورٹ نے قانون کی حکمرانی میں بنیادی کردار ادا کیا اور انصاف کی فراہمی میں گرانقدرخدمات انجام دیں۔

 

 


ایمزٹی وی(کراچی)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کو صوبہ بھر میں 30 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ اور آئی جی سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں صوبے بھر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ 12 ربیع الاول کے جلوسوں کی سکیورٹی سے متعلق بھی لائحہ عمل طے کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول کو صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے جس کیلئے صوبہ بھر میں 30 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مربوط طریقے سے کام کریں۔

 

 


ایمزٹی وی(چمن)چمن سرحد پر پاکستان اور افغانستان کی سیکورٹی فورسز میں مذاکرات کے بعد باب دوستی کوایک روزہ بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا، پاک افغان سرحد پر مال بردار تجارتی ٹرکوں کی آمدورفت بھی بحال ہو گئی ۔

کسٹم حکام کے مطابق جمعہ کو چمن بارڈر پر باب دوستی پر افغانستان کی حدود سے نامعلوم افراد نے پتھراؤکر کے باب دوستی کے شیشے توڑ دئیے تھے جس کے بعد ایف سی حکام نے باب دوستی کو احتجاجاً بند کر دیا تھا جس سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت معطل ہو گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کی صبح سرحدی فورسز کے درمیان مذاکرات کے بعد باب دوستی کو دوبارہ کھول دیا گیا جس سے سرحدی تجارت بھی بحال ہو گئی چمن سے سیکڑوں مال بردار تجارتی ٹرک افغانستان میں داخل ہو گئے ۔