جمعہ, 29 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاناما لیکس کیس میں کمیشن بنانے سے متعلق فریقین کا موقف سننے کے بعد سپریم کورٹ نے کمیشن بنانے کے بجائے کیس کی سماعت جاری رکھنے اور فریقین کے دلائل مکمل ہونے تک کیس کو سننے کا فیصلہ کر لیا ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کی ۔جس میں عدالت عظمیٰ نے کمیشن بنانے کے حوالے سے فریقین کا موقف سنا ۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ پاناما پیپرز کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنا تو اس کا بائیکاٹ کریں گے ،ہم نے اپنا کیس بنا دیا عدالت اس پر فیصلہ دے ۔ادھر چیف جسٹس نے وزیراعظم کے وکیل سے پوچھا کہ آپ کو کیا ہدایات ملی ہیں جس پر سلمان بٹ نے کہا کہ وزیراعظم کا نام پاناما پیپرز میں نہیں آیا اور اب تک وزیر اعظم کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ،عدالت کمیشن بنانے یا نہ بنانے سے متعلق جو بھی فیصلہ کر لے قبول ہو گا ۔

جب وزیراعظم کے بچوں کے وکیل اکرم شیخ سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمیں کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے البتہ کمیشن کے دائرہ کار پر اعتراض ہو سکتا ہے ۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے کہا کہ مفاد عامہ کے کیس میں عدالت پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ،سپریم کورٹ کیس جاری رکھتے ہوئے پورے دلائل سنے گی ۔

عدالت عظمیٰ نے کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی ، اب یہ کیس سپریم کورٹ کا نیا بینچ سنے گا ۔واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کی مدت ملازمت 31دسمبر تک ہے ۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) جاپانی سرمایہ کاروں کے لیے ایشیا کے 20 ممالک پاکستان سہر فہرست ہے، کراچی میں منعقد ہونے والی 2روزہ جاپان بزنس نمائش 2016کو بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی۔

جیٹرو کے کنٹری ڈائیریکٹر اوساموہسا کا کہنا تھا کہ جاپانی سرمایہ کاروں کے پاکستان ہمیشہ سے ترجیح رہا ہے، جاپانی سرمایہ کاروں کے لیے ایشیا کے 20 ممالک پاکستان سر فہرست ہے ۔

طویل عرصے سے جاپانی سرمایہ کاروں کی توجہ پاکستان میں آٹو موبائل سیکٹر پر تھیں تاہم اب ان کی نظریں فاسٹ موونگ کنزیومر گڈز پر مرکوز ہیں ۔

نمائش میں جاپانی ثقافت کے رنگوں نے آنے والوں کے لئے خوشگوار ماحول پیدا کیا، نمائش میں لوگوں نے جاپانی مارکیٹ اور جاپانی مصنوعات کے بارے میں خاصی دلچسپی لی اور جاپانی مارکیٹ میں پاکستانی برانڈز کے لئے مواقعوں کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔

اوساموہساکی کا کہنا تھاکہ پاکستان ایک پرکشش مارکیٹ ہے اور جیٹرو کے سروے کے مطابق جاپانی کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کو مزید فروغ دینے کے لئے تیار ہیں، 80سے زائد جاپانی کمپنیاں پاکستان میں کام کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ جاپانی میئر نے کراچی کو محفوظ، دلچسپ اور پرکشش شہر قرار دے دیا جاپان کے شہر کی بی چوکے میئر یاماموتو ماسانوری نے کہا کہ کراچی کے بارے میں منفی تاثر اور متعلقہ حکام کی طرف سے کراچی کا دورہ نہ کرنے کی ہدایات کے باوجود انہوں نے یہاں آنے کو ترجیح دی۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ افسوس ہے 74 دنوں میں اس کیس کا فیصلہ نہیں ہوا اور کرپشن کے اس سمندر کے ساتھ ہم 2017ءمیں بھی داخل ہو رہے ہیں۔ نئے چیف جسٹس کا 15 دن پہلے نوٹیفکیشن جاری کر کے موجودہ چیف جسٹس کو پیغام دیا گیا کہ آپ یہ کیس نہ سنیں ۔ میرا موقف یہی ہے کہ کمیشن بنے اور 25 دن میں فیصلہ ہو کیونکہ فیصلہ ہونا ضروری ہے، اس کو قیامت تک لے جانا نامناسب ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اگر دال میں کچھ کالا کلا نہیں تھا تو کیا تھا؟ لیکن افسوس ہے کہ 74 دنوں میں کیس کا فیصلہ نہیں ہو سکا اور کرپشن کے اس سمندر کے ساتھ ہم 2017ءمیں بھی داخل ہو رہے ہیں۔ حکومت کا خوف ہے لیکن سن لیں، ہم 2017ءمیں بھی کرپشن کا پیچھا کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن کا مطالبہ تمام جماعتوں کا متفقہ تھا اور اگر کمیشن پہلے بن جاتا تو 74 دن ضائع نہ ہوتے۔ جب تک کس جاری ہے وزیراعظم کو اختیارات استعمال نہیں کرنے چاہئیں، ہم سب کا احتساب چاہتے ہیں اور یہ انصاف کا تقاضہ ہے ۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی نے سب سے پہلے علم اٹھایا ہے، ٹرین مارچ کیا، 4 بل اسمبلی میں پیش کئے، سب سے پہلے عدالت میں پٹیشن جمع کرائی اور عوام کو اکٹھا کرنے کیلئے سب سے زیادہ جلسے کئے کیونکہ کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ سب کا انصاف چاہتے ہیں کیونکہ انصاف کا تقاضہ ہے کہ چور اور لٹیرے حکومت میں ہیں یا اپوزیشن میں، ان کا احتساب ہونا چاہئے، لیکن جو بڑا ہے اور سب سے زیادہ ذمہ دار ہے وہ وزیراعظم ہے اور ان کا ٹولہ اور خاندان ہے، سب سے پہلے سپریم کورٹ ان کا احتساب کرے کیونکہ جب تک ان کا احتساب نہ ہوا انصاف کا بول بالا نہیں ہو سکتا اور کرپشن ختم نہیں ہو سکتی۔ قانون، آئین اور اخلاق کا تقاضا ہے کہ سب سے زیادہ ذمہ دار کا سب پہلے احتساب ہو، اس کے بعد جن جن کا نام پانامہ پیپرز میں ہے ان کا احتساب قوم کی آواز اور مطالبہ ہے ۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کے سائنس دان نے ایسا کوٹ تیار کیا ہے جو شمسی توانائی سے بجلی بنا کر اسمارٹ فون، ٹیبلٹ سمیت دیگر آلات کو بیٹری ختم ہونے کے باوجود کبھی بند نہیں ہونے دے گا۔

Charging 3

 

تفصیلات کے مطابق سائنسی دنیا میں نت نئی تخلیق کا سلسلہ جاری ہے، جس تیزی کے ساتھ دنیا کی آبادی میں اضافہ ہورہا ہے اُسی تیزی کے ساتھ ٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی نئی نئی ایجادات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انسانی زندگی کو آسان کرنے اور ہروقت رابطہ رکھنے کے لیے پہلے پہل موبائل فون ایجاد کیا گیا تاہم ٹیکنالوجی کی دنیا نے ترقی کرتے ہوئے اسے جدید سے جدید ترین سہولیات سے آراستہ کیا یہی وجہ ہے کہ اب اسمارٹ فون صارف صرف ایک کلک پر دنیا بھر میں رہنے والے کسی بھی شخص سے انٹرنیٹ کے ذریعے باآسانی رابطہ کرسکتا ہے۔

charging 1

 

اسمارٹ فونز کی ایجادات کے ساتھ ہی صارفین کو اس کی چارجنگ جلد ہونے کی شکایات کا سامنا ہے، اس ضمن میں دنیا بھر کے سائنس دان مسئلے کا حل نکالنے کے لیے کوشاں ہیں جس کے لیے وہ نت نئے تجربات بھی کرتے رہتے ہیں۔

جاپان کے ایک سائنس دان نے ایسا کوٹ ایجاد کیا ہے جو سورج کی روشنی کو جذب کر کے موبائل فون و دیگر برقی آلات چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس کوٹ میں 2 عدد سیل لگائے گئے ہیں جو سولر سسٹم کا کام سرانجام دیتے ہیں۔

شمسی توانائی سے برقی آلات کو چارج کرنے والے اس کوٹ کو جونیا وٹنا نے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا ہے جو اچھوتے اور غیر معمولی لباس تیار کرنے کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں، اس کوٹ کو ایف ڈبلیو 16 کا نام دیا گیا ہے۔

کوٹ میں خصوصی طور پر ایک مائیکرو یو ایس بی پورٹ نصب کی گئی ہے جو موبائل فون کی چارجنگ کے لیے کارآمد ہے جب کے اس کی قیمت پاکستانی روپے کے حساب سے 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) سپریم کورٹ نے پانامالیکس کی سماعت خود ہی جاری رکھنے کافیصلہ سناتے ہوئے جنوری2017ء کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی ، چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے آئندہ سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دیاجائے گاجومقدمے کی ازسرنوسماعت کرے گا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے پانامالیکس کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت فریقین نے کمیشن کی تشکیل اپنا اپنا موقف پیش کیا، وزیراعظم اور ان کے بچوں نے کمیشن کی تشکیل کامعاملہ عدالت پر چھوڑ دیا جبکہ پی ٹی آئی اور شیخ رشید نے کمیشن کی تشکیل کی مخالفت کی ۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد چیف جسٹس نے فی الحال خود یعنی سپریم کورٹ میں ہی سماعت جاری رکھنے کافیصلہ کیا اور ریمارکس دیئے کہ ہمیں فیصلہ سنانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں واضح کیاکہ چیف جسٹس ریٹائرڈ ہورہے ہیں اور چھٹیاں آرہی ہیں لہٰذا کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کی جاتی ہے ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ وہ ریٹائرہورہے ہیں ، فل کورٹ ریفرنس کے بعد بینچ کا حصہ نہیں بن سکتے لہٰذا نئے چیف جسٹس نیا بینچ تشکیل دیں گے جس کے روبروکیس کی ازسرنوسماعت کی جائے گی ۔

 

 

ایمز ٹی وی ( صحت) خیبر پختونخوا حکومت نے غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی درآمد اور فروخت پر پاپندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس مقصد کے لیے محکمہ صحت نے وفاق کو مراسلہ بھیج دیا ہے ۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبہ میں متعدد میڈیکل سٹورز متبادل ادویات کے نام پر غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری ادویات کی فروخت میں ملوث پائے گئے ہیں ۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبہ میں گزشتہ دس ماہ کے دوران 534 مصنوعات قبضے میں لی گئ ہیں جس میں مضر صحت اجزاء پائے گئے ہیں ۔

محکمہ صحت نے اس مقصد کے لیے وفاقی حکومت کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈریپ ایکٹ 2012 میں ترمیم کرکے متبادل ادویات کے نام پر مضر صحت اشیاء اور ادویات کی تیاری پر پاپندی عائد کی جائے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف نے پانامالیکس کیلئے کمیشن بنانے کی مخالفت کردی اور عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے دھمکی دی ہے کہ اگر کمیشن بنا تو بائیکاٹ کردیں گے ۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کے روبرو پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف اپنایاکہ کمیشن کی تشکیل منظور نہیں ، اس کی مخالفت کرتے ہیں لیکن اگر کمیشن بنایاگیاتواس کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیں گے ، عدالت جو بھی فیصلہ کرے منظور ہوگا، اگرکیس ثابت نہ کرسکے توقانون کے مطابق فیصلہ دیاجائے ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کہیں کل یہ نہ کہاجائے کہ ہمیں توسناہی نہیں گیا، چاہتے ہیں کہ فریقین کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع ملے ، فیصلہ کرنے میں ہمیں کوئی رکاوٹ نہیں ۔یادرہے کہ وزیراعظم اور ان کے بچوں نے کمیشن کا فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا جبکہ شیخ رشید نے بھی کمیشن کی مخالفت کا فیصلہ کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) اگر تو آپ ڈائٹ کولڈ ڈرنکس کا استعمال پسند کرتے ہیں تو بری خبر یہ ہے کہ اس کے نتیجے میں فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

ہاورڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق کے مطابق ڈائٹ یا مصنوعی مٹھاس سے بننے والے مشروبات میں ایسا جز پایا جاتا ہے جو کہ میٹابولک سینڈروم کا باعث بن سکتا ہے جس کے نتیجے میں ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اور موٹاپے کا امکان ہوتا ہے۔

جن افراد میں میٹابولک سینڈروم ہو انہیں امراض قلب، فالج اور ذیابیطس جیسے امراض لاحق ہونے کا بہت زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ان مشروبات میں موجود جز aspartame اس کی وجہ بنتا ہے جو کہ ممکنہ طور پر معدے کے اس انزائمے کو کام کرنے سے روکتا ہے جو غذا ہضم ہونے کے دوران چربی کو گھلانے کا کام کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق نتائج سے وضاحت ہوتی ہے کہ آخر ڈائٹ ڈرنکس لوگوں کو جسمانی وزن میں کمی میں مدد دینے کے حوالے سے غیر موثر کیوں ثابت ہوتی ہیں۔

تحقیق کے دوران چوہوں پر کیے جانے والے تجربات میں یہ ثابت ہوا کہ ان مشروبات کے نتیجے میں جسم کے اندر غذا کو ہضم کرنے کا نظام نمایاں حد تک سست ہوگیا جس کے نتیجے میں مختلف امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ ابھی مکمل یقین سے تو نہیں کہا جاسکتا کہ ان نتائج کا اطلاق انسانوں پر ہوتا ہے یا نہیں مگر ماضی کی طبی اسٹڈیز میں بھی ان مشروبات کو انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیا گیا ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)پانامالیکس کی سماعت سپریم کورٹ میں شروع ہوگئی جس دوران وزیراعظم اور ان کے بچوں کا موقف عدالت میں پیش کردیاگیااور کمیشن بنانے یا نہ بنانے کافیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ پاناما لیکس کیس کی سماعت کررہاہے ۔ دوران سماعت وزیراعظم کے وکیل اور وزیراعظم کے وکیل اسلم بٹ نے کہاکہ عدالت جو مناسب سمجھے فیصلہ کرے لیکن دوسری طرف سے کمیشن پر انکار سامنے آیاہے ۔

وزیراعظم کے بچوں کے وکیل اکرم شیخ نے کہاکہ حسین نواز اور حسن نوازبیرون ملک کاروبار کرتے ہیں ، وزیراعظم پر براہ راست کوئی الزام نہیں لیکن ان کا میڈیا ٹرائل کیا جارہاہے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ آپ کو کمیشن پر کوئی اعتراض ہوگا یا نہیں ؟ اکرم شیخ نے کہاکہ کمیشن کی تشکیل پر کوئی اعتراض نہیں ، اس کے دائرہ اختیار پر اعتراض ہوسکتاہے ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)پی آئی اے کے پائلٹ نے اے ٹی آر طیارہ اڑانے سے انکار کر دیاہے اور موقف اختیار کیاہے کہ اس طیارے کے انجن میں خرابی ہے ۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ چارٹرڈ کے طور پر غیر ملکی کمپنی کی جانب سے بک کیا گیاتھا جس پر غیر ملکی کمپنی کے ملازمین کو کراچی سے موئن جو داڑو لے جایا جاناتھا لیکن پائلٹ نے طیارے کو اڑانے سے انکار کر دیا ہے اور موقف اختیار کیاہے کہ اے ٹی آر طیارے کے انجن میں ایک آلہ ہوتاہے جو کہ بند انجن کو دوبارہ اسٹارٹ کرنے کیلئے استعمال ہوتاہے ،وہ درست نہیں ہے ۔
جبکہ دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ موئن جو داڑو ایئرپورٹ پر گراﺅنڈ پاور کی سہولت موجود نہیں ہے تاہم دوسرے طیارے کے ذریعے ملازمین کو لے جایا جائے گا ۔