Reporter SS
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اور پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کے انٹری ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کے و الدین نے این ٹی ایس انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر من پسند امیدواروں کوپاس کرنے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر غلام مرتضیٰ سومرو، ستار ہلیو، قمرالدین شیخ، محمد پریل کھوڑو اور دیگر نے الزام لگایا کہ این ٹی ایس انتظامیہ نے میڈیکل کے انٹری ٹیسٹ میں یونیورسٹی انتظامیہ سے مل کر اپنے من پسند امیدواروں کو مارکس دے کر پاس کیا جبکہ ٹیسٹ سے پہلے پرچہ آؤٹ کیا گیا، مظاہرین نے تمام انٹری ٹیسٹ کالعدم قراردینے کا مطالبہ کیا
ایمزٹی وی(اسلام آباد/ تعلیم)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز میں ‘‘ایمرجنگ مارکیٹس میں کاروباری مواقع اور مشکلات’’ کے موضوع پردو روزہ بین الاقوامی کانفرنس شروع ہو گئی
کانفرنس کے پہلے روز قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اشرف مہمان خصوصی تھے ، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں دنیا میں مقابلہ کیلئے فنی تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تا کہ پاکستان کو دنیا کی بہترین منڈی بنایا جا سکے
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) دادابھائی انسٹیٹیوٹ آف ہائرایجوکیشن کا نواں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد 2016 جمعہ 9دسمبر شام 6بجے پی ایف میوزیم کنونشن ہال شارع فیصل میں ہوگا۔
جلسہ میں کلیدی خطبہ سابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سرمدجلال عثمانی پیش کریں گے
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے تحت دوروزہ بین الاقوامی میراتھن کانفرنس بعنوان’’میڈیا کی تعلیم، نظریہ، انڈسٹری اور پاکستان میں تحقیق‘‘کی افتتاحی تقریب سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے ڈین اور پروفیسر ڈاکٹرلارنس پنٹک نے کہا ہے کہ جمہوریت کو بچانے کا واحد طریقہ آزادی صحافت ہے، صحافت ایک جنگی ہتھیار بن چکا ہے،عرب انقلاب سوشل میڈیا اورصحافیوں کی انفرادی کوششوں سے وقوع پذیر ہوا۔
انہوں نے کہا کہ صحافی کو صحافتی اقدار کے مطابق صحافت کرنا چاہیے۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا کہ میڈیااور صحافت کے تعلیمی اداروں پر قومی ذمے داری عائدہوتی ہے کہ وہ جدید عصری تقاضوں کے مطابق نصاب ترتیب دیں اور سالانہ بنیادوں پر نصاب میں تبدیلی اور ترامیم پر غورکریں۔ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی نے کہاہے ہائر ایجوکیشن کمیشن ہر تعلیمی شعبہ کیلئے پالیسیاں مرتب کر رہا ہےجس میں نیشنل ریسرچ پروگرام شامل ہے جس کیلئے تاحال تین ہزار پروپوزل موصول ہوچکے ہیں اور اس کا بجٹ 3ارب روپے ہے،ایچ ای سی ملک میں تدریسی اور تحقیقی معیار کو بلند کرنے کیلئے ہمہ جہت مصروف ہے کیونکہ کسی بھی مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کیلئے تعلیم اور تحقیق ناگزیر ہے۔
کانفرنس کے مختلف سیشنز سے شعبے کی چیئر پرسن ڈاکٹر سیمی نغمانہ، سینئر صحافی محمود شام ، مدثر مرزا ،فہیم الدین زمان ،اے ایچ خانزادہ، قیصر محمود، سلطانہ صدیقی ،پروفیسر شاہدہ قاضی ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈین ڈاکٹر عبدالسراج ، خالد انعم ،انیس منصوری ،انعام باری، فخر عباس ، ڈاکٹر جعفر احمد ، مظہر عباس ، احمد حسن ، بدر سومرو، طاہر نجمی ، حمیر اشتیاق ، اطہر وقار عظیم، فرزانہ علی ، فہد حسین اور سجاد میر نے بھی خطاب کیا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) پی ایم ایل این کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم نوازشریف اور انکی فیملی پر الزامات لگائے مگر وہ عدالت میں ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے اور اب وہ فیس سیونگ کیلئے راہ فرار چاہتے ہیں ۔
پاناما کیس پر کمیشن کی بجائے سپریم کورٹ کے بینچ سے فیصلہ لینے کے حوالے سے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پاناما کیس کا فیصلہ جلد از جلد چاہتے ہیں اور یہ بھی خواہش ہے کہ عدالت روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے تاہم جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے موقف کل سپریم کورت میں پیش کریں گے۔
طلا ل چودھری نے عمران خان کی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لو گ کمیشن اس لیے نہیں چاہتے کیونکہ جو آج تک سپریم کورٹ میں کچھ بھی پیش نہیں کر سکے وہ کمیشن میں کیا دیں گے ۔ ”نواز شریف نے سب سے پہلے سپریم کورٹ کو خط لکھا “ ، سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرنا چاہے کر ے ہمارے وکلا ءکل مشورہ کر رہے ہیں اورجوڈیشل کمیشن کے حوالے سے موقف عدالت میں پیش کریں گے ۔
ایمزٹی وی(کراچی)کراچی کے مشہور ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں آتشزدگی کی ابتدائی رپورٹ منظر عام پر آگئی جس میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل کا عملہ آگ بجھانے کے بجائے فرار ہو گیا جبکہ سول ڈیفنس کا عملہ بھی غفلت کا مرتکب ہوا ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق ریجنٹ پلاز ہ ہوٹل میں لگنے والی آگ پر سیکرٹری داخلہ سندھ نے رپورٹ تیار کر کے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ارسال کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آگ لگنے کے بعد ہوٹل کا عملہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے بجائے فرار ہو گیا جبکہ سول ڈیفنس کا عملہ بھی فرائض کی ادائیگی میں غفلت کا مرتکب پا یا گیا ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ہوٹل انتظامیہ نے آگ بجھانے کے آلات کو اپ گریڈ بھی نہیں کیا جس کے باعث ہوٹل میں بچاﺅ کے لیے حفاظتی اقدامات کا فقدان تھا ۔ہوٹل میں خطرے سے آگاہی کے الارم بھی سیکیورٹی معیار کے مطابق نہیں تھے اور بلڈنگ میں نما یاں ایمرجنسی راستے یا فولڈنگ سڑھیاں بھی نہیں تھیں ،ہوٹل میں آگ بجھانے کے انتظامات بھی عالمی معیار کے مطابق نہیں تھے ۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس) ٹیم انتظامیہ کی درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے کے بعد لیفٹ آرم اسپنر محمد اصغر کو آسٹریلیا کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مایہ ناز اسپنر یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اب ان کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر محمد اصغر کو آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے محمد اصغر کو ٹیم میں شامل کرنے کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹیم انتظامیہ نے محمد اصغر کے لئے 2 روز قبل کمر کی تکلیف کے باعث ان فٹ ہونے والے یاسر شاہ کے متبادل کے طور پر درخواست کی تھی جس کے بعد پی سی بی نے لیفٹ آرم اسپنر کو طلب کرلیا۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد اصغر سفری دستاویزات مکمل ہونے کے بعد آسٹریلوی شہر برسبن میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے اور پہلی بار قومی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 15 دسمبر سے ہوگا۔
ایمزٹی وی(اسپوررٹس) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے وارم اپ میچ سے قبل طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
آسٹریلوی شہر کینز میں پاکستان اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے قبل وارم اپ میچ کھیلا جارہا ہے تاہم 3 روزہ پریکٹس میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز ایبٹ آباد کے قریب جہاز حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی
دوسری جانب ٹور میچ کے پہلے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 208 رنز بنائے جب کہ آسٹریلیا کے 4 کھلاڑی صرف 3 رنز پر پویلین لوٹ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں موجود ہے جہاں وہ آسٹریلوی ٹیم کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا جو برسبن، میلبرن اور ایڈیلیڈ میں کھیلے جائیں گے جب کہ ٹیسٹ سیریز کا آغاز 15 دسمبر سے برسبن میں ہو گا۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس)آسٹریلیا کے خلاف پریکٹس میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 208اسکو ر بنا کر آﺅٹ ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق برسبن میں کھیلے جانے والے تین روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 84.5اورز میں 208اسکور بنا کر آﺅٹ ہو گئی ۔ یونس خان نے سب سے زیادہ 54اور سرفراز نے 39رنز کی اننگز کھیلی ۔
۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر مملکت طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین کے ڈی این اے ٹیسٹ میں 6سے 8دن لگ سکتے ہیں اورمیتوں کے دوبارہ ڈی این اے سمپلز لیے جا رہے ہیں ۔”جنید جمشید کی میت کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکتی “۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاں بحق افرادکے والدین ، بہن بھائی اور اولاد ڈی این اے کے نمونے دے سکتے ہیں تاہم مرنے والوں کے کزن اور دیگر رشتے داروں کے نمونے نہیں لئے جائیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ23میتیں پمزمنتقل کردی گئیں ہیں جبکہ تمام میتوں کو 4منتخب ہسپتالوں میں رکھا جائے گا ۔ڈی این اے کے لیے جنید کے بھائی ہمایوں کے خون کے نمونے لیے گئے ہیں۔ہماری طرف سے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔’’ جنید جمشید ملک کا بہت بڑا سرمایہ تھے‘‘ ۔
انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثہ مٰیں 47 مسافر جاں بحق ہوئے ہیں جن میں سے 5 کی شناخت ہوگئی ہے۔