جمعہ, 29 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(تعلیم) بلوچستان ہائیکورٹ نے ترک اساتذہ کی ملک بدری کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ترک اساتذہ کو ملک بدر نہ کرنے کا حکم دیدیا ہے اور کیس کی سماعت دسمبر کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل بنچ نے ترک اساتذہ کی ملک بدری کے خلاف اہلخانہ اور ترک اساتذہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے ترک اساتذہ کی ملک بدری کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ترک اساتذہ کو ملک بدر نہ کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

عدالت نے ترک اساتذہ کی ملک بدری سے متعلق وزارت داخلہ کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے اور آئندہ سماعت پر عدالت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ کیس کی سماعت دسمبر کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم اے سال اول وآخر پرائیوٹ عربی ،اسلامک ہسٹری،ریاضی،فارسی،سندھی اور اُردو سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہےامتحانات میں کل 174 طلبہ شریک ہوئے،2 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن،45 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب27.01 فیصد رہا۔

ریاضی کے امتحانات میں 15طلبہ شریک ہوئے ایک طالب کو سیکنڈ ڈویژن کامیاب قرار دیا گیا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 6.67 فیصدرہا۔سندھی کے امتحانات کل 13 طلبہ شریک ہوئے،03 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 4 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیاب طلبہ کاتناسب53.85 فیصدرہا۔

اُردوکے امتحانات میں کل 421 طلبہ شریک ہوئے،23 طلبہ کوفرسٹ ڈویژن،214 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب 56.29فیصدرہ

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ سندھ) جامعہ سندھ جام شورو کے مختلف شعبوں میں ایم فل ڈگری پروگرامز 2017ءمیں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ میں کم سے کم 45 فیصد مارکس حاصل کرنے والے امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹر فار انسٹیٹیوٹ آف لینگویجز کے امیدواروں کے انٹرویوز 6دسمبر‘ سینٹر فار انوائرمینٹل سائنسز کے امیدواروں کے انٹرویوز7دسمبر کو جبکہ عابدہ طاہرانی سندھ ڈولپمنٹ اسٹڈیز سینٹر کے امیدواروں کے انٹرویوز جمعہ 9 دسمبر 2016ءکو صبح 10 بجے لیے جائیں گے

۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انٹرویو کی مقرر کردہ تواریخ و وقت پر اپنے متعلقہ شعبے کے سربراہان کے دفاتر میں حاضر ہوں

 

 


ایمزٹی وی(پنجاب) لاہور کے چنبہ ہاؤس میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی مسلم لیگ (ن) کی کارکن متوفیہ سمعیہ چوہدری کی موت کے حوالے سے تحقیقات جاری ، تفتیشی حکام کو سمعیہ کے کمرے میں 3افراد کی موجودگی کے شواہد مل گئے جنہوں نے کھانا بھی اکٹھے بیٹھ کر کھایا،سمعیہ چوہدری کے کمرے کا دروازہ کھلا تھا ، لاش پر کمبل تھا اور منہ سے جھاگ نکل رہا تھا ، پرس سے ملنے والے مشکوک پاؤڈر کو فرانزک لیب بھجوا دیا گیا ، مزید انکشاف سامنے آگئے ، صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سمعیہ چوہدری کی موت کا واقعہ قتل نہیں لگتا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورمیں ارکانِ اسمبلی کی سرکاری رہائش گاہ چنبہ ہاؤس میں پراسرارطورپرمردہ پائی گئی مسلم لیگی کارکن سمعیہ چودھری کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔سمیعہ کی موت کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ چنبہ ہاؤس میں پراسرارطور پرمرنیوالی سمیعہ کاکمرہ کھلا تھا، اندرسے کنڈی نہیں لگی تھی، لاش پر کمبل پڑاتھا اور منہ سے جھاگ بھی نکل رہے تھے،پرس سے ملنے والا مشکوک پاؤڈر فرانزک لیب بھجوادیا گیا۔ تفتیشی حکام کو سمیعہ کے کمرے میں 3 افراد کی موجودگی کے شواہدبھی ملے ہیں، ان 3 افراد نے کسی نجی فوڈ کمپنی سے منگوایا گیا کھانا اکٹھے بیٹھ کرکھایا، سمیعہ چودھری کے پرس سے ایک پڑیا بھی ملی جس میں ہلکے سیاہ رنگ کاپاوڈرتھا، دیگر شواہد کے علاوہ یہ پاوڈر بھی معائنے کے لئے فرانزک لیب بھجوا دیا گیاہے۔

دوسری جانب تفتیشی حکام کہتے ہیں کہ سمیعہ کے قتل یا خودکشی کے آثار نہیں ملے، کمرے کی اشیاء بالکل صحیح حالت میں تھیں۔ لاش دیکھ کرپتہ چلتا ہے کہ کوئی مزاحمت بھی نہیں کی گئی تاہم موت کی اصل وجہ کاتعین کیمیکل ایگزامینر کی رپورٹ آنے پر ہی کیا جا سکے گا۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ واقعہ قتل نہیں لگتا ،چنبہ ہاؤس میں خاتون کی موت نشہ آور شے زیادہ مقدار میں لینے سے ہوئی ہے ، چنبہ ہاؤس کے ملازم نے سمعیہ کے لئے کمرہ بک کرایا تھا۔

واضح رہے کہ لیگی کارکن 35 سالہ سمعیہ چوہدری چند روز قبل چنبہ ہاؤس کے ایک کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق جس کمرے میں سمیعہ مقیم تھی وہ چنبہ ہاؤس کے ملازم سلامت نے اپنی ضمانت پر دلوایا تھا۔گاڑی کا مالک بھی کوئی اشرف نامی شخص نکلا۔ دونوں افراد پولیس کی حراست میں ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔ چنبہ ہاؤس میں سمعیہ کی خدمت پر مامور ملازم زین العابدین کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 

 


ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک، چین اقتصادی راہدری منصوبے کی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی سفیر سن وی ڈونگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔
ذرائع کے مطابق چینی سفیر سن وی ڈونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نے سلک روڈ بینک اور ایشین انفراسٹرکچر بینک بنا دئیے ہیں اور سی پیک منصوبے پر بھرپور انداز میں کام شروع ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے 17 مختلف منصوبوں میں 10 ہزار مقامی افراد کو نوکریاں ملی ہیں۔پاک، چین اقتصادی راہداری منصوبے کی ویب ساءئٹ وزٹ کرنے اور منصوبے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے ویب سائٹ پر وزٹ کرسکتے ہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(ماسکو)روس اور بھارت کے درمیان چودہ دسمبر سے آٹھ روزہ مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز ہو گا، غیر ملکی خبر رساں روسی پیسفک بیڑے کے ترجمان والادیمیر مائیو نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ روس اور بھارت کے درمیان چودہ سے 21دسمبر تک وہ اندر انیوی 2016نالی مشترکہ بحری مشقیں دوسرامل میں ہوں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ مشقوں کا پہلا مرحلہ چودہ سے18دسمبر تک جنوب مشرقی بھارتی شہر ویساناہائنام اور دوسرا مرحلہ 19دسمبر سے 21دسمبر تک خلیج بنگال کے سمندر میں ہوگا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پہلے مرحلے گاریز میں ٹیبل ٹاس مشقیں پلاننگ کانفرنسز آشور سرکاری دوروں کا تبادلہ اور سپورٹس و ثقافتی ایونٹس شامل ہیں، جبکہ دوسرے مرحلے میں دونوں بحری بیڑوں کے آپریشنز شامل ہیں، دونوں ممالک 2003سے 2اور 2005میں بھی اندرا نالی مشقوں کا انعقاد کر چکے ہیں۔

 


ایمزٹی وی(واشنگٹن)امریکا کے نومنتخب نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل میں مرکزی کردار ادا کرسکتے ہیں،دونوں ممالک چاہیں تو نو منتخب امریکی صدر ایٹمی طاقتوں کے درمیان معاملات طے کرواسکتے ہیں۔

گزشتہ روزامریکی ٹی وی کو انٹرویو میں نو منتخب نائب صدر مائیک پنس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مسائل حل کرنے کی غیر معمولی مہارت رکھتے ہیں، حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے، امریکی انتظامیہ کشمیر کا مسئلہ حل کروانے میں سنجیدہ ہے، خطے میں استحکام کیلئے جوہری ممالک کے درمیان معاملات حل ہونے چاہئیں، امریکا دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

امریکی صدر کو بے وقوف کا خطاب

مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالث کا کردار ادا کرنے سے متعلق سوال پر مائیک پنس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نہ صرف امریکا کے داخلی امور پر توجہ دیں گے بلکہ دیرینہ عالمی مسائل کے حل کے لیے اپنی غیر معمولی صلاحیتیں بھی بروئے کار لائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چند روز قبل نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان رابطہ ہوا جس میں ڈونلڈٹرمپ نے انہیں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ چین کی ناراضی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ نئے صدر نے چینی ہم منصب سے دو ہفتے قبل ہی رابطہ کیا تھا دوسری جانب تائیوان کی صدر سے بات چیت اخلاقی تھی۔


ایمزٹی وی(نئی دہلی) گزشتہ کئی ماہ سے زیرعلاج بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للیتا دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا گزشتہ رات دل کادورہ پڑنے کے باعث چل بسیں، جے للیتا گزشتہ کئی ماہ سے طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل تھیں جہاں ان کا علاج جاری تھا۔
جے للیتا کی موت پر ریاست میں 7 دن کا سوگ اور تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ اس دوران تمام سرکاری عمارتوں پر بھارتی پرچم بھی سر نگوں رہے گا۔

واضح رہے کہ جے للیتا کو 2014 میں کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جب کہ انہوں نے طبیعت کی ناسازی کے باعث وزیر اعلیٰ کے اختیارات اپنے نائب کو دے دیے تھے۔

 


ایمزٹی وی(بینجگ)چینی سوشل میڈیا صارفین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے تائیوان کی رہنما سے ٹیلی فونک رابطے اورجنوبی بحیرہ چین سے متعلق بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھیں ’’بیوقوف‘‘ قرار دیتے ہوئے ان کے فرضی سفارتکاری علم کا مذاق اڑایا ہے۔

پیرکو چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے ایک پیغام میں کہا کہ امریکا چین کے ساتھ جنوبی بحیرہ میں چین کے فوجی کمپلیکس کی تعمیرسے اتفاق نہیں کرتا اور تائیوان رہنما تسائی انگ سے رابطے کے بعد ٹرمپ نے مسلسل تائیوان اورجنوبی بحیرہ چین سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ شروع کررکھی ہیں جس کے بعد چینی سوشل میڈیا صارفین نے انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور سوشل میڈیا پران کے ٹویٹ پر طرح طرح کے جواب دیے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’ ٹویٹر‘‘ پرصارفین کا کہنا ہے کہ کیا ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا پرپوسٹ وائٹ ہاؤس کے ترجمان یا امریکی کانگریس کی جگہ لے سکتی ہے؟ ، آپ کوکیا تکلیف ہے ہمیں اپنے جنوبی بحیرہ چین کے تعمیراتی کام سے متعلق آپ سے پوچھنے کی ضرورت نہیں۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) مسلم لیگ (ن) لیگ کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سہارے چھن گئے اور اب وہ سیاسی یتیم ہوگئے ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کیس روزانہ کی بنیاد پرسناجائے، مخالفین کے پاس الزامات ہیں ثبوت نہیں کیونکہ اخباری تراشوں سے کیس نہیں لڑاجاتا۔ دسمبر کےدوران عمران خان کوخاصی ٹھنڈ پڑنے والی ہے، عمران خان کا ہمیشہ کا سہارا لاک ڈاؤن اور دھرنا چھن گیا ہے، اب وہ سیاسی یتیم ہوگئے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کبھی وکلا تبدیل کرتے ہیں، 2006 سے پہلے فلیٹ کی ملکیت کے الزامات پر کوئی ثبوت نہیں دیے گئے، منی لانڈرنگ، کرپشن، کک بیک کے الزامات کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا، نوازشریف کے مینڈیٹ پر الزام لگا تو کلین چٹ سپریم کورٹ سے ملی جب کہ نواز شریف واحد وزیراعظم ہوں گے جنہیں ذاتی الزامات پر سپریم کورٹ سے کلین چٹ ملےگی۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف پی ٹی آئی کے لگائے الزامات سے مکمل کلیئرہوں گے، حکومت کویہاں سے کلین چٹ ملے گی اورتحریک انصاف کوبھی عدالت کافیصلہ خوش دلی سے قبول کرناچاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ الزام کرپشن کا تھا لیکن کچھ ثابت نہیں کیا گیا۔