جمعہ, 29 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 


ایمزٹی وی(امرتسر)بھارت میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران امرتسر میں سکھ برادری نے مودی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور خالصتان بنانے کا مطالبہ بھی کردیا ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق امرتسر میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس جاری ہے جہاں یوتھ اکالی دل کے زیر اہتمام سکھ برادری نے مودی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے اور پنجاب میں سکھوں کو قتل کیا جا رہا ہ۔

عالمی برادری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے ۔مظاہرین نے بھارت سے آزادی اور خالصتان بنانے کا مطالبہ بھی کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکا کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

 

 


ایمزٹی وی (اسلام آباد) نیب حکام کے مطابق 10 ارب روپے کے ڈی ایچ اے اسکینڈل کی تحقیقات کے معاملے پر کامران کیانی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو خط لکھ دیا۔
ریڈ وارنٹ کے ذریعے کامران کیانی کو پاکستان لانے کی درخواست کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ماتحت انٹرپول پاکستان نے کارروائی شروع کر دی ہے۔ انٹرپول 200 ممبر ممالک کو کامران کیانی کی گرفتاری کا کہے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(پشاور)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ خیبر پختون خواہ اسمبلی میں فاٹا کی نمائندگی ہونی چاہیے ،2ماہ میں فاٹااصلاحات پرعمل درآمدنہ ہواتواسلام آبادکی جانب مارچ کریں گے۔
سراج الحق نے قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائل ایف سی آرمخالف ہیں،تعلیم اورترقی چاہتے ہیں،ایف سی آرکالاقانون ہے،فاٹاکوخیبرپختونخوا میں ضم کیاجائے،سیاسی جماعتوں اورقبائلی عوام نے ایف سی آرکے خاتمے کافیصلہ دیاہے،خیبرپختونخوا اسمبلی میں فاٹا کی نمایندگی ہونی چاہیے،فاٹا میں بلدیاتی انتخابات ہونے چاہییں۔

انہوں نے کہا کہ دوماہ میں فاٹااصلاحات پرعمل درآمدنہ ہواتواسلام آبادکی جانب مارچ کریں گے۔ان کا کہناتھا کہ تمام لیکس کااحتساب کیاجائے،2016سے احتساب ہوناچاہیے۔

 

 

ایمزٹی وی(سندھ)سندھ بھر میں آج سندھی ثقافت کا دن منایا جارہاہےاس حوالے سے مختلف شہروں میں تقاریب جاری ہیں۔

سندھ کلچرل ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کا آغاز شرکا نے سسی پنوں اور ماروی جیسے کرداروں کو یاد کرکے کیا،سفارت پر ثقافت یوں غالب آئی کہ کرسیوں کی جگہ دری، چاندنی اور گاؤ تکیوں نے لے لی،مغربی ملبوسات ، اجرک کی قدیم رنگینیوں میں چھپ گئے۔

محفل سندھی ثقافت کے اعزاز میں رکھی گئی ہو تو یہ ہو نہیں سکتا کہ تال اور دھمال کا جادو نہ ہو، سندھ کے روایتی سُر فضا میں بکھرے تو کیا مقامی کیا غیر مقامی، سبھی جھومنے لگے۔

امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے سندھ دھرتی کی ثقافت سے اپنی جذباتی وابستگی کا اظہار بھی سندھی زبان میں ہی کیا۔نظم سے نثر تک اور موسیقی سے رقص تک امریکی قونصل خانے میں سندھی ثقافت کو یوں سراہا گیا کہ مشرق اور مغرب کے فاصلے سمٹ گئے۔

سندھی ٹوپی اور اجرک کی تاریخ برسوں پرانی ہے،یہ سندھ کی ثقافت کی عکا س بھی ہےاورسندھ کے عوام کا فخربھی ۔ جس طرح مقامی زبان اور لباس ہر علاقے کی پہچان ہوتی ہے۔ اسی طرح سندھی ٹوپی اور اجرک برسوں سے صوبہ سندھ کی پہچان ہے اسی لئے سندھ کےباسی سندھی ٹوپی اور اجرک ساراسال خریدتے بھی ہیں اوراپنے پہناوے میں اسے خاص اہمیت بھی دیتےہیں ۔

صوبے کی ثقافت کے یہ خوبصورت رنگ سندھ سمیت بلوچستان،پنجاب،خیبرپختونخواہ گلگت سمیت ہر جگہ نظر آتے ہیں سندھی ٹوپی اور اجرک بیرون ملک بھی تحفتاًبھیجی جاتی ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ ساراسال ان کا کاروبار خوب چمکتا رہتا ہے ۔ سندھی ٹوپی کی تیاری میں کپڑا ،زری،قیمتی پتھراور شیشہ استعمال کیا جاتا ہے۔اوریہ 100روپے سے لے کر تک ہزارو ں روپےتک فروخت کی جاتی ہے۔

سندھی ٹوپی اور اجرک قدیم ثقافت کی پہچان ہے اور زندہ قومیں اپنی ثقافت کو کبھی فراموش نہیں کرتیں

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان نے بھارتی حکومت کے شیڈول پر عمل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے اس لیے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کانفرنس کے اختتام پر اٹاری نہیں جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں

 

اس حوالے سے ذرائع کاکہنا ہے کہ بھارت ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس کے شرکاءکو تاثر دینا چاہتاہے کہ پاکستان زمینی راستے سے تجارت راہ میں رکاوٹ ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں

پاکستان کا موقف ہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث سارک کانفرنس کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا ۔ذرائع کا کہناہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز گولڈن ٹیمپل کا دورہ بھی کریں گے۔

 

 

ایمزٹی وی(امرتسر)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغان صدر الزام تراشی سے گریز کریں اور الزام تراشی کے بجائے مثبت اقدام پر توجہ دینی چاہیے ۔واضح رہے کہ ہارٹ آٹ ایشیا کانفرنس میں افغان صدر نے پاکستان پرطالبانوں کی مدد کرنے کا الزام لگا یا ہے ۔

افغان صدر نے پاکستان پر طالبانوں کو پناہ دینے کا الزام

تفصیل کے مطابق ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے کسی ایک ملک پر الزام کے بجائے با مقصد اور متفقہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حل طلب تنازعات کا پر امن حل علاقائی تعاون اور رابطوں کو فروغ دے گا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل افغان صدر نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان کی تعمیر نو کے لیے 50کروڑ ڈالر کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن دہشت گردی ختم ہوئے بغیر پاکستان کی امداد کا فائدہ نہیں ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سرکردہ طالبان لیڈر نے پاکستان کی جانب سے مدد ملنے کا اعتراف کیا ہے ۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس)پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 325رنز کاہد ف دیدیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیانے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 324رنز بنائے جس میں اسٹیون اسمتھ نے انتہائی شاندار 164زنز کی اننگ کھیلی اور ٹیم کو ایک بڑا ٹوٹل جوڑنے میں مدد دی جبکہ ٹراویس ہیڈ 52رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور میتھیو ویڈ نے 38رنز بنائے ۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری ،بولٹ اور نیشام نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ فرگیوسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس)ورلڈ سلور باکسنگ ٹائٹل جیتنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم آبائی شہر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ،اسلام آباد سے کوئٹہ ایئرپورٹ پہنچنے پر مایہ ناز باکسر کا انتہائی شاندار استقبال کیا گیا
تفصیلات کے مطابق محمد وسیم کی کوئٹہ ایئرپورٹ آمد پر ان کے اہل خانہ سمیت دیگر اہل علاقہ نے ان کا شاندا ر استقبال کیا

،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم کاکہناتھا کہ ٹائٹل جیتنے کیلئے بہت محنت کی ہے ،کوریا اور امریکہ سے کھیلنے کی پیشکش آرہی ہے لیکن پاکستانی ہوں اور ہمیشہ پاکستان کی طرف سے ہی کھیلتارہوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میں کو چ کا بہت بڑا ہاتھ ہے ۔
واضح رہے کہ محمد وسیم نے گزشتہ اتوارکوسیئول میں ورلڈسلورفلائی ویٹ ٹائٹل مسلسل دوسری بارجیتاتھا،محمد وسیم نے سیئول میں فلپائنی باکسر کےخلاف شاندارکامیابی حاصل کی تھی۔

 

 


ایمزٹی وی(لاہور) پاکستان میں تلور کے شکار کیلئے پہنچنے والے شاہی خاندان کے ہتھیاروں یعنی ’باز ‘کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں ، شاہی خاندان کے 15افراد اپنے ساتھ شکارکھیلنے کے لیے 20کے لگ بھگ باز بھی لائے ہیں جنہیں ایئرپورٹ پر موجود سیکیورٹی اہلکار دیکھتے رہ گئے ۔

news 1480835458 7490 large

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ پہنچنے والا شاہی خاندان سیدھارائیونڈ پہنچا جہاں دوپہر کا کھانا اور شریف برادران سے ملاقات کے بعد فیصل آباد روانہ ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق بھکر کے ماڑی رکھ کیمپ کو شکار کیلئے مختص کردیاگیا۔

اطلاعات کے مطابق تلور کو پکڑنے کے لیے ان بازوں کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں، یہ باز اپنے شکار کو پکڑ کر مالک کے پاس لاتے ہیں جہاں عمومی طورپر ان کی زندگی کا فیصلہ ہوتاہے ۔

 

 


ایمزٹی وی(کراچی)ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہاہے کہ واسع جلیل سوشل میڈیا کے شہنشاہ ہیں، جب نائن زیرو پر چھاپا پڑا، تو وہ کسی کو بتائے بغیر لندن بھاگ گئے جبکہ محمد انور کے بھائی چنو چائنا کٹنگ کے کنگ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عامر خان نے پارٹی کے جنرل ورکر اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 22 اگست کے دن جو گفتگو کی گئی وہ بند کمروں میں ہوتی رہتی تھی اور ہم روکتے رہتے تھے کہ ایسی باتیں نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ عزیز آبادی درباریوں کے سب سے بڑے سردار ہیں۔ ان کے چھوٹے بھائی نے کے ایم سی کی زمینوں میں خرد برد کی، اسی درباری ٹولے نے ایم کیو ایم کو اس مقام پر پہنچایا۔

ان کا کہناتھا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ تنظیم کا شیرازہ نہ بکھرے، جس طرح تھانے جاتے ہوئے لوگ ڈرتے ہیں ایسے یونٹ آفس آنے سے ڈرتے ہیں۔جو ناجائز طاقت ہوتی ہے اسے ایک دن ختم ہونا ہوتا ہے، اگر قوم کے مسائل کو حل کرنا ہے تو اپنے طرز گفتگو کو بہتر کرنا ہوگا۔

اس موقع پر سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا کہ آج اندر کے لوگ ایم کیو ایم توڑنے کی کوشش کررہے ہیں، وہ یہ درست نہیں کررہے، کراچی کے ساتھ تعصب کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ 1992 میں بھی ایم کیو ایم کو توڑنے کی کوشش کی گئی مگر ناکام رہے، جب تک غبارے میں گیس نا ہو اسے کوئی تسلیم نہیں کرتا۔ اگر کراچی والے ٹیکس دینا بند کردیں تو اس ملک کا کیا ہوگا۔

 

ایم کیوایم جنرل ورکر اجلاس میں رہنماوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم میں موجود بدعنوان عناصر کے خلاف تحقیقات کرکے انہیں پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔ اب کسی کو صفائی دینے کی ضرورت نہیں، بلکہ 100 روزہ مہم کو کامیاب بنانا ہے۔