Reporter SS
کراچی: جامعہ کراچی نےاسنادپر اردوکتابت کے بجائے اردو کمپوزنگ فونٹ استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔
58سال بعدجامعہ کراچی میں پہلی بار اسناد میں اردوکتابت کے بجائے اردو کمپوزنگ فونٹ استعمال کئے جائیں گے۔ جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات کا کمپیوٹرائزڈ اسناد جاری کرنے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے جسکی منظور ی جامعہ کراچی کے سینڈیکیٹ نے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہے جس کے تحت اب اسناد میں موجود اردو میں کتابت کے بجائے اردو کمپوزنگ فونٹ استعمال کئے جائیں گے۔
اس حوالے سے ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین نے کہا کہ طالبعلموں اور شعبہ جات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ناظم امتحانات نے بتایاکہ جامعہ کراچی نے اپنے قیام کے بعد پہلی مرتبہ اسناد کی اردو کتابت میں تبدیل کا فیصلہ کیا ہے آئندہ چند روز میں جو ڈگریاں جاری ہوں گی وہ اسی کے مطابق ہوں گی۔
ڈاکٹر سید ظفر حسین نے بتایا کہ یومیہ بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات کی جانب سے ڈگری کے حصول کیلئے فارم جمع کرائے جاتے ہیں جبکہ اردو کتابت کے ذریعے یومیہ 300ڈگریوں کا اجرا ممکن ہوتا ہے۔
جامعہ کراچی کے بجٹ دستاویزات کے مطابق کتابت کی صرف دو اسامیاں ہیں، جس پر دو کاتب یہ فرائض انجام دیتے ہیں۔ناظم امتحانات کے مطابق جامعہ کراچی کے اسناد میں پروفیشنل اور پی ایچ ڈی کی اسناد پراردو کتابت کا سلسلہ برقرار رہے گا،جامعہ کراچی 1952سے اردو کتابت اسناد میں استعمال کرتی ہی
کراچی: جامعہ کراچی نےبی اے لاء سال اول ودوئم سالانہ امتحانات برائے2020کے نتائج کا اعلان کردیا۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے لاء سال اول ودوئم سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نتائج کے مطابق بی اے لاء سال اول کے امتحانات میں 91 طلبہ شریک ہوئے،60 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 31 طلبہ ناکام قرارپائے۔
کامیابی کا تناسب 65.93 فیصدرہا۔
بی اے لاء سال دوئم کے امتحانات میں 108 طلبہ شریک ہوئے،86 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 22 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 79.63 فیصدرہا۔
کراچی: شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس میں وائس چانسلرخالدعراقی کاکہناتھاکہ معاشرے کی ترقی اورمثبت خیالات کی ترویج میں میڈیا اہم کردار اداکرسکتاہے۔
شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان: ”میڈیا میں سچائی اور موجودہ رجحانات“ کے آخری روزخطاب کرتے ہوئےمہمان خصوصی سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہمارامیڈیابالکل بھی آزاد نہیں بلکہ انہیں خبر کی اشاعت یا تشہیر کرنے سے قبل بتایا جاتا ہے کہ کونسی خبر نشر یا شائع کرنی ہے۔اگر چہ سوشل میڈیا معلومات کی رسائی کا سب تیز ذریعہ ہے تودوسری طرف جعلی اور جھوٹی خبروں کا بے قابو پھیلاؤ پوری دنیا میں سوشل میڈیاکا ایک منفی پہلوبھی ہے۔ گمراہ کن اور غلط معلومات معاشروں میں تشدد اور فساد کو بھڑکانے کا بھی ذریعہ بنتے ہیں۔
معاشرے کو سنوارنے میں ذرائع ابلاغ کا کلیدی کردار ہوتاہے، وائس چانسلر
سینیٹرسلیم مانڈوی والانے مزید کہا کہ اس طرح کی کانفرنسوں کا انعقاد سیکھنے کے عمل کا ایک لازمی حصہ ہیں جو نہ صرف محققین کو اپنے کام کو دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کی ترغیب دینے کا ایک ذریعہ ہیں، بلکہ وہ اسکالرز کو اپنے مخصوص شعبوں کے مسائل پر غور کرنے اور ان مسائل کے حل کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرتے ہیں۔
اس موقع پرجامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت معلومات تک رسائی بہت آسان ہوگئی ہےہمیں ماہرین تعلیم، پالیسی سازوں، اسکالرز اور میڈیا والوں سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ جان سکیں کہ میڈیا کامعاشروں کی بہتری یا بگاڑ میں کیا کردار ہوتاہے۔معاشرے کی ترقی اورمثبت خیالات کی ترویج میں میڈیا اہم کردار اداکرسکتاہے۔میڈیا نہ صرف ہمارے مسائل کو اجاگر کرتاہے بلکہ احتسابی عمل میں بھی ہماری مددکرتاہے۔
ئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر نصرت ادریس نے کہا کہ میڈیا ایک عام فرد تک معلومات کی رسائی کا بہترین ذریعہ ہوتاہے،میڈیا اگر زمینی حقائق کومدنظر رکھ کرخبروں کی تشہیر اور اشاعت کو یقینی بنائے تو بہت سارے مسائل آسانی سے حل ہوسکتے ہیں۔
کانفرنس کے اختتام پر صدر شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ ناز نے کانفرنس کی سفارشات پیش کیں جس کی تمام قومی وبین الاقوامی مقررین نے منظوری دےدی ہے۔کانفرنس کی سفارشات جلد مرتب کرکے حکومتی حلقوں اور متعلقہ نجی شعبوں کو ارسال کر دی جائیں گی تاکہ اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجاسکے۔
واضح رہے شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام اور سندھ ہائرایجوکیشن کمیشن،گرین وچ یونیورسٹی اور انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے اشتراک سے منعقدہ دوروزہ بین الاقوامی میڈیا کانفرنس ”میڈیا میں سچائی اور موجودہ رجحانات“ کاانعقاد کیاگیاتھا۔
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کاکہناہےکہ رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپس کے پیچھے بہترین حکمت پوشیدہ ہے، اس کا مقصد قوم کی تعمیر ہے
اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کااجراءوزیراعظم عمران خان نےاسلام آباد میں کیا۔ اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کی اجرائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نےکہاکہ دوران تعلیم اسکالر شپس ختم ہونے سے طلبا کو مشکلات کا سامنا تھا، کئی مضامین کی پاکستان میں اہمیت ختم ہوگئی، اور کئی مضامین کےلوگ پاکستان میں ملتے ہی نہیں، طلبا کی شکایت پر فیصلہ کیا کہ ماڈرن سسٹم لائیں۔
عمران خان نے کہا کہ اسکالر شپس کے ذریعے ہم تعلیم کے نظام کو بہتر بناسکتے ہیں، اقتدار میں آنے کے بعد اسکالر شپس کا کوئی اندازہ نہیں تھا، اسکالر شپس طلبا کو مشکلات کے حوالے سے شکایات رہتی تھیں، اسکالر شپ کمپلینٹ پورٹل سے طلبا کی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپس کے پیچھے بہترین حکمت پوشیدہ ہے، اس کا مقصد قوم کی تعمیر ہے، رسول اللہ ﷺ ایک طبقے کے لیے نہیں ساری دنیا کے لیے رحمت اللعالمین تھے، رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپس صحیح اورغلط کا فرق بتانےکےلیے ہیں، رسول اللہ ﷺ کے راستے پر چلنے سے عظیم رہنما جنم لیتے ہیں، نوجوانوں کو رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپس سے فائدہ اٹھانا چاہیے، اسکالر شپ میں میرٹ کو مدنظر رکھا جائے تو منفرد کامیابی بن جاتی ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت میں تعلیم پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا جاتا ہے،نوجوانوں کو ریاست مدینہ کے اصولوں سے روشناس کراناہمارا فرض ہے، ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اسلام کے اعلیٰ اقدار سے آگاہی دینی ہے، اسکالر شپس کا مقصد نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کی جانب لے جانا ہے، طلبا کے مسائل کا تدارک کیا جائے گا۔
اسلا م آباد: دورہ پاکستان کے موقع پر مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے این سی او سی کا دورہ بھی کیا۔
دورے کے ارکان سے ملاقاتیں کیں انہیں کورونا وائرس، اس کے خلاف حکومتی اقدامات اور عوام کی ویکسی نیشن سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔
بل گیٹس اور ان کے وفد کو NCOC کے کردار اور طریقہ کار، وبائی امراض کے آغاز سے اب تک کی کامیابیوں، پاکستان بھر میں حالیہ کوویڈ 19 کی صورتحال اور NCOC کی جانب سے بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور عوامی تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے مختلف NPIs کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
بل گیٹس اور انکےوفدنے این سی اوسی کوکووڈ کے خلاف کئے گئے اقدامات کوسراہا۔
ویب ڈیسک : مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس پہلی بارایک روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے ۔
انہوں نےپاکستان آمد پروزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی سےملاقات کی اور اسلام آباد میں انسدادپولیو پروگرام کا دور ہ بھی کیا۔
دورہ کے دوران نہیں انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ نے بریفنگ دی اور کورونا سمیت پولیوکی روک تھام سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی براے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی موجود رہے۔
اس موقع پروزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پولیو کے خاتمہ اور دوسرے اہم موضوعات پر بات چیت ہوئی۔ بل گیٹس نے پولیو سے متعلق اقدامات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بل گیٹس نے پاکستان کے پولیو ورکرز، ہیلتھ ورکرز اور والدین کے تعاون کو بھی سراہا اور کہا کہ پولیو ورکرز اور والدین کے تعاون کے باعث پاکستان ایک سال سے پولیو فری ہے، پاکستان کے ساتھ پولیو پروگرام میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔
اسلام آباد: بانی مائیکرو سافٹ بِل گیٹس کی پاکستان آمدپر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بِل گیٹس ایک روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ بل گیٹس صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرا عظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ بِل گیٹس نے کورونا سے متعلق قائم چک شہزاد میں اسپتال کا دورہ بھی کیا، بِل گیٹس این سی او سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بل گیٹس کو پاکستان میں کورونا اور پولیو کی روک تھام سے متعلق اقدامات پربریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس آج شام کو ہی واپس چلے جائیں گے۔
کراچی: آسٹریلیا سے ہوم ٹیسٹ سیریزکےلیےقومی اسکواڈ کاپریکٹس سیشن کاآغازآج سےکراچی میں شروع ہوگا۔
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل دستیاب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج سےشروع ہورہا ہے۔
ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل امام الحق، اظہرعلی، نعمان علی، فواد عالم، ساجد خان اور سعود شکیل شرکت کریں گے، ریزرو کھلاڑی محمد عباس اور یاسر شاہ بھی کیمپ کا حصہ ہوں گے۔
دوسری جانب لیگ اسپنر زاہد محمود اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شمولیت کے باعث حصہ نہیں لیں گےفاسٹ بولرعرفان اللہ نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث ان کی جگہ قومی انڈر 19 پیسر محمد ذیشان کو طلب کیاگیاہے۔
معاونت کے لیے اضافی کھلاڑیوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔جس میں علی عثمان، عالیان محمود، احمد بشیر،حسیب اللہ،ارشد اللہ، رضاالمصطفیٰ ،تاج ولی اورمحمد علی شامل ہیں۔
کیمپ 22 فروری تک ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کی زیرنگرانی جاری رہے گا، سابق ٹیسٹ کپتان محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے،پی ایس ایل 7 میں شریک کرکٹرز کیمپ کا حصہ نہیں بنیں گے۔
دریں اثنا تربیتی کیمپ کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، کیوریٹرز نے مشقوں کے لیے5 پچز بھی تیار کی ہیں، سپورٹنگ پچز بولرز اور بیٹسمینوں کے لیے یکساں طور پر معاون ہوں گی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل7 میں ملتان سلطانزکیخلاف میچ کےدوران وسیم اکرم کی بابراعظم کوڈانٹ ڈپٹ پرسوشل میڈیاصارفین ناراض ہوگئے۔
بابراعظم کووسیم اکرم کی ڈانٹ ڈپٹ سوشل میڈیا صارفین کوپسند نہیں آئی۔
کراچی کنگز اورملتان سلطانز کے میچ میں خوشدل شاہ اوررائیلی روسو جب کراچی کنگز کے بولرز کی پٹائی لگا رہے تھے توکراچی کنگز کے صدروسیم اکرم نے باؤنڈری پرفیلڈنگ کرتے کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم کی بظاہر ڈانٹ ڈپٹ کی۔اس دوران بابراعظم بھی وضاحت دینے کی کوشش کرتے دکھائی دئیے۔
وسیم اکرم کی بابراعظم کوڈانٹنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا صارفین نےوسیم اکرم کےبابراعظم کےساتھ رویے پرناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے اسے نامناسب قراردیا۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس برائے 2021 کے تحریری امتحانات کے نتائج کااعلان کردیا۔
ایف پی ایس سی کی جاری کردی نتائج کے مطابق تحریری مقابلہ جاتی امتحان برائے 2021 میں 17240 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 365 نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی اور فائنل میں 207 امیدوار کامیاب ہوئے۔
سی ایس ایس میںرواں سال کامیابی کاتناسب صرف2.02 ہے۔