جمعہ, 29 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کےتحت اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےبین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسرڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی خالصتاً ایک تعلیمی ادارہ ہے جس کا مقصدایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر پوسٹ گریجویٹ اسکالرز کو سائینسی تربیت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا کہ ان کے ادارے کی تشکیل کا مقصد ادویات کی دریافت یا تیاری ہے، انہوں نے کہا بین الاقوامی مرکز کے سند یافتہ ہزاروں اسکالرز دنیا بھر میں صنعتوں اور تعلیمی و تحقیقی اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

پروفیسر اقبال چوہدری نے کہا بین الاقوامی مرکز تین اداروں پر مشتمل ہے جن میں ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری، ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مولیکیولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ، اور تھرڈ ورلڈ سینٹر فار کیمیکل ٹیکنالوجی شامل ہیں، ان میں سے دو ادارے پرائیویٹ سیکٹر کے عطیے سے تعمیر کیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا افسوسناک بات یہ ہے کہ کچھ لوگ اس بین الاقوامی شہرت یافتہ ادارے کے خلاف خامہ فرسائی میں مشغول ہیں، انہوں نے کہا بین الاقوامی مرکز اعلیٰ تحقیق کے عنوان سے عالمی پہچان رکھتا ہے، گزشتہ پانچ سالوں میں یہاں کے اسکالرز کا تحقیقی کام بین الاقوامی سطح پر3لاکھ مرتبہ بطورِ حوالہ استعمال ہوا ہے۔ یہ ادار یونیسکو سینٹرآف ایکسلنس بھی ہے، ڈبلیو ایچ او کولابوریٹنگ سینٹر بھی ہے اور او آی سی سینٹر آف ایکسلینس بھی ہے

۔ انہوں نے کہا یہاں بیرونِ ملک سے اسکالر تربیت کے لئے آتے ہیں، یہاں صنعتی تجزیاتی مرکز، سی بی ایس سی آر اور سندھ فرانزک ڈی این اے لیبارٹری کی مدد سے فارما، کیمیائی اور فوڈ انڈسٹریز کو تجزیاتی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے ذریعے سے کرونا وبا کے خلاف قومی جہاد میں بھر پور شرکت کی گئی، اس ادارے میں ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ کرونا ٹیسٹ کیے گئے اور ڈیلٹا ویرینٹ کی تحقیقی نگرانی بھی کی گئی۔ انہوں نے کہا اس ادارے کا مختلف اداروں کے ذریعے سے آڈٹ بھی ہوتا ہے، جس سے مالی معاملات میں شفافیت پائی جاتی ہے۔

لاہور : اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ایلکس ہیلزپاکستان سپر لیگ 7سے دستبردار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ایلکس ہیلز ذاتی وجوہات کی بنا پر پی ایس ایل سے دستبردار ہوئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایلکس ہیلز مسلسل ببل کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں ایک رن سے شکست کے بعد پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئی۔

لاہور: پی ایس ایل7 میں انجری مسائل سے دوچار کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم مزید دوخدمات سےمحروم ہوگئی ہے

پی ایس ایل 7 میں گلیڈی ایٹرز کے انجری مسائل میں اضافہ ہوتاجارہا ہےانجریز کےباعث گلیڈی ایٹرز مزید دو کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہو گئے ہیں جبکہ حسنین کی جگہ محمد عرفان کو اسکواڈ میں شامل کیاگیا ہے۔

گلیڈی ایٹرز کے باؤلر لیوک وُڈ انجری کا شکار ہو کر بقیہ ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں اور جلد وطن واپس لوٹ جائیں گے۔

اسی طرح اسکواڈ کے اہم کھلاڑی بین ڈکٹ ذاتی وجوہات کے سبب لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے ہیں اور وِل اسمیڈ کی ایک درجہ تنزلی کر کے انہیں بین ڈکٹ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل آل راؤنڈر محمد نواز بھی انجری کے سبب بقیہ ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ شاہ آفریدی بھی انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں مزید کھیلنے سے معذرت کر چکے ہیں۔

لاہور: کراچی کنگز پی ایس ایل 7 سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق قدافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان کھیلے جانے والی سنسنی خیز میچ میں کنگزکو ہار سامنا کرنا پڑاجسکے نتیجے میں کراچی کنگزاس لیگ سے باہر ہوگئی ہے۔

شاید یہ سال کراچی کنگز کے لیے ڈراؤنا خواب ہے جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا اور کراچی کے لیے کچھ بھی ٹھیک نہیں ہورہا۔ یہاں یہ بات بھی یاد رہے کہ یہ پی ایس ایل کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کوئی ٹیم لگاتار 7 میچ ہاری ہو، اس سے پہلے لاہور قلندرز کی ٹیم 2018ء میں مسلسل 6 میچ ہاری تھی۔

اس ایک اور شکست کے بعد کراچی کے چاہنے والوں کے لیے بُری خبر یہ ہے کہ کراچی کنگز پی ایس ایل سیزن 7 سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے۔

لیکن اگر پرفارمنس کی بات کی جائے تو ایسا ہونا انہونی بھی نہیں کیونکہ یہ ٹیم ہر شعبے میں ناکام رہی ہے۔ یعنی کپتانی سمیت کوئی ایک شعبہ بھی ایسا نہیں رہا جس کے بارے میں کہا جاسکے کہ کم از کم یہاں تو کراچی کی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا تھا۔

اس لیے اب اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے مقابلہ بس 5 ٹیموں کے درمیان ہی رہ گیا ہے اور یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ کراچی کے بعد ایونٹ سے باہر ہونے والی دوسری ٹیم کونسی ہوگی۔

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے تمام گروپس کےخصوصی امتحانات کاشیڈول جاری کردیا۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس کے ضمنی /خصوصی امتحانات کےسائنس پری میڈیکل، سائنس پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ہوم اکنامکس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات بروز منگل یکم مارچ 2022ء سے دوپہر 2بجے سے شام 4بجے تک لیے جائیں گے جبکہ جمعہ کے روز پرچوں کے اوقات کار سہ پہر 3بجے سے شام ساڑھے 4بجے تک ہوں گے۔

چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے طلباء و طالبات کو آگاہ کیا کہ یہ ضمنی /خصوصی امتحانات بھی سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے پیٹرن کے مطابق لیے جائیں گے یعنی امتحانی پرچے 50فیصد ایم سی کیوز، 30فیصد مختصر جوابات کے سوالات اور 20فیصد تفصیلی جوابات کے سوالات پر مشتمل ہوں گے۔

چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے مزید بتایا کہ ان ضمنی /خصوصی امتحانات میں اختیاری مضامین کے ساتھ لازمی مضامین کے پرچے بھی لیے جائیں گے، اختیاری مضامین کے پرچے محدود نصاب کے تحت جبکہ لازمی مضامین کے پرچے مکمل نصاب کے تحت لیے جائیں گے۔

پشاور: وزیرتعلیم شاہرام خان کاکہنا ہےکہ شفٹ اسکولوں کےلیےپی ٹی سی کے ذریعےاساتذہ کی تقرری مکمل کرلی جائےگی۔

وزیر تعلیم خیبرپختونخواہ شاہرام خان ترکئی کی زیرِصدارت سیکنڈشفٹ اسکول پروگرام کاجائزہ لینےکےلئےاجلاس ہوا

Image

اجلاس میں وزیر تعلیم کےپی کے شاہرام خان ترکئی کاکہنا تھاکہ یہ پروگرام تمام اضلاع اور بلخصوص ان علاقوں کےلئےجہاں ہائی لیول کے تعلیمی ادارے دور ہیں،بڑی اہمیت کے حامل ہیں،سیکنڈ شفٹ پروگرام موجودہ حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے ، اس منصوبے کےتحت ابھی تک 23ہزار403 سے زائد طلبا ءطالبات کو داخلہ دیاجاچکاہے۔

Image

اس موقع پرانہوں نےٹیم کوہدایت کی ہےکہ یکم مارچ تک سیکنڈ شفٹ اسکولوں کےلیےپی ٹی سی کےذریعےاساتذہ کی تقرری مکمل کرلی جائےاوجہاں سیکنڈ شفٹ اسکولوں کی ضرورت ہو،وہاں مزید اسکول پروگرام میں شامل ہوں۔

 

کراچی: جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کےشعبہ ریڈیالوجی،سائبر نائف اور ٹوموتھراپی کے سربراہ پروفیسر طارق محمودکو پاک بحریہ کا اعزازی سرجن کمانڈر بنادیاگیا۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اورجناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرپروفیسر شاہدرسول نے پروفیسر طارق محمود کو ملک کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میںاعزازی سرجن کمانڈربنائے جانے پر مبارکباد دی۔

پروفیسر طارق محمود پاکستان کے 163 شہروں اور 15 ممالک کے مریضوں کا سائبر نائف کے ذریعے علاج کر چکے ہیں۔سائبر نائف ایک پریمیم روبوٹک ریڈیو سرجری اسٹریکچر ہے جو مہلک کینسر کا کم سے کم سائیڈ افیکٹس کے ساتھ علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرتا ہے،یہ کینسر کا اپنی نوعیت کا پہلا علاج ہے جو پاکستان میں دستیاب دیگر تابکاری علاج کے مقابلے میں ٹیشوز کے کم سے کم نقصان کا باعث بنتا ہے۔

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وفد نے وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول کی قیادت میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وفد نے جے ایس ایم یو کی وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن سے مالی امداد اور نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز و جامعات میں داخلوں کے عمل سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر گورنراور یونیورسٹی کے چانسلرعمران اسماعیل نےجے ایس ایم یو کو سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کی اجازت بھی دی۔

وفد میں یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ پروفیسر غلام سرور قریشی، پروفیسر لبنیٰ انصاری بیگ، پروفیسر سعدیہ اکرم، رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان اور ڈائریکٹر فنانس عادل رشید شامل تھے۔

نیروبی:کینیا میں غربت کےباعث تعلیم حاصل نہ کر پانےوالی ایک 99 سالہ دادی پریسیلاسیٹینی نےپرائمری اسکول میں داخلہ لےلیا۔

شوق کا کوئی مول نہیں اور تعلیم کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں۔ بس بات ہے تو لگن کی اس بات کو سچ ثابت کر دکھایا کینیا کی ایک 99سالہ خاتون نے جنہیں بچپن میں اسکول کی عدم موجودگی کے باعث تعلیم سے محروم رہنا پڑا

جس وقت دادی ایک چھوٹی سی لڑکی ہوا کرتی تھیں ان کے قصبے میں کوئی اسکول نہ تھا۔

کینیا کی حکومت نے اسکولوں کی کمی اور خواہش کے باوجود تعلیم حاصل نہ کرنے والے ضعیف افراد کے لیے 2003 میں سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد کئی قصبوں اور دیہاتوں میں اسکول کھل گئے۔

اپنے قصبے میں اسکول کھلنے پر دادی کی تعلیم حاصل کرنے کی خواہش بھر انگڑائی لینے لگی اور ایک ڈرامائی صورت حال نے ان کی خواہش پوری کرنے کا موقع دیدیا۔

تو ہوا کچھ یوں کہ ان کی ایک پوتی نے حاملہ ہونے کی وجہ سے اسکول جانا چھوڑ دیا جس پر پریسیلا سیٹینی نے پوچھا کہ اسکول میں فیس کی مد میں ان کا بیلنس موجود ہے ؟ ہاں میں جواب ملنے پر دادی مسکرائیں اور پوتی کی جگہ اسکول میں داخلہ لے لیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے ٹورنامنٹ سےدستبردار ہونے پر شاہین آفریدی مایوسی کاشکار ہوگئے۔

مائیکرو بلاگنگ ٹوئیٹر پراظہارکرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ لالہ پی ایس ایل میں آپ کی موجودگی کو یاد کریں گے، آپ پاکستان کا فخر ہیں ، جلدی سے ٹھیک ہوجائیں

شاہین آفریدی نےٹوئٹر پرشاہد آفریدی کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کے جلد ٹھیک ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ سیزن 7 سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

شاہد آفریدی کےمطابق وہ کوشش کررہے تھے پی ایس ایل اچھے نوٹ پر ختم کرتے لیکن پرانی انجری کی وجہ سے بہت مشکل ہوگئی