Reporter SS
کراچی : جامعہ کراچی نےبی کام پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کردی۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام پرائیوٹ سال اول(فیل ہونے والے) اور بی کام سال دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 6500 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام باہم کے امتحانی فارم 10500 روپے فیس کے ساتھ25 فروری 2022 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 2015 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل طلبہ 3000 روپے اضافی فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں۔
کراچی: آرمڈ فورسز پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ راولپنڈی کےبتیس افراد پرمشتمل وفدنےجناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے شعبہ ریڈییشن اونکولجی کا دورہ کیا۔
جس کا مقصد سائیبرنائف اینڈ ٹوموتھراپی ٹیکنالوجی کا تعارف تھا۔جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول نے اس موقع پر کہا کہ یہ پروجیکٹ ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا پروجیکٹ ہے جو دنیا بھر سے مریضوں کے لیے بلا امتیاز مفت میسر ہے۔
اس وفد کی سربراہی میجر جنرل ظہیر اخترنے کی،جن کے ہمراہ کمانڈنٹ اے ایف۔پی۔جی۔ایم آئ۔ برگیڈیئر محمد زمان۔ سیسمٹر ایس ڈی۔کرنل سعد اللہ عباسی، او آئی سی ٹریننگ لیفٹیننٹ کرنل عرفان، جی ون ٹریننگ اور دیگر 27 پوسٹ گریجویٹ ایم ایس سی ھیلتھ کیر طلباء اور ایڈمن اسٹاف بھی شامل تھے۔
میجر جنرل ظہیر اخترنے پروفیسر شاہد رسول اور پروفیسر طارق محمود کا انکے لیے وقت دینے شکریہ ادا کیا۔شعبہ ریڈیولجی کے سربراہ پروفیسر طارق محمود نے بتایا کہ جے پی ایم سی نے اپنے پہلے سائبر نائف یونٹ کا افتتاح سن 2012 میں کیا تھا جبکہ دوسرے یونٹ کا قیام 2018 میں عمل میں آیا۔ پاکستان بھر میں ریڈییشن ٹریٹمنٹ کے لحاظ سے یہ اپنی نوعیت کے بہترین یونٹ ہیں۔ڈین آف میڈیسن پروفیسر مسرور احمد، ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلیمان اور ڈاکٹر یحییٰ تنیو، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر نوشین اور ڈاکٹر کوثر نے بھی وفد سے خطاب کیا۔
لاہور : چوبیس برسوں کے بعد دورہ پاکستان کےلئےآسٹریلیاکی فل اسٹرنتھ 18 رکنی ٹیسٹ ٹیم کااعلان کردیا گیا ہے ۔
کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کے حوالے سے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فل اسٹرنتھ ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا ہےآسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جب کہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے ۔
آسٹریلیو کرکٹ بورڈ کے مطابق کوئی کھلاڑی سیریز سے دستبردار نہیں ہوا، وہی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں جنہوں نے حال ہی میں ایشیز سیریز میں حصہ لیا۔
اس کے علاوہ اسکاٹ بولینڈ ،آشٹن اگر ،جوش ہیزل ووڈ ، ایلیکس کیری ،کیمرون گرین، مارکوس ہیرس ،ٹریوس ہیڈ ،جوش انگلس ،عثمان خواجہ ،مارنوس لابو شین ،نیتھن لیوئن ،میچل مارش ،مائیکل نیصر ،میچل اسٹارک ،میچل سویپسن اور ڈیوڈ وارنر ٹیم کا حصہ ہیں۔
خیال رہے کہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا تاہم وائٹ بال کرکٹ سیریز میں شامل تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی کاسلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں بعض مقامات پر بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد شارع فیصل پر پھسلن سے کئی موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع کبھی مکمل اور کبھی جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 17.5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیا اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سےکم درجہ حرارت 15 سے 16 ڈگری رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کہیں کہیں ہلکی دھند ہے اور حدنگاہ 2کلو میٹر ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ہے ۔
لاہور میں پی ایس ایل7 کے میچزکے لئے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔
دوران رینجرز کے دستے تعینات ہوں گے۔
ایچ بی ایل بی ایس ایل کے لئے فول پروف سیکورٹی کے لئے محکمہ داخلہ پنجاب،سیکورٹی اداروں اوردیگرمتعلقہ اداروں کے حکام کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں لاہورمیں پی ایس ایل میچز کے لئے رینجرز کے دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں، آفیشیلز، تماشائیوں کی سیکورٹی کے حوالے سے ٹرپل سٹیپ انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ کھلاڑیوں کے ہوٹل سے لے کر قذافی اسٹیڈیم پہنچنے اور واپس ہوٹل پہنچنے تک مسلح دستے کھلاڑیوں کی ٹرانسپورٹ کے ساتھ موومنٹ رکھیں گے۔
قذافی سٹیڈیم اور گردونواح کے علاقوں کی دن میں دو بار سرچنگ کے ساتھ ساتھ فضائی نگرانی کی بھی کی جائے گی۔ پاکستان رینجرز کے تعینات کئے جانے والے دستوں کا کردار معاونت کا ہو گا، جو بوقت ضرورت کمانڈ سنبھالنے کے بھی اہل ہوں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں داخلے کے لئے تماشائیوں کوٹکٹ کے ساتھ اصل شناختی کارڈ لانا ہوگا۔
نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب کرنے والی طالبات کوعلیحدہ کلاس رومز میں بٹھا دیا گیا اورکسی استاد نے ان کونہیں پڑھایا۔
بھارت میں مسلمان باحجاب طالبات امتیازی سلوک کا شکار ہیں۔ ریاست کرناٹک کے ایک کالج میں باحجاب طالبات کوعلیحدہ کلاس رومز میں بٹھا دیا گیا اورکسی ٹیچرنے ان کونہیں پڑھایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسلسل ایک ہفتے سے کالج کے گیٹ کے باہراحتجاج کرنے والی باحجاب طالبات کو کالج میں داخل ہونے کی اجازت تو دے دی گئی تاہم انہیں دیگرطالب علموں کے ساتھ کلاسز اٹینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
باحجاب طالبات کو کالج میں علیحدہ کلاس رومز میں بٹھایا گیا اورکسی ٹیچرنے ان کی کلاس نہیں لی۔
کالج کے ہندوانتہاپسند پرنسپل کا کہنا ہے کہ طالبات کوصرف اس صورت میں کلاس میں بیٹھنے دیا جائے گا جب وہ حجاب اتارکرکالج آئیں گی۔
کرناٹک کے ایک اورکالج نے باحجاب طالبات کوکالج میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے تعطیلات کا اعلان کردیا۔
کرناٹک میں حجاب کرنے والی مسلمان طالبات کے کالج میں آنے اورکلاسز لینے پرپابندی عائد کی گئی ہے۔
اسلام آباد: این سی او سی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے میچز میں 100 فیصد شائقین کو شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے
15 فروری تک 50 فیصد اور 16 فروری سے 100 شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔
ذرائع کےمطابق وفاق وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے میچز میں مکمل شائقین کو شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ 15 فروری تک مکمل ویکسی نیشن شدہ افراد کو ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی جب کہ 16 فروری کے بعد اسٹیڈیم میں 100 فیصد شائقین کی اجازت ہوگی۔
فیصلہ کیا گیا کہ شائقین کے اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے ویکسی نیشن لازمی ہوگی تاہم 12 سال سے کم عمر بچوں کو بغیر ویکسین لگوائے بھی اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔
این سی او سی نے پاکستانی ہوائی اڈوں پر آمد پر اندرون ملک مسافروں کے لیے ریپڈ ٹیسٹ 8 فروری سے ختم کرنے کا اعلان کیا تاہم یہ ٹیسٹ بیرونی ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والوں اور لینڈ بارڈر ٹرمینلز سے آنے والے ویکسین نہ ہونے والے افراد کے لیے جاری رہے گا۔
آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے زیرِاہتمام مرحلے وار تعارفی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں اکیڈمک مینجر رضا علی سعید نے شعبہ ابلاغ عامہ کےحوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور فیکلٹی ممبران سے تعارف کروایا۔ان کا کہنا تھا کہ شعبہ ابلاغ عامہ ایک بہت وسیع شعبے میں شامل ہیں جہاں آپ مختلف شعبہ جات سے منسلک ہوسکتے ہیں ، ان چار سالوں میں نصابی اور غیرنصابی سرگرمیوں سے استفادہ حاصل کرکے اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں قدم رکھیں گے۔
اس موقع پر ڈاکٹر ناصر انصار نے کہا کہ آپ کو آوازانسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ مینجمنٹ سائنسزمیں داخلہ لینےپر مبارکباد پیش کرتا ہوں ہم چاہتے ہیں کہ آپ اپنے چار سالہ تعلیمی پروگرام انتھک محنت سے مکمل کریں اور جب کسی ادارے سے آپ وابسطہ ہوں تو نہ صرف اپنا بلکہ ہمارے ادارے کانام بھی روشن کریں جو ہمارے لئے باعث فخر ہوگا۔آج سے آپکی پہچان یہ ادارہ ہے آپ جہاں بھی جائیں گے اس ادارے کے بحثیت طلبا پہچانے جائیں گےاس لئے ہم چاہتے ہیں آپ کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں شامل ہوں جو آپکے مستقبل میں کارآمد ثابت ہوگا۔آپ کو بہترین تعلیم و تربیت دینا ہمار اولین فریضہ ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی ثنا ہاشمی نے کہا کہ آج سے آپ نے عملی زندگی میں قدم رکھدیا ہے کوشش کریں کہ وقت ضائع کئے بغیر اپنی تعلیم پر توجہ دیں گے،موجودہ دور کے برعکس پہلے ذرائع ابلاغ عامہ پڑھنا اتنا آسان نہیں تھا، انہوں نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آواز انسٹیٹیوٹ میں موجود تعلیمی و تربیت کے لئے جو سہولیات فراہم کی جائیں گی جن سےآپ مستفید ہوسکتےہیں۔
کراچی: سندھ کی کئی نجی میڈیکل جامعات و کالجزنے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی داخلہ میرٹ لسٹ ماننے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور صوبائی محکمہ صحت اپنی جاری کردہ داخلہ پالیسی پر عمل درآمد کرانے میں ناکا م ہوگئے ہیں ۔سندھ محکمہ صحت نےپاکستان میڈیکل کمیشن کی داخلہ پالیسی کے برعکس ایم ڈی کیٹ میں 50؍ فیصد نمبرز کی بنیاد پر داخلہ دینے کی ہدایت کی تھی جبکہ پی ایم سی کی پالیسی کے مطابق ٹیسٹ میں 65؍ فیصد حاصل کرنے والے امیدوار ہی داخلے کیلئے اہل تھے
۔ صوبائی محکمہ صحت نے سندھ بھر میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو 12؍ نجی میڈیکل جامعات و کالجز کو ایم بی بی ایس اور 11؍ نجی میڈیکل جامعات و کالجز بی ڈی ایس میں داخلے کی ذمہ داری دی تھی کہ وہ شفاف بنیادوں پر داخلہ کے عمل کو یقینی بنائیں۔لیکن صوبے بھر کے کئی نجی میڈیکل جامعات و کالجز نے مکمل طور پر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی جاری میرٹ لسٹ نظر انداز کرکے پی ایم سی کی پالیسی یا اپنی مرضی کے مطابق داخلے دئیے
نجی میڈیکل جامعات اور کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی کل 1940؍ نشستیں تھیں جن میں داخلوں کے لیے 12128؍ درخواستیں موصول ہوئیں تاہم 6781؍ درخواستیں اہل قرار پائیں جس کی بنیاد پر میرٹ لسٹ جاری کی گئی ہیں،
ایم بی بی ایس میں جن نجی اداروں میں داخلے کی ذمہ داری جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو دی گئی تھی ان میںانڈس میڈیکل کالج ٹنڈو محمد خان، بقائی میڈیکل یونیورسٹی، الطبری میڈیکل کالج ہاسپٹل کراچی، ہمدرد یونیورسٹی، لیاقت نیشنل اسپتال میڈیکل کالج کراچی، اسریٰ یونیورسٹی حیدرآباد، محمد میڈیکل کالج میر پور خاص، سر سید کالج آف میڈیکل سائنسز برائے خواتین، یونائیٹڈ میڈیکل ڈینٹل کالج کراچی، سلیمان روشن میڈیکل کالج ٹنڈو آدم، جناح میڈیکل ڈینٹل کالج کراچی اور ضیاء الدین میڈیکل کالج شامل ہیں
جبکہ بی ڈی ایس کے لیےبقائی میڈیکل یونیورسٹی، التمش انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن، فاطمہ جناح ڈینٹل کالج، بھٹائی میڈیکل اور ڈینٹل کالج میر پور خاص، ہمدرد یونیورسٹی، اسریٰ یونیورسٹی، جناح میڈیکل ڈینٹل کالج لیاقت کالج آف میڈیکل اینڈ ڈینسٹری، محمد میڈیکل کالج میر پور خاص، سر سید کالج اوف ڈینٹل سائنسز برائے خواتین آف ضیاء الدین ڈینٹل کالج، ضیاء الدین یونیورسٹی شامل تھے
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے کے ضمنی /خصوصی امتحانات کیلئےامتحانی فارم جمع کروانےکی تاریخوں میں توسیع کردی۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی ہدایت کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے ضمنی /خصوصی امتحانات کیلئےتمام گروپس بشمول امپروومنٹ آف ڈویژن/گریڈ، بینیفٹ کیسز، ایڈیشنل سبجیکٹس، اسپیشل چانس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے طلبہ و طالبات اب اپنے امتحانی فارم بروز پیر 7 فروری 2022ء تک بورڈ آفس میں جمع کرواسکتے ہیں۔
طلبہ امتحانی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں
تمام طلبہ کو ہدایات دی جاتی ہیں کہ امتحانی فارم جمع کروانے کیلئے بورڈآفس میں کسی غیرمتعلقہ شخص سے ہرگز رابطہ نہ کریں