Reporter SS
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےتمام گروپس کے گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی ہدایت پر سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے تمام گروپس کے فریش اور دوبارہ حصہ اول کے امتحانات دینے کے خواہشمند امیدواروں کیلئے امتحانی فارمز جمع کروانے کیلئے بروز منگل یکم فروری 2022 ء سے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ گورنمنٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس،ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء میں شرکت کے اہل ایسے ریگولر (فریش) امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز منگل یکم فروری سے بروز پیر 28 فروری 2022ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں۔
سالانہ امتحانات برائے 2022ء میں شرکت کے اہل ایسے ریگولر امیدوار جوپہلے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے امتحانات میں شریک ہوچکے ہیں لیکن دوبارہ حصہ اول کے امتحانات دینا چاہتے ہیں اپنے امتحانی فارم بروز منگل یکم فروری سے بروز پیر 14 فروری 2022ء تک 2100 روپے نارمل فیس کے ساتھ اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں۔
پرائیویٹ کالجز اور ہائیر سیکنڈری اسکولز یہ امتحانی فارم اور فیسوں کے پے آرڈرز بروز جمعرات 17 فروری 2022ء کو بورڈ آفس کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔ایسے امیدوار جو مقررہ تاریخوں میں امتحانی فارم جمع نہ کرواسکیں وہ بروز بدھ 16فروری سے 23فروری تک 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ جبکہ بروز جمعرات 24فروری سے 3مارچ تک 1000روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں۔
سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو امتحانی فارمز کی مکمل فہرست کی دو کاپیاں بھی تعلیمی اداروں کے سربراہ کے دستخط کے ساتھ جمع کروانا ہوں گی۔ امتحانی فارمز اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it. سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے طلباء کے وسیع تر مفاد میں انٹرمیڈیٹ کے ضمنی /خصوصی امتحانات کیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں میں ایک بار پھر توسیع کا اعلان کردیا ہے۔
انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس، ہوم اکنامکس بشمول امپروومنٹ آف ڈویژن/گریڈ، بینیفٹ کیسز، ایڈیشنل سبجیکٹس، اسپیشل چانس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے طلبہ و طالبات اب اپنے امتحانی فارم بروز بدھ 2 فروری 2022ء تک بورڈ آفس میں جمع کرواسکتے ہیں۔
چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا ہےایسے تمام طلباء جو کسی ایک مضمون یا دو مضامین میں حصہ اول کا امتحان دیں گے ان کیلئے حصہ دوم کے اسی مضمون یا مضامین کا امتحان دینا ضروری ہوگا۔ طلبہ امتحانی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےانٹرمیڈیٹ سال اول سائنس جنرل اور آرٹس ریگولر گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے اسکروٹنی فارم جمع کرانے کااعلان کردیا۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے مطابق انٹرمیڈیٹ سال اول سائنس جنرل اور آرٹس ریگولر گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے اسکروٹنی فارم 31جنوری سے 28فروری 2022 ء تک وصول کیے جائیں گے۔
تاریخ گزرنے کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔
وزارت تعلیم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے انٹرویوز روکنے کی ہدایت کردی ہے۔
اس سلسلے میں ایڈیشنل سکریٹری وزارت تعلیم و تربیت محی الدین وانی نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کو باقاعدہ مراسلہ بھیج دیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ازسر نو تشکیل شدہ سلیکشن بورڈ میں دو وفاقی سیکریٹریوں کی نامزدگی مینجمنٹ پوزیشن سکیلز پالیسی، 2020 کے مطابق نہیں ہے۔
مراسلے کے مطابق اس طرح کی سینئر سطح کی نامزدگی صرف ’افسروں کی مجاز اتھارٹی‘ یعنی وزیر اعظم کی پیشگی منظوری سے کی جا سکتی ہے۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی منظوری کو رولز آف بزنس، 1973 کے مطابق طلب کیا جانا چاہیے۔
مراسلے کے مطابق مذکورہ قانونی مسائل کو فوری طور پر کمیشن کے نوٹس میں لانے کی ضرورت ہے،لہذا وزارت نوٹیفکیشن کو فوری طور پر منسوخ کرنے پر زور دیتی ہے۔
کراچی: ڈیرن سیمی نے پشاور زلمی کے فائنل میں پہنچنے کی پیش گوئی کردی۔
ڈیرن سیمی نے فی الحال مصروفیات کے سبب پی ایس ایل سیون میں پشاور زلمی کو جوائن نہیں کیا، کرکٹر شعیب ملک نے اسلام آباد یونائٹیڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ پرلکھا کہ ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، ابھی لیگ کا آغاز ہوا ہے، پرفارمنس میں جلد بہتری آجائےگی۔
اس ایک ٹوئٹ پر ڈیرن سمی نے پہلی بار پی ایس ایل سیون کے حوالے سے اپنے پیغام میں شعیب ملک کا حوصلہ بڑھاتے ہوئےلکھا ہے کہ پریشان بالکل نہں ہونا، پشاور زلمی فائنل میں ہوگی۔
پشاور : پشاور میں کورونا کے بڑھتےہوئے کیسز کے پیشِ نظرمزید4 اسکولزاور ایک ہاسٹل بند کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میؓ 4 اسکولز اور ایک گرلز ہاسٹل بند کردیا گیا ہے بند کئے جانے والے اسکولوں میں یونیوسٹی ٹائون ،وڈپگہ،حیات آباداور ورسک روڈکے اسکولزشامل ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بینیظر گرلز ہاسٹل بھی ایک ہفتے کے لئے بند کردیا گیا
کورونا کےباعث پشاور میں بند کئے گئے اسکولوں کی تعداد 20سے زائد ہوگئی
دبئی: پاکستانی بالر شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی کرکٹرز آف دی ایئر کے ایوارڈ اپنے نام کرلیا
شاہین شاہ آفریدی
شاہین شاہ آفریدی کو بھی آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ مل گیا ۔ وہ سرگارفیلڈ سوبرز ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئےہیں۔ انہوں نے 36 میچوں میں 78 شکار کیے، ان کی بہترین انفرادی بولنگ 51 رنز کے بدلے 6 وکٹ تھیں۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاہین شاہ آفریدی نے شاندار پرفارمنس دکھائی، بالخصوص بھارت کے خلاف میچ میں ان کی بولنگ یادگار رہی۔
اس حوالے سے آئی سی سی نے اپنے ٹویٹ میں شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سال 2021ء کا ’’اَن اسٹویبل‘‘ کرکٹر قرار دیا۔
دبئی: پاکستانی کرکٹرز بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی کرکٹرز آف دی ایئر کے ایوارڈز جیت کر وطن کا نام روشن کردیا
ساتھ ہی شاہین شاہ آفریدی سرگارفیلڈ سوبرز ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی جیت لیا۔ اس ایوارڈ کے لیے شکیب الحسن، جنیمن مالان اور پال اسٹرلنگ بھی نامزد ہوئے تھے، بابر اعظم نے گزشتہ سال 6 میچز میں 67.50 کی اوسط سے405 رنز بنائے، دو سنچریز بھی شامل تھیں
کراچی: وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ کاعالمی یوم تعلیم کےموقع پر پیغام جاری کردیا۔
عالمی یوم تعلیم کے موقع پر وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے پیغام دیتےہوئے کہاہے کہ دنیا کی تمام اقوام کے لیے یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ آج کا دن اقوام متحدہ کی طرف سے دنیا بھر میں عالمی یوم تعلیم کے طور پر منایا جا رہا ہےسندھ میں تعلیمی معیار پہلے سے بہتر ہو رہا ہے ہزاروں اساتذہ میرٹ پر بھرتی کیے گئے ہیں
انہوں نے مزید کہاکہ کریکیولم کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے اور اس کے سینکڑوں خستہ حال اسکولوں کی ترقیاتی اسکیمیں جاری ہیںں. اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد شعبہ تعلیم صوبائی سبجیکٹ ہے لیکن اس کے باوجود وفاقی حکومت کی طرف سے نصابی مارشل لا جیسے حکم نامے جاری کیے جاتے ہیں جوکہ صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں رکاوٹیں ڈالنے کا سبب بنتا ہے. وفاق کو یہ سمجھنا چاہیے کہ صوبوں کی ترقی ہی دراصل وفاق کی ترقی ہے.
آج کا دن ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ ہم بحیثیت قوم بہت باصلاحیت ہیں اور دنیا کی ترقی میں مزید اپنا حصہ ڈالنے کے حامل ہیں. ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاقی حکومت تعلیم کے معاملے کو سیاست کی نظر نہ کرے. ہم سب کو ملکر پاکستان کو شعبہ تعلیم میں آگے لیکر چلنا ہے اور تبھی ہم ایس ڈی جیز کو حاصل کر پائیں گے.
ہم سب کو ملکر پاکستان کو شعبہ تعلیم میں آگے لیکر چلنا ہے اور تبھی ہم ایس ڈی جیز کو حاصل کر پائیں گے
اہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 کے افتتاحی میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے۔ کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے بعد تماشائیوں کی تعداد 25 فیصد کردی گئی تھی۔
این سی او سی نے پہلے 100فیصد تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی اجازت دی تھی تاہم کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ کے بعد تماشائیوں کی تعداد 25 فیصد کر دی گئی تھی۔
نئی پالیسی کے تحت گنجائش کے مطابق تمام ٹکٹ فروخت ہونے کے بعد ویب سائیٹ نے افتتاحی میچ کی ونڈو بند کردی ہے۔ باقی میچز کیلیے ٹکٹ دستیاب ہیں۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7کا آغاز27 جنوری سے ہوگا۔ افتتاحی روزکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئین ملتان سلطانز اورکراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔