Reporter SS
لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے لئے افغان آل رائونڈرراشد خان لاہور قلندرز کا حصہ رہیں گے۔
اس حوالےسےلاہور قلندرز کے سی سی او منصور رانا نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان کے سپر سٹار راشد خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 7 کے پورے سیزن کے لیے دستیاب ہوں گے
راشد گزشتہ دو سیزن سے لاہور قلندرز کا حصہ رہے ہیں اور فرنچائز کے لیے سب سے اہم کھلاڑیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ ان کی آل راؤنڈ صلاحیت کو کرکٹ میں بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور آنے والے ٹورنامنٹ میں ٹیم میں ان کی شراکت بہت زیادہ ہوگی۔
منصور رانا نے مزید انکشاف کیا کہ پی ایس ایل انتظامیہ نے آئندہ لیگ میں حصہ لینے کے لیے جنوبی افریقی سپر اسٹارز کوئنٹن ڈی کاک، ڈیوڈ ملر، تبریز شمسی اور رسی وین ڈیر ڈوسن سے رابطہ کیا ہے۔
قبل ازیں جنوبی افریقی کھلاڑی اپنے ملک میں مزانسی سپر لیگ کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے تھے۔ اس کے بعد سے ملک میں COVID-19 کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے لیگ کو ملتوی کر دیا گیا ہے اور اب جنوبی افریقہ کے کھلاڑی لیگ میں حصہ لینے کے لیے دستیاب ہیں
اس سے قبل، پی ایس ایل انتظامیہ نے انکشاف کیا تھا کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں ایک منی ڈرافٹ ہوگا جس میں فرنچائزز کو اپنی ٹیم کے لیے دو اضافی کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا موقع ملے گا۔ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ کون سے غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل 2022 کے منی ڈرافٹ میں شامل ہوں گے لیکن کچھ بڑے ناموں کے دستیاب ہونے کی امید ہے۔
پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا اور فائنل 27 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو پشاورزلمی کا صدرمقرر کردیاگیا۔
انضمام الحق گزشتہ سیزن میں پشاور زلمی کے ساتھ بطور مینٹور منسلک تھے جنہیں اب فرنچائز کا صدر بنادیا گیا ہے جس کی تصدیق زلمی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی کی گئی ہے
جاوید آفریدی نے سابق کرکٹر کو زلمی فیملی میں ایک بار پھر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ انضمام الحق لیجنڈ ہیں اور ان کی شمولیت سے زلمی کرکٹرز کو بھرپور فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ خصوصاً زلمی کے نوجوان کرکٹرز کو انضمام الحق سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
پاکستان سپرلیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے فرنچائز پشاورزلمی نے نئی کٹ متعارف کروادی۔
پشاور زلمی نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کی جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں نے نئی کٹ زیب تن کر رکھی ہے
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ انتظار ختم ہو گیا کیونکہ فرنچائز نے 27 جنوری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے لیے نئی کِٹ کی نقاب کشائی کردی ہے۔
ویڈیو میں آل راؤنڈر شعیب ملک سمیت حیدر علی، حسین طلعت، کامران اکمل، عثمان قادر اور وہاب ریاض کو دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، ایونٹ کا پہلا میچ کراچی کنگز اور پی ایس ایل 6 کی چیمپئن ٹیم ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
جامعہ کراچی نے ڈونرز نشستوں پر داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی۔
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ڈونرز نشستوں پر داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 07 جنوری 2022 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں
واضح رہے کہ داخلہ ٹیسٹ والے شعبہ جات کا انتخاب صرف وہ ہی طلبہ کرسکتے ہیں جو ان شعبہ جات کے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرچکے ہیں۔
ڈونرز نشستوں پر داخلوں کے لئے پے آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی فارم کی فوٹو کاپی کے ساتھ 07 جنوری2022 ء تک صبح 10:00 تاشام4:00 بجے تک جمنازیم ہال جامعہ کراچی میں واقع داخلہ کمیٹی کے کاؤنٹر پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
جامعہ کراچی کے شعبہ سندھی کی گولڈن جوبلی تقریب کے موقع پر دو روزہ ادبی کانفرنس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔
افتتاحی تقریب کے مہمان ِ خصوصی صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد اسماعیل راہونےخطاب کرتے ہوئےکہاکہ مجھے خوشی ہے کہ ہم آج شعبہ سندھی جامعہ کراچی کی گولڈن جوبلی منارہے ہیں جس میں پر شعبہ سندھی کے اساتذہ اور طلبہ کو مبارکباد پیش کرتاہوں،شعبہ سندھی کی ادبی اور تحقیقی سرگرمیاں لائق تحسین ہیں انہوں نے مزیدکہابدقسمتی سے آج بھی یہ سمجھاجاتا ہے کہ شاید کسی ایک زبان کی ترقی سے دوسری زبان کی تنزلی ہوجاتی ہے اور یہ صرف زبانوں تک ہی محدود نہیں بلکہ صوبائی خودمختاری کو بھی پاکستان اور مرکزی حکومت کے اختیار ات میں کمزوری سمجھاجاتاہے
اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ ۔سندھ کی زمین عظیم صوفیاء کرام کی سرزمین ہے جنہوں نے ہمیشہ امن ومحبت کا درس دیاہے۔کسی بھی معاشرے میں زبان کا انتہائی اہم کردار ہوتاہے جو آپ کو ایک دوسرے سے جوڑنے اور ثقافت سے روشناس کراتی ہیں۔ہم نے سندھی زبان کو لازمی مضمون تو کردیا ہے لیکن ایسا کلچر مرتب نہیں کیا کہ جس کی وجہ سے وہ سندھی زبان سیکھیں۔شعبہ سندھی نے بڑے بڑے نام پیداکئے جو نہ صرف شعبہ سندھی جامعہ کراچی بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا بھی نام روشن کررہے ہیں۔
سیکریٹری ثقافت ونوادرات رحیم اے سومرو نے کہا کہ سندھی ادب کی انتہائی اہمیت وافادیت ہے اس حوالے سے آگاہی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
ڈائریکٹر شاہ عبداللطیف بھٹائی چیئر جامعہ کراچی پروفیسر سلیم میمن نے شعبہ سندھی کے قیام سے لے کر اب تک کا مختصر جائزہ پیش کرتے ہوئے شعبہ سندھی کے زیر اہتمام ہونے والی تحقیقی وتدریسی سرگرمیوں اور اب تک ہونے والے سیمینارز،کانفرنسز،توسیعی لیکچرز اور مشاعروں کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔
چیئر پرسن شعبہ سندھی جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹرناہید پروین نے شعبہ سندھی میں ہونے والی تدریسی وتحقیقی سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور شعبہ ہذا کی جانب سے اب تک کرائے جانے والے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی تعدادکے حوالے سےبتایا۔رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر نصرت ادریس نے پہلے سیشن کے اختتام پر کلمات تشکر اداکئے۔
لاہور: پنجاب بھر میں موسم سرماکی تعطیلات اختتام کو پہنچ گئی۔
مائیکر و بلاگنگ ٹوئیٹر پر وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نےٹوئیٹ میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان کردیا ہے
ان کاکہنا ہے کہ پنجاب بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں میں 24 دسمبر سے جاری موسمِ سرما کی تعطیلات آج ختم ہوجائیں گی جس کے بعد کل تمام اسکولز معمول کے مطابق کھول دیئے جائیں گے۔ ہم اپنے طلباء اور اساتذہ کو اسکول میں واپس خوش آمدید کہتے ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی ہے کہ براہ کرم حکومت کی طرف سےجاری کردہ کووڈ ایس اوپیز پر عمل کریں
کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں حالیہ کوروناکی پانچویں لہرسے متعلق سخت پابندیوں کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کل اجلاس ہوگا جس میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کےبڑھتے ہوئے کیسز سے نمٹنے کےلئے اہم فیصلہ کئے جائیں گے۔
عالمی وبا کورونا سے بچائو کے لئے سندھ بھر میں کاروباری اوقات کارصبح 6 سے شام 5 بجے کرنےاور جمعہ ہفتہ اتوار مکمل کاروبار بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے
جبکہ تعلیمی اداروں کے حوالے سےسندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکولز میں پہلی تا پانچویں جماعت تک ہفتے میں دو دن ، چھٹی سے آٹھویں جماعت تک ہفتے میں 3 دن ، نویں تا بارہویں جماعت کی کلاسز پیر سے جمعہ پانچ دن تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنےکی تجاویزدی گئیں ہیں
تمام تعلیمی اداروں کے ٹیچرز، اسٹاف اور طلبہ کے ویکسینیشن کارڈز چیکنگ کی ذمہ داری اسسٹنٹ کمشنرز کو دیئے جانے کےامکانات ہیں
حتمی فیصلہ کل صبح 11 بجے وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں ہوگا
کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ برائے میڈیکل ایجوکیشن کے تحت سرٹیفکیٹ ان ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن (سی ایچ پی ای) کے نئے بیجز کا آغازہوگیا
، ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن میں 6 ماہ پر مبنی سرٹیفکیٹ پروگرام فیکلٹی ارکان کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں انکی ٹیچنگ اور اسسمنٹ اسکلز کو نکھارنے کی کوشش کی جائیگی
اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول نے کہاکہ سی ایچ پی ای سے سرٹیفکیٹ پروگرام مکمل کرنے والے شرکاء تعلیمی معیار کی بہتری میں کردار ادا کرسکتے ہیں
اس موقع پر آئی ایم ای کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر سیدہ کوثر علی نےنئے بیجز میں شمولیت اختیار کرنیوالے افراد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن 2022 کے سرٹیفکیٹ کورس میں داخلے پرآپ سب کو مبارکباد دیتی ہوں ،جےایس ایم یو کے تحت سی ایچ پی ای پروگرام کا مقصد صحت سے متعلق اداروں میں تدریس اور تشخیص کے طریقوں اور عمل کو بہتر بنانا ہے،
انہوںنے مزید کہا کہ سرٹیفکیٹ پروگرام کو 3 ماڈیولز میں تقسیم کیا گیا ہے، شرکاء کو ماڈیول 1، 2 اور 3 کے دوران چھ روزہ سیشن میں شرکت کے لیے مدعو کیا جائے گا، ہر ماڈیول ورکشاپس کے علاوہ اسائنمنٹس پر مشتمل ہوگا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر سی ایچ پی ای ڈاکٹر شعور سرفراز احمد نے شرکاء کو پروگرام کے چیدہ چیدہ نکات سے آگاہ کیااور بتایاکہ اس پروگرام کے دوران مختلف شعبہ جات کے ماہرین ایک دوسرے کے تجربات سے بھی مستفید ہوسکتے ہیں
اس پروگرام میں کل 49 امیدوار شریک ہورہے ہیں ، 25اور 24 افراد پر مشتمل 2 گروپس تشکیل دیے گئے ہیں جو بائیو کیمسٹری، اناٹومی،پبلک ہیلتھ، پیتھولوجی، فزیولوجی، فارماکولوجی،کلینکل سائیکولوجی، میڈیسن،سرجری اور ڈنٹسٹری سے وابستہ ہیں
جامعہ کراچی نےبی کام سال اول کے نتائج کااعلان کردیا۔
جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام سال اول ریگولر وپرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔
نتائج کے مطابق بی کام ریگولر کے امتحانات میںکامیابی کا تناسب 31.01 فیصدرہا۔
جبکہ بی کام پرائیوٹ کے امتحانات میںکامیابی کا تناسب 18.82 فیصدرہا۔
کراچی: جامعہ کراچی نےمالی مشکلات سےدوچار طلبا وطالبات کوفیس کی رقم حاصل کرنےکی ہدایت جاری کردی۔
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ایسے طلباوطالبات جو محض مالی مشکلات کی وجہ سے داخلہ فیس دینے سے قاصر ہیں وہ 04 تا07 جنوری 2022 ء تک صبح10:00 تادوپہر3:00بجے تک جمنازیم ہال جامعہ کراچی میں واقع اسٹوڈنٹس ایڈمیشن فنڈکے کاؤنٹرسے فارم حاصل کرکے جمع کراسکتے ہیں۔
طلبا اپنےفارم کے ساتھ والد/ سربراہ کے ذرائع آمد ن کے سرٹیفیکٹ، دیگر متعلقہ دستاویزات، طالبعلم،والد/ سرپرست کی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی،ب فارم کی فوٹوکاپی اور گذشتہ ماہ کے یوٹیلیٹی بلز جس میں بجلی،گیس،پانی، ٹیلی فون ودیگر شامل ہیں۔
ڈاکٹر صائمہ اختر نے کہا کہ شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالد محمود عراقی کی خصوصی ہدایت ہے کہ حصول علم کے خواہشمند طلباوطالبات کا محض مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیمی سال ضائع نہیں ہونا چاہیئے اور مذکورہ فنڈ کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
کرونا وائر س کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسٹوڈنٹس ایڈمیشن فنڈ میں پچاس فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت ایسے طلباوطالبات جو محض مالی مشکلات کی وجہ سے داخلہ فیس دینے سے قاصر ہیں ان کی داخلہ فیس مذکورہ فنڈ سے فراہم کی جائے گی۔