Reporter SS
کلکتہ: بھارتی کرکٹ کنڑول بورڈ کے صدرسارو گنگولی کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے کرکٹ کنڑول بورڈ کے صدر اوربھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ساروگنگولی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
سارو گنگولی کوکولکتہ کے مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سارو گنگولی میں کورونا کی معمولی علامات پائی گئی ہیں۔ رواں سال جنوری میں سارو گنگولی کودل کا دورہ پڑا تھا اوران کی اینجیوپلاسٹی ہوئی تھی۔
دبئی : کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کا ستارہ جگمگانے لگا
انڈر19 کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی نے نہ صرف افغانستان اور یواے ای بلکہ بھارت کو بھی چاروں خانے چت کردیا۔
گزشتہ روز کھیلے جانےوالےدبئی آئی سی سی اکیڈمی گروپ ’’اے‘‘ میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور گرین شرٹس نے 8وکٹوں پر 219رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔جواب میں یواے ای نے پہلی وکٹ 9 پر گنوائی3اوورز میں اتنی ہی وکٹیں گرنے کے بعد میزبان ٹیم کا سفر مشکل ہوگیااورآخری 3اوورز میں 11سے زائد کا رن ریٹ درکار تھا مگر 50اوورز میں 9وکٹ پر 198رنز بنا سکے
پاکستان نے افغانستان کے بعد روایتی حریف بھارت کو بھی زیر کیا تھا،گذشتہ روز فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے گروپ میں ٹاپ پوزیشن کے ساتھ سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا دوسرے میچ میں بھارت نے افغانستان کو 4وکٹ سے شکست دے کر 4 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنالی
انڈر 19 کرکٹ میچز کے دونوںسیمی فائنل 30دسمبرکو کھیلے جائیںگے
کراچی: ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان آنے والی کامن ویلتھ گیمز کی کوئنز بیٹن ریلے (مشعل) کا کراچی میں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی سے سفر شروع ہوگیا۔
بیٹن کی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب میمن نے خیرمقدم کیا، منعقدہ تقریب میں پی او اے کے صدر جنرل(ر ) سید عارف حسن نے ریلے ان کے حوالے کی۔
معروف کھلاڑیوں نے ریلے تھامی، ان میں اولمپیئن ارشد ندیم، طلحہ طالب اور انٹرنیشنل ریسلر انعام بٹ، خاتون کراٹے چیمپئن کلثوم ہزارہ، پیرا اولمپئین حیدر علی اوراسپیشل ایتھلیٹس بھی شامل تھے۔
اظہارِ خیال کرنے والوں میں کراچی میں برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر مارٹن ڈوسن بھی شامل تھے۔
بعدازاں کوئنز بیٹن ریلے کی نمائش ہوئی، ریلے کو یونیورسٹی کےقائد اعظم میوزیم بھی لے جایا گیا، آخر میں یونیورسٹی کے احاطے میں شجر کاری بھی کی گئی، اس موقعہ پر سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد و دیگر بھی موجود تھے۔
کراچی: جامعہ کراچی نےبی ایس،بی ایس تھرڈ ایئر میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں اورڈاکٹرآف فارمیسی، شعبہ ویژول اسٹڈیز کی داخلہ فہرست جاری کردی۔
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اخترکے مطابق تعلیمی سال 2022 ء کے لئے داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کی فہرستیں جاری کردی گئیں ہیں۔
جن پروگرامز کی داخلہ فہرستیں جاری کی گئیں ہیں ان میں ڈاکٹر آف فارمیسی،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی،بی ای، بی ایس فرسٹ ایئر،بی ایس تھرڈ ایئر اور بی ایڈ(آنرز) پروگرام شامل ہیں۔طلبہ اپنے حتمی نتائج اپنے پورٹل پر دیکھ سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں ایسے طلبہ جو جاری کردہ داخلہ فہرستوں سے مطمئن نہیں ہیں وہ 28 تا30دسمبر2021 ء تک اپنے آن لائن پورٹل سے کلیم فارم جمع کراسکتے ہیں۔
اسلام آباد: چئیرمین فیڈرل بورڈکےاجلاس میں معذورافراد، یتیموں اور قیدیوں کے لئے امتحانی فیس ختم کردی گئی۔
چئیرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم کی زیر صدارت ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس کا اہم اجلاس میں تعلیمی سال 2022 کے شیڈول اور سرگرمیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے
اجلاس میں سال 2022 میں بھی دو سالانہ امتحانات منعقد کرانے کےحوالے سے متعلقہ حکام کو برقت تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ، 2022 کے پہلے سالانہ امتحان کےلئے میٹرک کے طلبا و طالبات کے امتحانی فارمز فروری 2022 کے اوائل سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔سال 2022کےبورڈ کے نتائج میں 49.6 فیصدنمبرزآنے کی صورت میں 50فیصد نمبر ر تصور کئے جائیں گے جبکہ مارک شیٹ گم ہوجانے یا بذریعے ڈاک نہ ملنے کی صورت میں بغیر کسی فیس کے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں بیرون ممالک الحاق شدہ اداروں میں سالانہ امتحانات 2022 کمپیوٹر ائزڈ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہےاس سلسلے میں متعلقہ حکام کو بروقت تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے،
اجلاس میں ہدایت کی گئ ہے کہ بچوں کی جسمانی نشونما کےلئے کھیلوں ، ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے سال 2022 کے سالانہ کیلنڈر بناکر تمام الحاق شدہ اداروں تک پہنچائیں جائے
پشاور: وزیر تعلیم خیبرپختونخواہ شاہرام خان نےصوبےبھرکےنجی اسکولز کوخبردار کردیا
وزیر تعلیم خیبرپختونخواہ شاہرام خان کا نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ پرائیوٹ اسکولز طلبا و والدین سےٹیوشن فیس کے علاوہ کسی بھی قسم کی فیس نہیں لے سکتا۔
وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ پرائیوٹ اسکولز ماہانہ ٹیوشن فیس کے علاوہ بچوں سے داخلہ فیس، سالانہ فیس، کیپٹیشن فیس اور دیگرکسی بھی قسم کےفیس وصول نہیں کرسکتے
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیری اقدامات کیے جائیں گے
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین رمیز راجہ نےانڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں بھارت کوشکست دینےپر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
انڈر19کرکٹ ٹیم کا ٹورنامنٹ میں فاتخانہ آغاز
رمیز راجہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوانو، آپ نے اچھی کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ چیئرمین کا کہنا تھا کہ بھارت کو شکست دینے کیلئے پاکستان انڈر 19 ٹیم نے اعصاب کو قابو میں رکھا۔
انڈر19 ایشیا کپ:بھارت کوپاکستان کےہاتھوں شکست
واضح رہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں قومی ٹیم نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
دبئی: پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی انڈر19 ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی پاکستان نے ابتک اپنے کھیلے گئے دونوں میچز میں فتح اپنے نام کی،
پاکستان نے پہلے میچ میں افغانستان کو شکست دی اس کے بعد بھارت کو 2 وکٹوں سے مات دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔
قومی انڈر19 ٹیم کاآخری لیگ میچ میں مقابلہ یواے ای سے ہوگا۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم کا ابھی ایک میچ باقی ہے۔
لاہور: افغانستان کے فاسٹ باؤلر نوین الحق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن سے دستبردار ہوگئے ہیں
ذرائع کےمطابق افغان فاسٹ بائولر نوین الحق نے ذاتی وجوہات کے باعث پی ایس ایل سے دستبرداری اختیار کی۔
انہوں نے کہا افسوس ہے کہ پی ایس ایل نہیں کھیل سکوں گا، امید ہے مستقبل میں پھر سے پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنوں گا۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کےلیے نوین الحق کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلور کیٹیگری میں منتخب کیاتھا۔
اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد نےسالانہ امتحانات برائے 2021 کے انعقاد کاعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے سمسٹر خزاں 2021ء میں پیش کئے گئے فیس ٹو فیس)بی ایس/ایم ایس سی/ایم فل اور پی ایچ ڈی(پروگرامز کے فائنل امتحانات 6جنوری سے یونیورسٹی کے مین کیمپس میں منعقد ہوں گے۔امتحانات میں شرکت کے لئے طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپس ارسال کی جارہی ہیںجبکہ رول نمبر سلپس اورڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور طلبہ کے پورٹل پربھی فراہم کی جارہی ہیں۔
کنٹرولر امتحانات نے طلبہ کو امتحانات کے بارے میں مزید تفصیلات کے لئے اپنے متعلقہ شعبہ جات سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں سمسٹر بہار 2022ء کے پہلے مرحلے کے داخلے 15جنوری سے شروع ہوں گے ۔ اس مرحلے میں میٹرک اور ایف اے کے علاوہ بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی فیس ٹو فیس پروگرامز شامل ہوں گے ۔