ھفتہ, 30 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

جاپان کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ سایاکا کانڈا ہوٹل میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔

انہوں نے ڈزنی کی مشہور سیریز ‘فروزن’ میں اینا کے کردار کے لیے جاپان میں آواز دی تھی

رپورٹ کے مطابق گلوکارہ شہر ساپورو کےہوٹل میں مقیم تھیں جہاں ان کا کمرہ 22ویں منزل پر تھا، تاہم کہا جا رہا ہے کہ وہ چھ منزلوں تک گریں جن سے ان کی موت واقع ہوئی۔

15 سال سے کام کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کی اچانک موت سے کئی سوالات اٹھ کھڑے ہوئےہیں، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز شروع کر دیا ہے ۔

اداکارہ کو ہفتے کے روز ساپورو کے تھیٹر میں میوزیکل “مائی فیئر لیڈی” میں مرکزی کردار ادا کرنا تھا لیکن وہ دن کے وقت پرفارمنس کے لیے نہیں آئیں۔ پروڈکشن کمپنی نے بتایا کہ وہ جمعہ کو ریہرسل میں موجود تھیں۔واضح رہے

35 سالہ سایاکا کانڈا جاپان کے سینئر اداکار ماساکی کانڈا کی بیٹی تھیں۔

دبئی: پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو پچھاڑ دیا۔

دبئی میں کھیلے جا رہےانڈر19ایشیا کپ گروپ اے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔


پاکستان کے نوجوان بولرز پہلے اوورزسے ہی افغان بلے بازوں پر حاوی رہے اور صرف 12 رنز پر آدھی افغان ٹیم کو پولین بھیج دیا اور پھر پوری افغان ٹیم 24 ویں اوور میں 52 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں فاتخانہ آغاز کیا ہے۔

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے اسپیشل ٹیکنالوجی زون، ٹیکنا پولس کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعظم خان کاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ اور ہائر ایجوکیشن کے وزیر کو منصوبے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ آئی ٹی کے انقلاب سے ہم تیزی سے آگے بڑھ سکتے ہیں،

ٹیک کمپنیاں دنیا کا مستقبل ہیں، ہماری 22 کروڑ کی آبادی میں 60فیصد نوجوان ہیں اور آئی ٹی کی برآمدات 2 ارب ڈالر ہیں۔

کاروبار میں آسانی کیلئے رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے، برآمدات میں اضافہ کیے بغیر ملک میں خوشحالی نہیں آسکتی، مہنگی درآمدی اشیا کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہے، ڈالر اوپر جائے تو قرض بڑھ جاتاہے اور حکومت کوادائیگی کرنی ہوتی ہے، ہم تھوڑا سا معاشی طور پر سنبھل جاتے ہیں پھر ڈالراوپر جاتاہے۔

عمران خان نے کہا کہ ڈالرز کی کمی کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے، روزگار کی فراہمی اور برآمدات میں اضافہ دو بڑے مسائل ہیں، ماضی میں برآمدات پر توجہ نہیں دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین نے 40سال میں 70کروڑ افراد کو غربت سے نکالا اور منصوبہ بندی سے کرپشن پر قابو پایا، کرپشن کی وجہ سے ملکی دولت باہر منتقل ہو رہی ہے، کرپشن سے ملکی جڑوں کو نقصان پہنچتا ہے اور معاشی کمزوریاں پیداہوتی ہیں۔

ویب ڈیسک : دنیا کا پہلا ایس ایم ایس ایک لاکھ 7 ہزار یورو میں نیلام ہو گیا۔

دنیا کے پہلے ٹیکسٹ میسج کو برطانوی ٹیلی کام کمپنی نے نیلامی کیلئے پیش کیا تھا ، کمپنی کے مطابق حاصل ہونے والی رقم کو اقوام متحدہ کےپناہ گزینوں کی ایجنسی کو دیں گے ۔

واضح رہے کہ دنیا کا پہلا ایس ایم ایس پروگرام نیل پاپ ورتھ نے 3 دسمبر 1992 کو اپنے کمپیوٹر سے برطانیہ میں ایک کمپنی مینجر کو بھیجا تھا جس مں میری کرسمس لکھا تھا ۔

اسلام آباد: وفاقی تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے مطالبات منظور نہ ہونے پر ایک بار پھر احتجاج شروع کردیاہے۔

آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف اساتذہ کلاسز کا بائیکاٹ کرکے نیشنل پریس کلب کے باہر جمع ہوئے

اساتذہ کی بہت بڑی تعداد ڈی چوک بھی پہنچ گئی۔ انہوں نے سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ اس موقع پر اساتذہ نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین بیرئر اور خاردار تاریں ہٹاکر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھی پہنچ گئے۔

احتجاج کی وجہ سے تمام ایف جی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو گئیں۔ چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی فضل مولیٰ نے کہا کہ جب تک آرڈیننس کی شق 166 ختم نہیں ہوتی احتجاج جاری رہے گا۔

لاہور: ٹیسٹ کرکٹرعابدعلی کےدل کی شریان میں دوسراسٹنٹ بھی ڈال دیا گیا ہے ۔

ہسپتال ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ عابد علی کو دوماہ کےلیے مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے ، جس کے بعد وہ معمول کی کرکٹ کھیل سکتے ہیں، ان کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر بتائی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ عابد علی کوقائداعظم ٹرافی میں میچ کے دوران سینے کی تکلیف پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اوررپورٹ میں ان کی دو شریانوں میں رکاوٹ سامنے آئی تھی۔

جس کے بعد عابد علی کے دل کی شریان کی رکاوٹ کھول کر سٹنٹ ڈالا گیا تھا تاہم ہسپتال ذرائع کے مطابق اب دوسرا سٹنٹ بھی ڈال دیا گیا ہے۔

خیرپور: شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں احتجاج کرنے والےطلبا نے اعلیٰ حکام سے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق رانی پور قومی شاہراہ پر سات سے زائد ملزمان نے اسلحہ کے زور پر بس کو روکا اور طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی، اس دوران طلبا نے مزاحمت کی تو انہیں بھی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرڈالا، جس کے نتیجے میں سات طلبہ زخمی ہوگئے ہیں۔

طلبہ کے اغوا اور ساتھیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع پر یونیورسٹی طلبا شدید مشتعل ہوگئے اور انہوں نے رانی پور کے مقام پر قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا، احتجاجی طلبہ کا موقف ہے کہ فوری طور پر واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور انہیں سزا دی جائےملزمان گرفتار نہ ہونےتک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم صفدر وسان یونیورسٹی کا ہی طالب علم ہے، جس نے اپنے بیرونی ساتھیوں کے ساتھ مل کر بس کو روکا اور طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی، واقعے میں زخمی طلبا کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےگیارہویں جماعت کے تمام گروپس کے انرولمنٹ فارم جمع کروانے کااعلان کردیا۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کےمطابق انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس، کامرس، آرٹس، ہوم اکنامکس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن و میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل امیدواروں کیلئے انرولمنٹ فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

گورنمنٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلباء اپنے انرولمنٹ فارم بروز منگل 4 جنوری 2022ء سے بروز جمعہ 18 فروری 2022ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یہ فارم 21فروری سے 25فروری 2022ء تک جمع کروادیں۔

یاد رہے کہ حکومتِ سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام گورنمنٹ کالجز اور ہائرسیکنڈری اسکولوں کے طلباء کی انرولمنٹ فیس معاف کردی گئی ہے، لہٰذا گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے طلباء بغیر کسی فیس کے انرولمنٹ فارمز اپنے کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔

اسی طرح پرائیویٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل امیدواراپنے انرولمنٹ فارم مبلغ 1100 روپے فیس کے ساتھ بروزمنگل 4 جنوری سے بروز پیر 24 جنوری 2022ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ تعلیمی ادارے اپنے انرولمنٹ فارمز انرولمنٹ سیکشن (کمرہ نمبر 53) سے تصدیق کے بعد بمع فیسوں کے پے آرڈرز 27جنوری اور 28جنوری 2022ء کو اکاؤنٹس سیکشن (کمرہ نمبر 4) میں جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔

تعلیمی ادارے اور طلباء انرولمنٹ فارم اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔نامکمل انرولمنٹ فارمز مسترد کردیئے جائیں گے۔

کراچی: علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی پہلی گریجویشن تقریب کل صبح 9بجے پارکنگ گراؤنڈ میں منعقد ہوگی ۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سندھ کے صوبائی وزیرِ تعلیم سردار علی ہوں گے جبکہ مہمانِ اعزازی سندھ کے سابق گورنر لیفٹینٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر ہوں گے۔

کراچی: کل سال کی طویل ترین رات تھی جس کا دورانیہ 13 گھنٹے 23 منٹ تک رہا ۔

طویل ترین رات کے اس مظہر کو ونٹر سولسٹس کہا جاتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 21 اور 22 دسمبر کی درمیانی شب طویل ترین رات تھی21 اور 22 دسمبر کی درمیانی شب کا دورانیہ 13 گھنٹے اور 23 منٹ رہاجبکہ سورج 7 بجکر 11 منٹ پر طلوع ہوا

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ دن سال کا سب سے چھوٹا دن رہا،غروب آفتاب 5 بجکر 48 منٹ پر ہوا، 21 دسمبر کو دن کا دورانیہ 10گھنٹے اور 37 منٹ کا تھا۔

واضح رہے اس طرح کا مظہر سال میں دومرتبہ ہوتا ہے۔ ان دوکیفیات کو ونٹر اور سمر سولٹس کہا جاتا ہے۔ تاہم ونٹر سولسٹس کے بعد سے دن بڑھے ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور ہم بہار پھر موسمِ گرما کی جانب بڑھتے ہیں۔

اس کیفیت میں زمین سورج کے گرد چکر لگاتے ہوئے ایک ایسے مقام پر پہنچ جاتی ہے جہاں قطبِ جنوبی (ساؤتھ پول) کا سورج کی جانب جھکاؤ اپنی بلند ترین سطح پر ہوتا ہے۔ جسکا مطلب یہ ہے کہ جنوبی نصف کرے میں روشنی زیادہ پڑتی ہے اور موسمِ گرما کا آغاز ہوتا ہے جبکہ نصف شمالی کرے پر روشنی کم پڑتی ہے اور رات کا طویل دورانیہ ہوتا ہے۔