ھفتہ, 30 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نےبورڈسےالحاق شدہ کالجوں اور ہائرسیکنڈری اسکولوں کوہدایت کی ہےکہ وہ سالانہ امتحانات برائے 2021 کے عملی امتحانات (پریکٹیکل) کی کاپیاں اور نتائج بروز پیر 11 اکتوبر تک بورڈ آفس کے کمرہ نمبر 40 پریکٹیکل سیکشن میں جمع کروادیں۔

انٹربورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ انٹربورڈسے الحاق شدہ تمام تعلیمی ادارے انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم ( فریش اور ناکام امیدوار)کے سالانہ امتحانات برائے 2021 کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ ،سائنس ، جنرل، آرٹس وریگولرگروپس بشمول امپروومنٹ آف ڈویژن بارہ پرچے ، شارٹ سبجیکٹ ، اسپیشل چانس اور 2020 کےامتحانی نتائج سے غیرمطمئن طلبہ وطالبات کے عملی امتحانات کی کاپیاں اور نتائج بروزپیر11اکتوبرتک انٹر بورڈآفس کےکمرہ نمبر 40پریکٹیکل سیکشن میں جمع کرادیں بصورت دیگران تعلیمی اداروں کےغیر حاضرسمجھا جائےگا

اسلام آباد: وفاقی اردو یونیورسٹی کے ملازمین نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے باہر مظاہرہ کیا۔

احتجاج کرنے والے ملازمین کاکہنا ہے کہ جامعہ اردو اسلام آبادکیمپس کامعاشی قتل بند کیاجائے،ایچ ای سی ریکرنگ گرانٹ میںاسلام آباد کیمپس کاحصہ دیا جائے۔

مظاہرین نے اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کو کراچی کیمپس سے الگ کرنےکامطالبہ بھی کیا۔

سعودی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سےطلباکےلئےبڑااعلان کردیا گیا۔

سعودی حکومت نے سفری پابندی والے ممالک کے تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد کو آنے کی اجازت دے دی۔ سعودی سی اے اے نے سفری پابندی والے ممالک کے تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد کو آنے کی اجازت دے دی۔

گاکا کے مطابق فیکلٹی ممبران اور تعلیمی شعبے سے منسلک افراد براہ راست سعودیہ آسکتے ہیں، اساتذہ اور اسکالر شپ لینے والے طلبہ کو بھی آ نے کی اجازت ہے۔ تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیتی اداروں سے وابستہ افراد کو بھی آنے کی اجازت دے دی گئی۔

سعودی سول ایوی ایشن نے ائیرلائنز (فضائی کمپنیوں) کو مراسلہ جاری کردیا جس کے مطابق تعلیم کے شعبے سے منسلک افراد اہلخانہ کے ہمراہ بھی سعودیہ کا سفر کرسکتے ہیں، مکمل ویکسی نیشن پر انہیں قرنطینہ سے بھی استثنی حاصل ہوگا، لیکن ویکسین کی ایک خوراک کے حامل افراد کو قرنطینہ کرنا لازمی ہوگا، تمام افراد کو سعودی حکومت کی بتائی ہوئی ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 10 ممالک پر سفری پابندیاں عائد ہیں جن میں بھارت ، پاکستان ، انڈونیشیا ، مصر ، ترکی ، برازیل ، ایتھوپیا ، ویت نام ، افغانستان اور لبنان شامل ہیں۔

کراچی: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر اور سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جاوید انوار اور ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد ارشد خان نے محمد سلمان اسلم کو کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (KATI) کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ کاٹی کو فروغ دینے اور تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام ذرائع اور وسائل استعمال کریں گے ۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ سلمان اسلم کورنگی انڈسٹریل ایریا کی ترقی اور معیشت میں مثبت کردار ادا کریں گے ۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ معروف بزنس مین محمد سلمان اسلم ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار تاجر ہیں جو بہترین انتظامی اور قائدانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں اورسلمان اسلم کی قیادت میں کاٹی، کاروباری برادری کی بہتر خدمت کرسکے گی ۔

کاٹی کے انتخابات میں بلامقابلہ جیتنے والے نومنتخب صدر سلمان اسلم نے کاروباری برادری کی خدمت اور کورنگی انڈسٹریل ایریا کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔

مانیٹرنگ ویب: انسٹاگرام ،واٹس ایپ اورفیس بک کی بندش نےٹیلی گرام کےصارفین میں7 کروڑ کااضافہ کردیا۔

ٹیلی گرام کے بانی پاول دروف نےایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوروزقبل فیس بک کی بندش کی وجہ سے ٹیلی گرام کے 7 کروڑ صارفین کا اضافہ ہوگیا ۔

پاول نے کہا کہ گزشتہ روز ٹیلی گرام کےصارفین میں ریکارڈ اضافہ ہوا،مجھے فخر ہے کہ ہماری ٹیم نےصارفین کے اضافے کو بہترین طریقے سے سنبھالا۔ انہوں نے کہا کہ میں دیگرپلیٹ فارمزسےآنےوالے7 کروڑصارفین کوخوش آمدید کہتا ہوں۔مانیٹرنگ فرم کے مطابق امریکا میں ٹیلی گرام ڈاؤن لوڈنگ کے56 ویں نمبرسےپانچویں نمبرپرآگیاہے۔

اس کے علاوہ ٹیلی گرام ، جو حال ہی میں 1 ارب ڈاؤن لوڈز کی فہرست میں شامل ہوا ہے ، رواں سال کے آغاز میں اس کے 50 کروڑ فعال صارفین تھے۔

واضح رہے کہ پیر کی رات فیس بک،واٹس ایپ اورانسٹاگرام کی سروسز7 گھنٹےمعطل رہی تھیں اور سروسزکی معطلی سےدنیا بھرمیں فیس بک کےاربوں صارفین متاثرہوئےتھے۔

لاہور : ہائرایجوکیشن کمیشن نےانڈرگریجویٹ کانصاب تبدیل کرکےنیاجاری کردیا۔

ملک بھر کی یونیورسٹیزاور کالجوں کے انڈرگریجویٹ طلبا نیا نصاب پڑھنے کے پاپند ہوں گی ۔

ایچ ای سی نے آرٹس اینڈ ہیومنیٹیز، نیچرل سائنسز، سوشل سائنسز کا نیا نصاب جاری کیا۔

ایسوسی ایٹ ڈگری کے طلبا 2022 سے نیا نصاب پڑھنے کے پاپند ہوں گے۔

دبئی: شاہینوں کا خوف کیویزکےاعصاب پرسوارہونےلگا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے راولپنڈی میں پہلے ون ڈے میچ سے چند گھنٹے قبل سیکیورٹی تھریٹ کو جواز بناکر دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا، جس سے پاکستانی کرکٹ کو بہت زیادہ نقصان پہنچا، اگرچہ نیوزی لینڈ کا بورڈ اپنے فیصلے پر چپ سادھے بیٹھ گیا مگرکیویز کو گرین شرٹس کی جانب سے میدان میں سخت جواب ملنے کا خوف ستانے لگا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی گروپ اے میں ہی موجود ہے جہاں پر اس کے مدمقابل سابق چیمپئنز پاکستان اور بھارت آئیں گے۔

کیویز کا پہلے 26 اکتوبر کو پاکستان سے شارجہ میں سامنا ہوگا، جس کا درجہ حرارت پہلے سے ہی بلند ہونے کی پیشگوئی کردی گئی ہے، پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کھلاڑیوں کو ہدایت کرچکے کہ وہ ورلڈ کپ میں کیویز کو عمدہ کھیل سے ان کی حرکت کا جواب دیں۔

نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ بھی اس حوالے سے محتاط تاہم معاملے کی شدت کو کم کرنے کی کوشش میں بھی مصروف ہیں، یواے ای آمد کے بعد ورچوئل میڈیا کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ ہمارے ٹور ختم کرنے کے حوالے سے ابھی تک تناؤ موجود ہے، جو کچھ پاکستان میں ہوا اس پر مجھے بھی بہت افسوس ہے۔

ان کے پلیئرز کے ساتھ ہمارے کھلاڑی بھی میگا ایونٹ کی تیاریوں کے موقع سے محروم ہوئے، ہم ماضی کو تبدیل نہیں کرسکتے، اب صرف ٹورنامنٹ کی تیاری ہی ممکن ہے، ہمارا پہلے سامنا پاکستان سے ہوگا، مجھے یقین ہے کہ ایک دلچسپ مقابلہ ہونا ہے، ویسے بھی ہمارے گرین شرٹس کے ساتھ میچز ہمیشہ ہی زبردست ہوتے ہیں، یہ بھی ان سے مختلف نہیں ہوگا۔ اسٹیڈ نے میگا ایونٹ کے میزبان وینیوز کی کنڈیشنز کے حوالے سے کہا کہ ہم اس حوالے سے کافی محتاط ہیں،آئی پی ایل میچز کو دیکھتے ہوئے حکمت عملی تیار کررہے ہیں۔

کراچی: عالمی یوم اساتذہ کے موقع پرڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن گورنمنٹ آف سندھ اورآل سندھ پرائیویٹ اسکولزوکالجز ایسوسی ایشن کی جانب سے مشترکہ طور پر تقریب منعقد کی گئی۔

منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ نےخطاب کرتےہوئے کہا ہے کہ اساتذہ زندگی کے سفر کے رہنما ہیں قابل استاد ہی ہمیں زندگی کی منازل طئے کرانے میں معاونت کرتے ہیں. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ نے کہا کہ آج کا دن بہت اہم دن ہے دنیا کو روشنیاں دینے والے اساتذہ ہی ہیں. دنیا کی تمام رونقیں و رعنائیاں اساتذہ کے دم سے ہی ہیں وزیر تعلیم نے اپنی تقریر کی شروعات اس شعر سے کی کہ: جن کے

کردار سے آتی ہے صداقت
انکی تقریر سے پتھر بھی پگھل جاتی ہے

انہوں نے کہا کہ آج استاد کی تعظیم کا دن ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ہمیں یہ بھی طئے کرنے کا دن ہے کہ ہمیں اپنے معاشرے کو کیا دینا ہے ہمیں خوداحتسابی بھی کرنی چاہیے.

اس موقع پر سندھ صوبے میں مختلف پرائیویٹ اسکول و کالجز کے منتظمین کے علاوہ شعبہ تعلیم میں بے مثال خدمات پیش کرنے والی مایہ ناز شخصیات شریک تھیں جن کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں محکمہ تعلیم کی طرف سے ایوارڈز سرٹیفکیٹس اور شیلڈز پیش کی گئیں.

 

کراچی: جامعہ کراچی نےیکم اکتوبر2021 ء کو ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق یکم اکتوبر2021 ء کو ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ایل ایل بی سال دوئم،بی اےایل ایل بی (آنرز) فورتھ ایئر اور ایم ایڈ(مارننگ وایوننگ)کایکم اکتوبر2021 ء کو ملتوی ہونےوالاپرچہ اب 08 اکتوبر2021 ء کو

منعقد ہوگا جبکہ بی ایڈ (مارننگ وایوننگ) کا یکم اکتوبر 2021 ء کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 09 اکتوبر 2021 ء کومنعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ امتحانی وقت اور مرکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عالمی یوم اساتذہ پر کہناہے کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ استاد اپنے بہترین ٹیچنگ اسکل سے سندھ کے بچوں کا مستقبل سنواریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عالم کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج اساتذہ کا عالمی دن دنیا میں منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد استاد کی تعلیم کے حوالے سے خدمت اور استاد کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے اپنےپیغام میں مزید کہاکہ اس دن کے منانے سے استاد کے حقوق اور استاد کی زمہ داریوں کو فوکس کیا گیا ہے۔ سندھ حکومت نے اساتذہ کی تنخواہیں اور دیگر مراعات کو بھرپور خیال میں رکھا ہے استاد کا پیشہ پیغمبری پیشہ ہے اور اس پیشے سے معاشرے اور استاد کی طرف سے ہر لحاظ سے انصاف ہونا چاہئے۔