منگل, 11 فروری 2025

بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا نام بتا کر بھارتی فینز کو مرچیں لگادیں۔

اسٹار اسپورٹس کو دیے گئے انٹرویو میں سابق بھارتی کرکٹر سینل گواسکر نے کہا کہ پاکستان کو آئندہ چیمپئینز ٹرافی کیلئے فیورٹ سمجھا جانا چاہیے کیونکہ اس کی بنیادی وجہ ہوم گراؤںڈ کا ایڈوانٹیج ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مضبوط اسکواڈ کا اعلان کیا ہے لیکن مجھے لگتا ہے موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے پاکستان ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے فیورٹ ہے۔

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ آج 47 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

تقریب امریکی آئین کے تحت واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کی جائے گی، جہاں چیف جسٹس جان رابرٹس ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔

حلف برداری کی یہ روایت ہر چار سال بعد منعقد کی جاتی ہے، جو منتخب صدر کی آئندہ مدت کے آغاز کی علامت ہوتی ہے۔ نئے صدر کی مدت 20 جنوری دوپہر سے شروع ہوتی ہے، تاہم چونکہ یہ دن اتوار کو آ رہا ہے، اس لیے حلف برداری پیر کو ہوگی۔

سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن دیگر زندہ سابق صدور، بشمول بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش، اور براک اوباما، کے ساتھ تقریب میں شرکت کریں گے۔ ان کے ہمراہ ان کی بیویاں بھی ہوں گی۔ تاہم، سابق خاتون اول مشیل اوباما تقریب میں شریک نہیں ہوں گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے پہلے دن ہی متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کریں گے، جن کا مقصد بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں کو ختم کرنا ہے۔

ان اقدامات میں جلاوطنی کے ایک بڑے پروگرام کا آغاز، تیل کی کھدائی میں اضافہ، اور 6 جنوری 2021 کے کیپیٹل ہاؤس فسادات میں ملوث افراد کی معافی شامل ہیں۔

حلف برداری کے فوراً بعد امریکی حکام اور جاپان، بھارت، اور آسٹریلیا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات متوقع ہے، جو چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے کوارڈ گروپ کی اہمیت کو اجاگر کرے گی۔

یہ حلف برداری تقریب 2020 کے انتخابات کے بعد ایک خاص اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ ٹرمپ نے اس وقت بائیڈن کی تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ اس بار، جو بائیڈن کی موجودگی میں تقریب کا انعقاد مزید دلچسپی کا باعث ہوگا۔

کراچی: آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے زیراہتمام سال 2025 میں داخلہ لینے والے طالبعلموں کے اعزاز میں تعارفی تقریب منعقد کی گئی۔

پروگرام میں شعبہ ابلاغ عامہ، بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن، کمپیوٹر سائنس، سافٹ ویئر انجینئرنگ، بیچلر آف ڈیزائن گرافکس، ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ اور ٹیکسٹائل ڈیزائنگ کے نئے طلبا و طالبات کا ویلکم کیاگیا۔

۔اس موقع پر ریکٹر آف ایمز ڈاکٹر نصرت ادریس نے اپنےروشن خیالات کا اظہار کرتےہوئے نوجوانوں کو مثبت پیغام دیا۔انکا کہنا تھا کہ آواز انسٹیٹیوٹ آپ کے بہترین مستقبل کی جانب پہلا قدم ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ چار سال آپکی توجہ تعلیم وتربیت پر مرکوز رہےگی اور ہماری فیکلٹی آپکے لئے معاون ثابت ہوگی۔

تعارفی تقریب میں طلبا کو کوآرڈینٹرز کےتعارف کے ساتھ ساتھ انسٹیٹیوٹ کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ بھی کروایا گیا

کے الیکٹرک کے متعدد گرڈ اسٹیشنز ٹرپ کرنے سے شہر کے بڑے حصے کی بجلی بند ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے فیڈرز میں ٹرپنگ کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

کورنگی، لیاری، کھارا در، محمود آباد، ڈیفنس، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، سائٹ ایریا، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، جیکب لائن اور ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

اس کے حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے شہر کے چند علاقوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث آنے والے تعطل کو فوری طور پر دور کر دیا گیا ہے، لسبیلہ اور بلدیہ کے علاقوں میں الیکٹرک سپلائی بحال ہونے میں وقت درکار ہے

اوکاڑہ: یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں ہونہار سکالر شپ کی آٹھویں تقریب کاانعقاد کیا گیا۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریک تھی ،انکاکہنا تھا ہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکالر شپ کا نام خود ہونہار اسکالرشپ رکھا۔اوکاڑہ میں ہونہارطلبہ کو دیکھ کرہونے والی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی۔بچوں کو کالج آمدورفت کے لئے ایک لاکھ ای بائیکس بھی دیں گے ۔

طلبہ کو 100فیصد میرٹ پر سکالر شپ دیئے اب 100 میرٹ پر قوم کی تقدیر کے فیصلے کریں گے ۔حلفاً کہہ سکتی ہوں کہ کسی منسٹر، سیکرٹری، ڈی سی کی تعیناتی سفارش پر نہیں، ہمیشہ میرٹ پر تقرری کی۔انہوں نے کہاکہ اب ارکان اسمبلی بھی کسی سفارش کے لئے میرے پاس نہیں آتے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوکاڑہ ڈویژن میں سی ایم ہونہار سکالرشپلانچ کر دی۔ طلبہ کو چیک دے کراوکاڑہ میں ہونہار سکالر شپ سکیم کا آغاز کر دیا۔طلبہ کیلئے نئے لیپ ٹاپ کی رونمائی کی۔ طلبہ نے لیپ ٹاپ سکیم کے تحت کور آئی سیون،13جنریشن دیکھ کر پرجوش نعرے لگائے ۔

ں۔وزیراعلیٰ نے طالبات کے درمیان، بچیوں سے بات چیت کی اور سپیشل بچیوں کو اپنے پاس نشست دی۔ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔پولیس کے چاق وچوبند دستے نے طلبہ کو جنرل سلامی پیش کی

پنجاب محکمہ تعلیم نے اسکول ٹیچرز انٹرن کی بھرتیوں کے لئے پالیسی جاری کردی

ایس ٹی آئی کو 9ماہ کے لئے بھرتی کیا جائے گا،مذکورہ ٹائم میں گرمی کی چھٹیوں کا پریڈ شامل نہیں ہوگا،ایس ٹی آئی کو نوکری پر مستقل نہیں کیا جاسکے گا۔

پالیس کے مطابق ہائی اور مڈل اسکول میں ریکروٹمنٹ کے لئے امیدوار کا ماسٹر ڈگری کے ساتھ پروفیشنل ڈگری ہونا لازمی قرار دیا گیاہے،پرائمری اسکول کے لئے بھی گریجویٹ ڈگری کے ساتھ پروفیشنل ڈگری ہونا لازمی ہے ۔

ایس ٹی آئی کو دوسرے اسکول ٹرانسفر یا نوکری پر مستقل نہیں کیا جاسکے گا۔انٹرن شپ کا وقت مکمل ہونے پر امیدوار کو سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

بھرتیاں ڈپٹی ڈی ای او، اے ای او، سکول ہیڈ اور سکول کونسل کی منظوری سے کی جائیں گی،پرائمری اسکول انٹرن کو 38ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا،مڈل اسکول میں 40اور ہائی اور ہائرسیکنڈری سکول میں انٹرنز کو 45ہزار روپے ماہانہ ملے گا۔

کامیاب امیدواروں کی فہرست پورٹل اور اسکول کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی۔ اسکول کے سربراہان منتخب امیدواروں کو تین دن کے اندر ملازمت کا خط جاری کریں گے ۔

پنجاب میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے سنٹرلائزڈ داخلے 21 جنوری سے شروع ہوں گے ۔

گزشتہ روزیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) میں پنجاب کے تمام نجی میڈیکل کالجز کے سربراہان اور پرنسپلز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں یو ایچ ایس کے زیر اہتمام ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے سنٹرلائزڈ داخلوں پر اتفاق پایا گیا۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے کی۔ اجلاس میں نجی میڈیکل کالجز کے داخلوں کے نظام کو شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ۔

کالجز کے سربراہان نے بتایا کہ تمام نجی میڈیکل کالجز یونیورسٹی کے سنٹرالائزڈ داخلوں کے نظام پر متفق ہیں اور اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ صرف یو ایچ ایس کے ذریعے داخل ہونے والے امیدواروں کو ہی قبول کیا جائے گا۔

وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے داخلوں کے عمل کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نجی میڈیکل کالجز کے داخلے 21 جنوری سے شروع ہوں گے اور امیدوار 30 جنوری تک اپنی درخواستیں یو ایچ ایس کے آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔

ممبئی: بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے پریس کانفرنس کے دوران اسکواڈ کا اعلان کیا۔

چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی کپتانی روہت شرما کریں گے اور شبمن گل نائب کپتان ہوں گی۔

بھارتی ٹیم کے 15رکنی اسکواڈ میں روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول، ہارک پانڈیا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یشسوی جیسوال، رشبھ پنت اور رویندرا جڈیجدا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا، ایونٹ میں بھارتی ٹیم 20 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف دبئی میں اپنا پہلا میچ کھیلےگی جب کہ پاکستان اور بھارت کے میچز ہابرڈ ماڈل کے تحت کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو مبینہ طور پر انجری کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار ویرات کوہلی کو گردن میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ سے ان کی رنجی ٹرافی کے ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔

کوہلی کو یہ انجری ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے جب 23 جنوری کو رنجی ٹرافی شروع ہونے والی ہے اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں بھی ایک ماہ رہ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے ایک ذائع نے انکشاف کیا کہ ویرات کوہلی کو گردن میں کھچاؤ پڑنے کی وجہ سے شدید درد ہوا اور انہوں نے اس کے لیے انجیکشن بھی لگایا۔

رپورٹ کے مطابق کوہلی نے 23 جنوری کو رنجی ٹرافی میں سوراشٹرا کے خلاف دہلی ٹیم کی نمائندگی کرنی ہے تاہم ایونٹ میں ان کی دستیابی کے حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کوہلی کا رنجی ٹرافی کے ابتدائی 2 میچز سے ڈراپ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔

Page 9 of 3057