منگل, 11 فروری 2025

بھارتی کرکٹ بورڈ نےمسلسل خراب پرفارمنس اور شکستوں کے نئے کوچ کا تقرر کردیا۔

بی سی سی آئی نے میگا ایونٹ سے محض چند روزقبل ڈومیسٹک کرکٹ کے لیجنڈ کرکٹر سیتانشو کوٹک کو بھارت کے نئے بیٹنگ کوچ طور پر چنا ہے، سوراشٹرا کے مشہور کرکٹر کو انگلینڈ کے خلاف ہوم وائٹ بال سیریز کیلئے ذمہ درایاں سونپی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق کوٹک چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے پہلے بیٹنگ کوچ کا کردار سنبھالیں گے، بھارت کو 22 جنوری سے انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹی20 اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گا۔
بھارت کے موجودہ کوچنگ اسٹاف میں ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر، بولنگ کوچ مورنے مورکل، فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ، اور دو اسسٹنٹ کوچ، ابھیشیک نائر اور ریان ٹین ڈوشیٹ شامل ہیں۔

اس سے قبل تک بھارتی ٹیم کے پاس ٹیم کے پاس کوئی ماہر بیٹنگ کوچ نہیں تھا
ھارت کے موجودہ کوچنگ اسٹاف میں ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر، بولنگ کوچ مورنے مورکل، فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ، اور دو اسسٹنٹ کوچ، ابھیشیک نائر اور ریان ٹین ڈوشیٹ شامل ہیں۔

اس سے قبل تک بھارتی ٹیم کے پاس ٹیم کے پاس کوئی ماہر بیٹنگ کوچ نہیں تھا

کراچی: وزارت توانائی نے کے الیکٹرک صارفین سے 8 مختلف قسم کے ٹیکسز وصول کیے جانے کا اعتراف کر لیا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی بلوں پر وصول کیے جانے والے ٹیکسز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں جس میں انکشاف ہوا کہ صارفین سے 4 مختلف قسم کے جی ایس ٹی وصول کیے جاتے ہیں۔

دستاویز کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے جی ایس ٹی، مزید جی ایس ٹی، اضافی جی ایس ٹی اور خوردہ فروش جی ایس ٹی کی مد میں وصولی کی جا رہی ہے۔

کے الیکٹرک صارفین سے گزشتہ ایک سال کے دوران نارمل جی ایس ٹی کی مد میں 102 ارب 43 کروڑ روپے وصول کیے گئے جبکہ مزید جی ایس ٹی کی مد میں 3 ارب 14 کروڑ اور اضافی جی ایس ٹی کی مد میں 11 ارب 87 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔

صارفین سے کے الیکٹرک نے خوردہ فروش جی ایس ٹی کی مد میں 1 ارب 83 کروڑ روپے وصول کیے۔ صارفین نے انکم ٹیکس کی مد میں 30 ارب 26 کروڑ روپے بھی ادا کیے۔

کے الیکٹرک صارفین سے ود ہولڈنگ نیٹ میٹررنگ کی مد میں 61 کروڑ اور ٹی وی لائسنس فیس کی مد میں 1 ارب 15 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔

پنجاب یونیورسٹی نے ایل ایل بی کے داخلہ فارم جمع کروانے کی ہدایت جاری کردی۔

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایل ایل بی (تین سالہ) پارٹ ۔ٹو اورپارٹ ۔تھرڈ اور ایل ایل بی (پانچ سالہ) پارٹ۔ون ، ٹو ، تھری، فوراور ففتھ سپلیمنٹری امتحان2024ء کے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ،لیٹ کالج امیدوار وں کے لئے سنگل فیس کے ساتھ آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 28جنوری 2025ء ہے ۔

امیدوار داخلہ فارم آن لائن جمع کروا سکتے ہیں ، کوئی فارم دستی یابذریعہ ڈاک وصول نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں نئے تعلیمی سال سے مڈل اور میٹرک سطح پر ٹیک ایجوکیشن کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن خالد نذیر ووٹو نے کتابوں کی چھپائی کا حکم دیدیا۔تمام سی ای اوز سے مڈل اور میٹرک ٹیک میں داخلہ لینے والے بچوں کی تعداد طلب کی گئی ہے جس کے مطابق نئی کتابیں چھاپی جائیں گی۔

مڈل اور میٹرک ٹیک ایجوکیشن میں ایگریکلچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہیلتھ سائنسز اور فیشن ڈیزائننگ جیسے شعبے شامل کئے جائیں گے ۔

خالد نذیر وٹو نے کہا ٹیک ایجوکیشن کا مقصد سرکاری اسکولوں کے بچوں کو ہنر مند بنانا ہے تاکہ وہ عملی میدان میں کامیاب ہو سکیں۔

سیالکوٹ میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت چیکس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں شریک بطور مہمانِ خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاکہنا تھا کہ ہونہار سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، مواقع ملنے پر ہماری بیٹیاں ملک وقوم کا نام روشن کرنے میں پیش پیش ہوں گی۔

انہوںنے کہا ہے کہ ہونہار سکالر شپ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ طلبہ کو میرٹ پر اسکالر شپس دی جا رہی ہیں، کوئی سفارش قبول نہیں کی، 11 ماہ کے عرصے میں کسی بھی محکمے میں سفارش پر کوئی تعیناتی نہیں کی۔۔

ان کا کہنا تھا کہ سکالر شپ پروگرام سیکنڈ ایئر اور تھرڈ ایئر کے طلبہ کیلئے بھی جلد شروع کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ ہونے کی حیثیت سے مجھے صوبے کے ہر طالبعلم کا خیال رکھنا ہے، کوئی ہے کہ صوبے میں کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے، مستحق اور لائق بچوں کی مالی معاونت بھی کی جائے گی۔

پاکستان شوبز کی اداکارہ وینا ملک نے ایک مرتبہ پھر مفتی قوی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

اداکارہ وینا ملک نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور مفتی قوی کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

وینا ملک نے کہا کہ ’مفتی قوی کو میرے کام پر کھلے عام تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں اور مجھے اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے‘۔

اپنے مذہبی سفر سے متعلق بات کرتے ہوئے وینا نے ناقدین سے سوال کیا کہ کہاں لکھا ہے کہ اسکرٹ پہننے کے بعد اللہ سے معافی نہیں مانگی جا سکتی؟ اُنہوں نے مزید کہا کہ حجاب پہننے کا فیصلہ اُن کی اندرونی روحانی تبدیلی کا نتیجہ تھا اور وہ دل سے اب بھی وہی انسان ہیں جو پہلے تھیں۔

یاد رہے کہ وینا ملک نے ماضی میں مفتی قوی پر یہ الزام بھی لگایا تھا کہ وہ خفیہ طور پر اداکاراؤں پر نظر رکھتے ہیں اور اُن کے کام پر تبصرے کرتے ہیں، جس پر دونوں کے درمیان تنازع بھی ہوا تھا۔

بھارتی کپتان روہت شرما چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی کپتان چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہونےوالی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان آئیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ کراچی میں 19 فروری کو ہوگا جبکہ اس سے قبل 16یا 17 فروری کو ہوگا جسکی منظوری آئی سی سی کو دینا ہے۔

شہر قائد میں سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2.5 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں 5 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 اور کم سے کم 11 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں سردی کی شدت برقرار رہنے کے باعث کم سے کم درجہ حرارت 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے 20 جنوری تک بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہو سکتا ہے اور اس دوران پنجاب بھر میں بادلوں کے ساتھ ہلکی بارش کے امکان ہے۔

لاہور: لاہور میں 200 سے زائد مقامات پر فری وائی فائی سروس فراہم کر دی گئی فری انٹرنیٹ سے 13 ملین سے زائد صارفین مستفید ہوسکیں گے۔

سیف سٹی نے پنجاب کے 11 اضلاع میں مفت وائی فائی سروس فراہم کردی ہے، 270 وائی فائی ہاٹ اسپاٹس سے شہریوں کو انٹرنیٹ کی فراہمی کی جارہی ہے۔

لاہور، قصور، ناننکانہ صاحب، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، اٹک، ساہیوال، اوکاڑہ اور مری کے اہم مقامات پر مفت وائی فائی سروس دستیاب ہوگی۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق اب تک 13 ملین سے زائد صارفین نے 265 ٹی بی ڈیٹا استعمال کیا، شہری مفت وائی فائی سروس سے استفادہ کر کے اپنی روزمرہ زندگی کو آسان بنا رہے ہیں۔

ترجمان سیف سٹیز نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے احکامات پر پنجاب کو ڈیجیٹل صوبہ بنا رہے ہیں، فری وائی فائی ویڈیو اسٹریمنگ یا انٹرٹینمنٹ کیلئے نہیں ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمدپی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں ڈرافٹٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد دوبارہ منتخب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی سابق چیمپئین ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو اپنا ہیڈکوچ مقرر کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

سرفراز احمد نے بطور پلئیر ٹیم کیساتھ 9 سال کا طویل سفر طے کیا ہےاس نو سالہ سفر میںوہ 8 سال کوئٹہ کی ٹیم کے کپتان رہے

گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے یہ فیصلہ آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ شین واٹسن کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سے دستبردار ہونے کے بعد کیا ہے، انہوں نے دیگر پیشہ ورانہ مصروفیات کی وجہ سے اپنی دستیابی سے معذرت کرلی ہے۔

Page 10 of 3057