ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)طبیعات کے 7 مختصر اسباق‘‘ ( سیون بریف لیسنس آن فزکس) نے ای ایل جیمز کی کتاب ’’ ففٹی شیڈز آف گرے‘‘ کا ریکارڈ بھی توڑدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کارلو کی کتاب پہلے اطالوی زبان میں شائع ہوکر بہت تیزی سے فروخت ہوئی تھی جس کے بعد لندن کے ایک معروف پبلشر نے اس کا انگریزی ترجمہ شائع کیا ہے۔اس کتاب کی اہم بات یہ ہے کہ یہ صرف 78 صفحات پر پھیلی ہوئی ہے اور اس میں 7 ابواب میں سب سے پہلے انہوں نے ثقلی میدان ( گریوٹیشنل فیلڈ) کا تعارف پیش کیا ہے۔ اس کے بعد دوسرے باب کا نام ’’کوانٹا‘‘ رکھا ہے جس میں کوانٹم میکانیات کو بیان کیا گیا ہے جب کہ تیسرے باب میں کائنات کی ساخت، چوتھے باب میں کائناتی ذرات، پانچویں باب میں ذرات کے درمیان عمل، اس کے بعد ٹائم اینڈ اسپیس اور دیگر مظاہر اور آخر میں انسان کی موجودگی کو بیان کیا گیا ہے۔ آن لائن کتابوں کی فروخت کی مشہور ویب سائٹ کے مطابق یہ کتاب وہاں بھی بیسٹ سیلر ہے اوربڑی تعداد میں فروخت ہورہی ہے۔اس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ مصنف کارلو روویلی بنیادی طور پر نظری طبیعیات میں کوانٹم گریوٹی کے ماہر ہیں اور انہیں پیچیدہ سائنسی نظریات کو بہت آسان انداز میں بیان کرنے پر مہارت حاصل ہے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) سندھ حکومت نے قائد ڈے پر چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں پر بازی مارتے ہوئے سب سے پہلے 25 دسمبر کو بانی پاکستان قائد اعظم کے یوم پیدائش پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یوم اقبال پر 9 نومبر کو وفاقی حکومت کی طرف سے عام تعطیل نہیں کی گئی تھی جس کی وجہ سے عوام میں سخت غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی تھی تاہم سندھ حکومت کے اس اقدام کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) فیڈرل بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن اسلام آبادکے زیراہتمام ”ہفتہ ہم نصابی سرگرمیاں“اورسائنسی نمائش اختتام پذیرہوگئی۔ہفتہ بھرکی تقریبات کے دوران بورڈ کے مختلف ڈائریکٹوریٹس کے ملازمین کے درمیان اردو، انگریزی تقریری مقابلے ،قومی نغمے ،نعت اورفنون لطیفہ سے متعلق مقابلوں کاانعقادکیاگیاتھا۔اول ،دوم اورسوم آنے والے طلباءوطالبات میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔
ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)سانحہ اے پی ایس سے زندہ بچ جانے والے 7 سالہ بچے کے والد نے جان بچانے کے لئے ایک منفرد ایپس تیار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق 7 سالہ بچے کے والد فہد محمود خان نے 14 دسمبر2014کے بعد ایسے ایپلیکشن پر کام شروع کردیا جو لوگوں کی جان بچانے میں معاون ثابت ہو۔ تفصیلات کے مطابق 5.5MBکی یہ ایپلیکشن ایپ اسٹورز سے مفت ڈاﺅن لوڈ کی جاسکتی ہے۔یہ ایپ اینڈ رائیڈ اور آئی او ایس فونز کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے۔اس کے لئے صارفین کو کچھ اضافی معلومات مثلاً بلڈ گروپ وغیرہ دینی پڑتی ہیں جبکہ اس ایپ کے ذریعے اسپتال بھی ایمرجنسی کی صورت میں خون عطیہ کرنے کے خواہش مند صارفین سے رابطہ کرسکتے ہیں ایپس ڈیزان کرتے ہوئے " محافظ" میں ایسے رنگوں اور آئیکونز کا استعمال کیا گیا ہے جسے لوگ باآسانی سمجھ سکیں۔ایپ ڈیزائنر فہد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہنگامی پیغام جانے کے30سیکنڈ کے اندر پیغام موصول کرنے والے کو صارف کی لوکیشن کی بھی اطلاع موصول ہوجائے گی۔اسکی خوبیاں کے پیش ِ نظر اس کا نام " محافظ " رکھا گیا ہے ۔اس حوالے سے ان کا مزیدکہنا تھا کہ ہم ہر چیز کے لئے حکومت کو ذمہ دار نہیں ٹھہراسکتے ہمیں اپنی حفاظت کے لئے خود بھی کچھ کرناچاہیئے۔
ایمزٹی وی(راولپنڈی) چلتی ہوئی ٹرین کے سامنے سیلفی لینے کا شوقین نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھےریسکیو ذرائع کے مطابق 22 سالہ جمشید خان راولپنڈی کے مریڑ چوک ریلوے پل کے قریب پٹڑی پر سیلفی لے رہا تھا کہ عقب سے آنے والی ٹرین نے نوجوان کو ٹکر ماردی، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا.نوجوان کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) راولپنڈی منتقل کردیا گیا.جمشید خان راولپنڈی کے علاقے ڈھوک راتا میلاد نگر کا رہائشی اور پاکستان ریلوے کا ملازم تھا.
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجری وال نے بھارتی وزیراعظم کو نفسیاتی اور ڈرپوک قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجروال نےایک سماجی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ "سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے میرے دفتر پر چھاپہ مارا ہے". ان کا مزید کہنا تھا کہ "جب مودی سیاسی طور پر میرا مقابلہ نہیں کرسکے تو انھوں نے اپنی بزدلی دکھائی ہین....مودی ایک ڈرپوک اور نفسیاتی مریض ہیں". دوسری جانب سی بی آئی نے کیجری وال کے اس بیان کی تردید کردی. ذرائع کے مطابق سی بی آئی کا کہنا ہے کہ چھاپہ دراصل کیجروال کے پرنسپل سیکریٹری راجندرا کمار کے دفتر اور گھر پر مارا گیا تھا.اروند کیجری وال اور نریندر مودی ایک دوسرے کے حریف ہیں اور گذشتہ برس ہونے والے عام انتخابات میں دونوں وارانسی کے حلقے سے ایک دوسرے کے مدمقابل کھڑے ہوئے.